5 منٹ کا خواب دیکھا جس کے بعد فوراً جائے نماز بچھا کر توبہ کی ۔۔ ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے والی لڑکی آج نعت خواں کیسے بن گئی؟

اللہ جب چاہے کسی کو بھی راہِ راست پر لاسکتا ہے۔ وہ دنیا کے کاموں میں مشغول لوگوں کے دلوں میں جب اپنا خوف بٹھا دے تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ وہ واپس دنیا کی رنگینیوں میں رنگ جائے۔ ایک لڑکی سے متعلق آپ کو بتانے جا رہے جو ٹک ٹاک پر اپنی ویڈیوز اپ لوڈ کیا کرتی تھی اور ڈھیروں لائیکس کماتی تھیں اچانک انہیں ایک دل دہلا دینے والا خواب آیا جس کے بعد انہوں نے اس کام سے ہمیشہ کے لیے کنارہ کشی اختیار کرلی اور خوف خدا ان کے دل میں بیٹھ گیا۔ آمنہ نامی سابقہ ٹک ٹاکر جو بے تہاشا ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنا کر اپ لوڈ کرتی تھیں ،3 سال قبل انہیں ایک ایسا خواب جس کے بعد ان کی زندگی ہی بد گئی۔ آمنہ اب نعت خوانی کرتی ہیں اور بھٹکے ہوئے لوگوں کو اسلام کو سمجھنے کا پیغام دیتی ہیں۔ آمنہ نے بتایا کہ شروع سے ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے کا شوق تھا، انسٹاگرام پر شوٹ بھی کیئے، بے پردگی بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جو مجھے سمھج آتا تھا میں وہ کیا کرتی تھی۔ آمنہ نے کہا کہ جس طرح آج کل کی لڑکیاں غفلت میں ڈوبی ہوئی ہیں میں بھی اسی طرح ہی ڈوبی ہوئی تھیں۔ آمنہ نے کہا کہ اللہ نے مجھے ایک خواب کے ذریعے ہدایت کا راستہ دکھایا۔ اس پانچ منٹ کے خواب نے میری ساری زندگی بدل دی۔ آمنہ کا کہنا تھا کہ اب مجھے بے پردگی اور ان تمام کاموں سے نفرت ہے جو اللہ کی مرضی کے خلاف ہو۔ نعت خوانی کرنے والی آمنہ نے اپنے خواب کے بارے میں بتایا کہ دو سال مجھے ایک خواب آیا تھا کہ میں اسلام آباد سے اپنے گھر واپس آئی تھی۔ میں جب آرام کرنے کے لیے سوئی ہوں تو میں نے خواب دیکھا کہ قیامت آچکی ہے، نفسا نفسی کا عالم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خواب میں قیامت آئی ، آسمان سرخ ہوگیا، زمین پر پیر نہیں رکھا جا رہا اور سارے ولگ میدانِ عرفات کی جانب دوڑ لگا رہے ہیں۔ اور آواز آتی ہے کہ سور پھونک دیا گیا ہے۔ اس خواب کے بعد جب میری آنکھیں کھلی تو میں پسینے سے شرابور تھی اور میری آنکھوں میں آنسو تھے۔ آمنہ کا کہنا تھا کہ میں اتنا خوفزدہ ہوگئی تھی کہ میں نے اسی وقت جائے نماز بچھا کر اللہ سے توبہ کی۔ میں نے اللہ سے کہا کہ تو تو اپنے بندے سے 70 ماؤں سے زیادہ پیار کرتا ہے مجھے صحیح راستہ دکھا دے۔ اللہ کا خوف دل میں بٹھانے والی آمنہ نے مزید کیا اپنا تجربہ بتایا دیکھیئے ویڈیو۔

<

Tiktoker Kese Naatkhwan Bani

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Tiktoker Kese Naatkhwan Bani and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Tiktoker Kese Naatkhwan Bani to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   2261 Views   |   10 Sep 2023
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

5 منٹ کا خواب دیکھا جس کے بعد فوراً جائے نماز بچھا کر توبہ کی ۔۔ ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے والی لڑکی آج نعت خواں کیسے بن گئی؟

5 منٹ کا خواب دیکھا جس کے بعد فوراً جائے نماز بچھا کر توبہ کی ۔۔ ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے والی لڑکی آج نعت خواں کیسے بن گئی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 5 منٹ کا خواب دیکھا جس کے بعد فوراً جائے نماز بچھا کر توبہ کی ۔۔ ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے والی لڑکی آج نعت خواں کیسے بن گئی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔