اللہ اور اس کے رسول پر ایمان ۔۔ ہندو لڑکی کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا کہ وہ اللہ اور رسول ﷺ پر ایمان لے آئی اور اسلام قبول کرلیا؟

ڈاکٹر ذاکر نائیک ایک نامور عالم دین ہیں جن کا دنیا بھر میں اسلام کی روشنی پھیلانے کا مشن تیزی سے جاری ہے۔ ان کے خوبصورت بیانات کے باعث کئی غیر مسلموں نے ان کے سامنے اسلام قبول کیا جن کی ویڈیو انٹرنیٹ پر بھری پڑی ہیں۔ اس بار ایک ہندو لڑکی کی ویڈیو وائرل ہے۔

کے فوڈز کے اس آرٹیکل میں آپ کو ڈاکٹر ذاکر نائیک اور پریا نامی ہندو لڑکی کے اسلام قبول کرنے کی ویڈیو دکھانے جا رہے ہیں اور بتائیں گے کہ لڑکی نے کس خوبصورت انداز سے اسلام قبول کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہندو لڑکی ہاتھ میں موبائل لیے ڈاکٹر ذاکر نائیک سے مخاطب ہوکر کہہ رہی ہے کہ سب سے پہلے میں آپ کا شکریہ ادا کروں گی کہ آپ نے میری آنکھیں کھولیں اور یہ کتنا اہم ہے کہ آپ کسی دوسرے مذہب اور عقیدے کی آنکھیں بند کر کے پیروی نہ کریں۔

لڑکی کا کہنا تھا کہ میں نے محسوس کیا کہ آپ کو آنکھیں بند کرکے کس چیز کی پیروی کرنی چاہئے یا نہیں کرنی چاہئے اس کے بارے میں سوالات کرنا کتنا ضروری ہے۔

میرا سوال یہ ہے کہ محمد ﷺ آخری نبی کیوں تھے اور ان کے بعد اس گناہ گار دنیا میں ہماری رہنمائی کرنے والا کوئی کیوں نہیں ہے۔ جس پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ بہت سے لوگ مجھ سے یہ سوال پوچھتے ہیں کہ نبی پاک ﷺ کو سب سے پہلے کیوں نہیں بھیجا گیااور قرآن پہلے نازل ہوا ہوتا تو کوئی حرج نہیں تھا۔

تو میں یہ کہتا ہوں کہ میرا بیٹا کہتا ہے کہ میں ڈاکٹر بننا چاہتا ہوں تو آپ مجھے براہ راست میڈیکل کالج میں کیوں نہیں ڈالتے؟ تو میں اسے کہتا ہوں کہ تمھیں پہلے نرسی جانا ہوگا پھر پہلی، دوسری تیسری اور پھر آگے کلاسز پڑھ کر میڈیکل کالج۔ اللہ تعالیٰ ہمارا خالق ہے وہ انسان کو سب سے بہتر جانتا ہے۔

وہ جانتا ہے کہ آخر میں کیا پیغام دینا ہے اور وہ جانتا ہے کہ انسان پیغام حاصل کرنے کے لیے ابھی تیار نہیں ہوا ہے، لہٰذا پہلے جو تمام پیغام آئے تھے وہ واحدانیت کا بنیادی پیغام دیتے تھے۔

ڈاکٹر ذاکر نے لڑکی سے مخاطب ہو کر کہا کہ نبی پاک ﷺ تمام انسانیت کے لیے بھیجے گیے ہیں کیونکہ ان کے نام کے ساتھ رحمۃ للعالمین لگایا گیا ہے۔ ڈاکٹر ذائیک نے ہندو لڑکی سے اسلام سے متعلق تمام باتیں کلئیر کی جس کے بعد وہ اللہ پر ایمان لے آئی۔

انہوں نے لڑکی سے پوچھا کہ کیا آپ یقین کرتی ہیں کہ اللہ ایک ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں ہے اور محمد ﷺ اللہ کے آخری رسول ہیں۔ جس پر لڑکی نے کہا کہ جی میرا سب پر ایمان ہے۔ ہندو لڑکی کے اسلام قبول کرنے پر پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا تھا۔ آخر میں ڈاکٹر ذاکر نائیک نے لڑکی کو کلمہ پڑھا کر اسلام قبول کروا لیا۔

Larki Ne Islam Qabool Kar Lia

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Larki Ne Islam Qabool Kar Lia and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Larki Ne Islam Qabool Kar Lia to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   3440 Views   |   04 Apr 2023
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 13 December 2024)

اللہ اور اس کے رسول پر ایمان ۔۔ ہندو لڑکی کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا کہ وہ اللہ اور رسول ﷺ پر ایمان لے آئی اور اسلام قبول کرلیا؟

اللہ اور اس کے رسول پر ایمان ۔۔ ہندو لڑکی کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا کہ وہ اللہ اور رسول ﷺ پر ایمان لے آئی اور اسلام قبول کرلیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اللہ اور اس کے رسول پر ایمان ۔۔ ہندو لڑکی کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا کہ وہ اللہ اور رسول ﷺ پر ایمان لے آئی اور اسلام قبول کرلیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔