تینوں سے محبت کرتا ہوں۔۔ مصری نوجوان نے ایک ہی دن 3 لڑکیوں کو شادی کے لئے کیسے منایا؟

"میں ان تینوں سے محبت کرتا ہوں، اور ان سب کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا چاہتا تھا۔ امیرہ میری پہلی محبت ہے، بوسی نے میرے دل کو جیتا، اور اسماء سے ملنے کے بعد میں اسے بھی نظرانداز نہ کر سکا،" نوجوان دولہا محمد نے اپنی شادی کی تقریب میں جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔

مصر کے نوجوان محمد نے ایک دن میں تین لڑکیوں سے شادی کرکے سب کو حیران کر دیا۔ یہ انوکھی شادی قاہرہ کے نواحی علاقے شبرا الخیمہ میں منعقد ہوئی، جہاں دلہنیں اسماء، بوسی، اور امیرہ نے سفید لباس زیب تن کیا اور خوشی سے رقص کیا۔

محمد نے بتایا کہ، "امیرہ میری پڑوسن اور پہلی محبت ہے۔ پھر میری ملاقات بوسی سے ہوئی اور میں اس کی طرف کھنچتا چلا گیا۔ جب اسماء میری زندگی میں آئی تو میں نے فیصلہ کیا کہ تینوں کو اپنا شریک حیات بنا کر اپنی محبت کا ثبوت دوں۔"

ایک ہی دن میں تین دلہنیں تیار کرنے کا دلچسپ قصہ

شادی کی تیاریوں میں انوکھی بات یہ تھی کہ محمد نے تینوں دلہنوں کو ایک ہی دن تیار کرانے کے لیے مشہور ہیئر ڈریسر صابرین حسنی سے رابطہ کیا۔ صابرین نے کہا، "جب محمد پہلی بار آیا تو صرف امیرہ کو بک کرایا۔ کچھ دن بعد وہ بوسی اور اسماء کے لیے واپس آیا، اور پھر مجھے بتایا کہ سب کو ایک ہی دن میں تیار کرنا ہے۔"

صابرین نے مزید بتایا کہ تینوں لڑکیاں دوست ہیں اور شادی کے اس منفرد فیصلے پر مکمل رضامند تھیں۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی وائرل ہو گئی، جس پر لوگوں نے سوالات اٹھائے کہ آیا یہ واقعہ حقیقی ہے یا محض ایک مذاق۔

نوجوان دولہا کی خواہش

محمد نے میڈیا سے گفتگو کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا، "میں اپنی تینوں بیویوں کے ساتھ سکون سے رہنا چاہتا ہوں اور سوشل میڈیا کے شور سے دور رہنا پسند کرتا ہوں۔"

Egyptian Man Marries 3 Girls At The Same Day

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Egyptian Man Marries 3 Girls At The Same Day and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Egyptian Man Marries 3 Girls At The Same Day to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   311 Views   |   17 Jan 2025
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 17 January 2025)

تینوں سے محبت کرتا ہوں۔۔ مصری نوجوان نے ایک ہی دن 3 لڑکیوں کو شادی کے لئے کیسے منایا؟

تینوں سے محبت کرتا ہوں۔۔ مصری نوجوان نے ایک ہی دن 3 لڑکیوں کو شادی کے لئے کیسے منایا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ تینوں سے محبت کرتا ہوں۔۔ مصری نوجوان نے ایک ہی دن 3 لڑکیوں کو شادی کے لئے کیسے منایا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔