باپ اسپتال میں تھا،کالج جانے کے پیسے نہیں تھے پھر بھی ٹاپ کرلیا۔۔ رکشہ ڈرائیور کی بیٹی کی حیرت انگیز کہانی جس نے باپ کا سر فخر سے بلند کردیا

علم کی پیاس صرف امیروں کی میراث نہیں بلکہ یہ ہر محنتی بچے میں موجود ہوتی ہے۔ یہ ثابت کیا بھارت سے تعلق رکھنے والی 2 ایسی لڑکیوں نے جو ہیں تو رکشہ ڈرائیور کی بیٹیاں مگر لگن اور محنت نے انھیں کامیابی کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

"کالج جانے کے پیسے نہیں تھے تو یوٹیوب سے پڑھائی کرتی تھی۔ امتحان سے چند دن پہلے والد کو دل کا دورہ پڑا تو اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔ میرا کوئی بہن بھائی نہیں۔ خود ہی والد کے ساتھ اسپتال میں رہتی تھی ان کا خیال رکھتی تھی اور ساتھ ساتھ پڑھائی کرتی تھی۔ امتحان بھی اسپتال سے جا کر دیے تھے"

یہ کہنا ہے بھارت کی ریاست سے تعلق رکھنے والی رامیہ کا جنھوں نے گیارہویں جماعت کے بورڈ کے امتحان میں 95 فیصد نمبر لے کر ٹاپ کیا ہے۔کامیا کا کہنا ہے کہ وہ شروع سے ہی پڑھ کر کچھ بن کر دکھانے کا جذبی رکھتی ہیں تاکہ اپنے والد کی محنت کا صلہ دے سکیں جنھوں نے رکشہ چلا کر بیٹی کو پڑھایا اسی لئے والد کی بیماری پر انھوں نے ان کا خیال تو رکھا لیکن خود مضبوط رہیں۔ کامیا کہتی ہیں میرا کوئی بہن بھائی نہیں اگر میں بھی ٹوٹ جاتی تو امتحان میں کیسے پاس کرپاتی؟

یوٹیوب سے پڑھتی ہوں

میں دن میں 3 سے 11 تک پڑھتی تھی۔ میرے پاس کوئی مدد نہیں تھی یوٹیوب سے لیکچر لے کر پڑھائی کرتی تھی۔ والد کو دل کا دورہ پڑا تو کھانے کی بھی تنگی تھی روٹی کے پیسے بھی نہیں ہوتے تھے۔

بیٹی کی کامیابی دیکھ کر تکلیف بھول گیا ہوں

کامیا کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹی کی کامیابی دیکھ کر وہ اپنی بیماری اور تکلیف بھول گئے ہیں۔ دیلان کہتے ہیں کہ مجھے پتہ تھا میری بیٹی محنتی ہے مگر یہ نہیں جانتا تھا کہ وہ اتنے اچھے نمبر لے گی۔اس نے میری دیکھ بھال بھی کی اور ٹاپ بھی کیا اس نے وہ سب کیا جو کسی باپ کا سر فخر سے بلند کرسکتا ہے۔ میں اب اپنی بیٹی کو کسی اچھے کالج بھیجنا چاہتا ہوں۔

اسی طرح کچھ عرصہ پہلے پریما جیا کمار نے پورے بھارت میں چارٹرڈ اکاؤنٹیسی کے امتحان میں ٹاپ کیا ہے۔ پریما کا تعلق بھی تامل ناڈو سے ہے۔ ان کے والد 20 سال سے رکشہ چلا رہے ہیں اور اپنے 3 بچوں کا پیٹ پال رہے ہیں۔

Beti Ki Herat Angez Kahani

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Beti Ki Herat Angez Kahani and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Beti Ki Herat Angez Kahani to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1130 Views   |   13 Nov 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 April 2024)

باپ اسپتال میں تھا،کالج جانے کے پیسے نہیں تھے پھر بھی ٹاپ کرلیا۔۔ رکشہ ڈرائیور کی بیٹی کی حیرت انگیز کہانی جس نے باپ کا سر فخر سے بلند کردیا

باپ اسپتال میں تھا،کالج جانے کے پیسے نہیں تھے پھر بھی ٹاپ کرلیا۔۔ رکشہ ڈرائیور کی بیٹی کی حیرت انگیز کہانی جس نے باپ کا سر فخر سے بلند کردیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ باپ اسپتال میں تھا،کالج جانے کے پیسے نہیں تھے پھر بھی ٹاپ کرلیا۔۔ رکشہ ڈرائیور کی بیٹی کی حیرت انگیز کہانی جس نے باپ کا سر فخر سے بلند کردیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔