یہ میرے اسکول میں آئے تھے اور۔۔ ناپسند ہونے کے باوجود کامران اکمل سے شادی کیسے ہوئی؟ اہلیہ نے دل کا حال سنا دیا

Kamran Akmal Wedding Story Shared By Wife

"کامران اکمل مجھے بالکل بھی پسند نہیں تھے، میں معین خان کی فین تھی!"ہ

پاکستان کے سابق کرکٹر کامران اکمل کی اہلیہ عائزہ الیاس نے اپنی شادی سے متعلق ایسا دلچسپ راز فاش کر دیا کہ سننے والے حیران رہ گئے!

"یہ میرے اسکول میں مہمان خصوصی بن کر آئے تھے، لیکن مجھے ذرا بھی پسند نہیں تھے۔ عمر (اکمل) کہنے لگا کہ وکٹ کیپر آیا ہے، میں نے فوراً جواب دیا—مجھے تو معین خان پسند ہے!"

یہ انکشاف انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام 'شان سحور' میں کیا، جہاں انہوں نے اپنی ارینجڈ میرج کے پیچھے کی کہانی سنائی۔

کامران اکمل نے بھی اپنی کہانی شیئر کی اور کہا کہ جب انہیں شادی کی اطلاع ملی، تو وہ خوش نہیں تھے!

"ویسٹ انڈیز کا دورہ ختم کر کے واپس آیا تو گھر والوں نے کہا—بیٹا، شادی کر رہے ہیں! میں نے حیران ہو کر کہا، ابھی کیوں؟ ابھی تو مجھے کرکٹ کھیلنی ہے! میں ان چکروں میں نہیں پڑنا چاہتا!"

انہوں نے مزید کہا کہ ایک ہفتہ ناراض رہے، والدین کو سمجھانے کی کوشش کی، لیکن جب عائزہ سے ملاقات ہوئی، تب جا کر فیصلہ کر لیا کہ اب شادی کرنی ہے!

عائزہ نے بتایا کہ یہ رشتہ ان کے بھائی اور کامران اکمل کے چھوٹے بھائی عمر اکمل کی دوستی کے باعث طے پایا۔

"عمر اور میرا بھائی اکٹھے کرکٹ کھیلتے تھے، بھائی کا ایکسیڈنٹ ہوا تو انکل (کامران کے والد) عیادت کے لیے آئے، پھر آنٹی کو ساتھ لے کر آئے اور وہیں رشتہ طے ہو گیا!"

عائزہ نے انکشاف کیا کہ انہیں پہلے تو اس معاملے کی کچھ خبر نہیں تھی، لیکن ان کے بھائی اور عمر اکمل نے پہلے سے ہی ذہن میں طے کر رکھا تھا کہ یہ رشتہ ہو کر رہے گا!

عائزہ نے صاف صاف کہا کہ وہ کرکٹرز سے شادی کے خلاف تھیں!

"میں شادی کے لیے بالکل بھی تیار نہیں تھی، مجھے پڑھنا تھا، اور کرکٹرز سے شادی نہ کرنے کی وجہ ان کا گلیمر اور فین فالوونگ تھی!"

Kamran Akmal Wedding Story Shared By Wife

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Kamran Akmal Wedding Story Shared By Wife and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kamran Akmal Wedding Story Shared By Wife to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2637 Views   |   26 Mar 2025
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 March 2025)

یہ میرے اسکول میں آئے تھے اور۔۔ ناپسند ہونے کے باوجود کامران اکمل سے شادی کیسے ہوئی؟ اہلیہ نے دل کا حال سنا دیا

یہ میرے اسکول میں آئے تھے اور۔۔ ناپسند ہونے کے باوجود کامران اکمل سے شادی کیسے ہوئی؟ اہلیہ نے دل کا حال سنا دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ یہ میرے اسکول میں آئے تھے اور۔۔ ناپسند ہونے کے باوجود کامران اکمل سے شادی کیسے ہوئی؟ اہلیہ نے دل کا حال سنا دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔