کچے آلو میں صرف یہ چیز ملائیں اور جلی ہوئی پتیلی بھی چمکا ڈالیں۔۔ کچے آلو اور چھلکوں کے 5 بہترین استعمال جو کریں آپ کی بڑی مشکل آسان

آلوؤں کا ذکر آتے ہی کسی کو آلو بھرے پراٹھے یاد آنے لگتے ہیں تو کسی کی نگاہوں میں فرینچ فرائز گھوم جاتے ہیں۔ شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جو آلو کو ناپسند کرتا ہو۔ مگر ہر دل پسند سبزی آلو صرف کھانے میں ہی لذیذ نہیں ہے بلکہ بہت سی ایسی اشیاء صاف کرنے کے لئے بھی بہترین ہے جن کی صفائی کے لئے مہنگی سے مہنگی چیزیں خریدنی پڑتی ہیں تو آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ صرف آدھے کٹے ہوئے آلو سے آپ کیا کیا کام لے سکتے ہیں۔

1- کالی ہوئی چاندی کی چیزوں کو دوبارہ جگمگائیں

اگر آلو ابالنے کے بعد پانی بچ جائے تو اسے پھینکیں نہیں بلکہ گھر میں چاندی کا زیور یا چاندی کی کوئی بھی چیز جو سیاہ پڑگئی ہو اسے اس پانی میں ایک گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔ اس کے بعد رگڑ کا دھو لیں۔ آپ چاندی کی چمک دمک دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔

2- کانچ ٹوٹ جائے تو۔۔۔

کانچ کی کوئی چیز گر کر ٹوٹ جائے تو اسے محفوظ طریقے سے اٹھانے کے لئے ہاتھوں پر دستانے پہنیں اور آدھے کٹے آلو سے کانچ سمیٹتے جائیں۔ شیشے کے ٹکڑے باآسانی آلو پر چپک جائیں گے۔

3- چشمے

اگر آپ عینک پہنتے ہیں تو اس پر بار بار دھند آجانے سے آپ کو کتنی الجھن کا سامنا کرنا پڑتا ہوگا۔ اس دھند کو صاف کرنے کے لئے کچے آلو کا صرف ایک سلائس لیں اور اسے لینس کے اندر پہ ہلکے سے ملیں۔ آلو کے اندر موجود اسٹارچ آپ کو چشمے پر دھند جمنے سے روکے گا۔

4- ہلکے پھلکے داغ دھبے

آلو کپڑوں پر پڑنے والے بہت بڑے داغ مٹانے کی صلاحیت تو نہیں رکھتا البتہ اگر کسی قمیض پر گریس کا داغ لگ گیا ہو تو کچے آلو کے آدھے ٹکڑے کو کاٹ کر داغ پر ملیں۔ داغ سے مکمل چھٹکارا پانے کے لئے کئی بار یہ طریقہ دہرائیں

5- زنگ

عام گھریلو استعمال کی چیزوں پر زنگ لگ جائے تو وہ چیز پھینک دی جاتی ہے جبکہ اس کا سادہ سا حل یہ ہے کے آلو کو کاٹیں اور اس کے اوپری حصے پر تھوڑی مقدار میں ڈش سوپ اور بیکنگ سوڈا ملائیں اور اس سے زنگ آلود چیزی جیسے کے چھری اور قینچی وغیرہ پر رگڑیں۔ اس وقت تک رگڑتے رہیں جب تک چیزیں صاف نہ ہوجائیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھو کر سکھا لیں۔

Kachy Aloo Ke 5 Behtareen Istemal

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Kachy Aloo Ke 5 Behtareen Istemal and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kachy Aloo Ke 5 Behtareen Istemal to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2187 Views   |   27 Oct 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

کچے آلو میں صرف یہ چیز ملائیں اور جلی ہوئی پتیلی بھی چمکا ڈالیں۔۔ کچے آلو اور چھلکوں کے 5 بہترین استعمال جو کریں آپ کی بڑی مشکل آسان

کچے آلو میں صرف یہ چیز ملائیں اور جلی ہوئی پتیلی بھی چمکا ڈالیں۔۔ کچے آلو اور چھلکوں کے 5 بہترین استعمال جو کریں آپ کی بڑی مشکل آسان ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کچے آلو میں صرف یہ چیز ملائیں اور جلی ہوئی پتیلی بھی چمکا ڈالیں۔۔ کچے آلو اور چھلکوں کے 5 بہترین استعمال جو کریں آپ کی بڑی مشکل آسان سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔