پیروں میں جلن بلاوجہ نہیں بلکہ خطرناک بیماری کی علامت ہے.. پیروں میں بے چینی یا جلن میں کون سے ٹیسٹ لازمی کروانے چاہئیں؟

اکثر لوگوں کو پیروں میں بے چینی اور جلن محسوس ہوتی ہے. یہ کیفیت کسی بیماری کی علامت ہوسکتی ہے جسے بروقت جاننا ضروری ہے. اس آرٹیکل میں ہم آپ کو ان بیماریوں کے بارے میں بتائیں گے جن کی علامت پیروں میں جلن ہوتی ہے تاکہ آپ ان کا ٹیسٹ کروالیں

ذیابیطس میں پیرو‌ں میں جلن ہونا ایک عام نشانی ہے. یہ کیفیت اکثر رہے تو شوگر ٹیسٹ کروا لینی چاہیے

ریڑھ کی ہڈی سے ہاتھوں، ٹانگوں اور پیروں کو جوڑنے والے اعصاب کو نقصان پہنچنے پر بھی پیروں میں جلن کا احساس ہوتا ہے۔ اعصاب کو گردوں کے مسائل، جوڑوں کے امراض، زہریلے کیمیکلز، انفیکشن اور غذائی مسائل کی وجہ سے نقصان پہنچ سکتا ہے۔

مناسب صفائی نہ ہونے کی وجہ سے پیروں میں فنگل انفیکشن ہوسکتا ہے جس کا نتیجہ پیروں میں چبھن، خارش اور جلن کی صورت نکلتا ہے.

وٹامن بی 12 کی کمی سے بھی پیروں میں جلن کی شکایت ہوسکتی ہے. وٹامن بی 12 گائے کے گوشت، انڈوں، دودھ اور پنیر میں پایا جاتا ہے.

بلڈ پریشر اور ذیابیطس کے مرض میں گردے متاثر ہوتے ہیں جس کا نتیجہ جسم میں سیال جمع ہونے کی صورت نکلتا ہے اور پیروں میں جلن کا احساس ہوتا ہے.

تھائی رائیڈ ہمارے گلے میں موجود ایک گلینڈ ہے جو ہارمونز بناتا ہے لیکن جب وہ مناسب مقدار میں ہارمون نہیں بناتا تو بھی پیروں میں جلن پیدا ہوتی ہے.

صابن، سرف یا کسی بھی کیمیکل سے الرجی کی وجہ سے پیروں میں جلن ہوسکتی ہے.

Tingling In Feet Causes And Its Treatment

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Tingling In Feet Causes And Its Treatment and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Tingling In Feet Causes And Its Treatment to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1531 Views   |   28 Dec 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

پیروں میں جلن بلاوجہ نہیں بلکہ خطرناک بیماری کی علامت ہے.. پیروں میں بے چینی یا جلن میں کون سے ٹیسٹ لازمی کروانے چاہئیں؟

پیروں میں جلن بلاوجہ نہیں بلکہ خطرناک بیماری کی علامت ہے.. پیروں میں بے چینی یا جلن میں کون سے ٹیسٹ لازمی کروانے چاہئیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پیروں میں جلن بلاوجہ نہیں بلکہ خطرناک بیماری کی علامت ہے.. پیروں میں بے چینی یا جلن میں کون سے ٹیسٹ لازمی کروانے چاہئیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔