پیروں میں سوجن اور تلوؤں میں خارش ؟ جانئے پیروں میں کون سی علامات کا ہونا جگر کی خرابی کا باعث ہو سکتا ہے

انسانی جسم اس طرح تشکیل دیا گیا ہے کہ اگر اندرونی طور پر جسم کے کسی عضاء میں کوئی خرابی ہو تو اسکا پتہ مختلف علامات سے چل جاتا ہے جس سے انسان بروقت اپنا علاج کروا کے صحتیاب ہوسکتا ہے.

اسی طرح جب جگر کی بیماری ہوتی ہے تو اس کی علامات پاؤں میں ظاہر ہونے لگتی ہیں۔ اس لیے اگر آپ کو بھی اپنے پیروں کے تلووں میں نیچے درج مسائل کا سامنا ہے تو سمجھ لیں کہ جگر میں کوئی مسئلہ ہے۔

سوزش/ سوجن:

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو پیروں، ٹخنوں اور تلوؤں میں سوزش محسوس ہو رہی ہے تو یہ جگر سے متعلق کئی بیماریوں کی وجہ سے ہو سکتا ہے خاص طور پر جگر کا کینسر، ہیپاٹائٹس سی، سِروسِس، فیٹی لیور جیسی بیماریوں کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اس لیے اگر آپ اپنے پیروں میں سوجن دیکھ رہے ہیں تو یہ ضروری ہے کہ آپ ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

پیروں کے تلوؤں میں خارش:

ہیپاٹائٹس کے ایڈوانس کیسز میں، کچھ مریضوں کو ہاتھوں اور پیروں کے تلووں میں خارش کے مسئلے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جس کی وجہ سے آپ کی جلد میں بہت زیادہ خارش ہونے لگتی ہے۔ خارش کے علاوہ جگر کی بیماری کی وجہ سے آپ کے ہاتھوں اور پیروں کی جلد بہت خشک ہوجاتی۔ ایسی صورتحال میں یہ ضروری ہے کہ آپ اپنے ہاتھوں اور پیروں میں موئسچرائزر کا استعمال کریں۔

پیروں کے تلوؤں میں درد:

جگر کی بیماری کی وجہ سے پیروں کے تلووں میں درد کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور پیروں کیساتھ ساتھ ٹانگوں میں بے حسی اور کمزوری اور اعصابی کمزوری بھی پیدا ہوتی ہے اور یہ بیماریاں بھی جگر کی خرابی کو ظاہر کرتی ہیں۔ ان علامات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے اور قابل طبیب سے اس کا معائنہ کروانا چاہیے۔

ٹانگوں میں جھنجھناہٹ اور بے حسی:

جگر کی بیماری کی وجہ سے ٹانگوں میں بے حسی یا جھنجھناہٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ دونوں مسائل ذیابیطس کے مریضوں میں بھی دیکھے جاتے ہیں جو کہ جگر کے مسائل میں مبتلا افراد میں کافی عام ہے کیونکہ جگر گلوکوز کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ تمام مسائل پیریفرل نیورو کی خرابی کی وجہ سے ہوتے ہیں جو دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کے باہر اعصاب کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

احتیاط:

جگر میں خرابی کی کسی بھی علامت کو نظر انداز نہ کریں اور فوری اپنے معالج سے رابطہ کریں کیونکہ بروقت علاج آپ کو بڑی پریشانی سے بچا سکتا ہے۔

Jigar Ki Kharabi Ki Alamat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Jigar Ki Kharabi Ki Alamat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jigar Ki Kharabi Ki Alamat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2555 Views   |   22 Oct 2022
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 14 December 2024)

پیروں میں سوجن اور تلوؤں میں خارش ؟ جانئے پیروں میں کون سی علامات کا ہونا جگر کی خرابی کا باعث ہو سکتا ہے

پیروں میں سوجن اور تلوؤں میں خارش ؟ جانئے پیروں میں کون سی علامات کا ہونا جگر کی خرابی کا باعث ہو سکتا ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پیروں میں سوجن اور تلوؤں میں خارش ؟ جانئے پیروں میں کون سی علامات کا ہونا جگر کی خرابی کا باعث ہو سکتا ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔