Foods for Quick Weight Loss

جسم میں فیٹس کا بڑھ جانا موٹاپے کی وجہ بنتا ہے یہ مسئلہ عام طور پر خراب طرز زندگی سے پیدا ہوتا ہے۔ جیسے حد سے زیادہ چکنا کھانا ، بہت زیادہ کھانا، سوفٹ ڈرنکس کا زیادہ استعمال ، کم چلنا پھرنا ، نیند کی کمی اس کے علاوہ موروثی وجوہات یا ہارمونز کی خرابی بھی موٹاپے کا باعث بنتی ہے۔ موٹاپا نا صرف وزن بڑھنے کی وجہ سے پریشانی میں اضافہ کرتا ہے بلکہ بہت سی بیماریوں مثلاً شوگر ، بلڈ پریشر اور دل کی بیماریوں کو دعوت دیتا ہے۔اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے ضروری ہے کہ اپنے طرز زندگی میں کچھ تبدیلیاں لائی جائیں۔اس کے علاوہ کچھ گھریلو ٹوٹکے اس مئلے پر قابو پانے کے لیے مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔

۱۔لیموں کا رس:
لیموں کا رس نظام ہضم کو بہتر بنانے کے ساتھ ڈی ٹوکس کرنے والے ایسڈ کی کارکردگی بھی بہتر بناتا ہے۔ وزن کم کرنے کے لیے اچھا نظام ہضم ضروری ہے ۔ لیموں سے ایسے اجزاء حاصل ہوتے ہیں جو فیٹس کو جلانے میں مدد دیتے ہیں۔اس کے علاوہ جسم سے ٹوکسن کو ختم کرتا ہے جس سے میٹابولزم کا عمل ہلکا ہوجاتا ہے۔
۔ ایک گلاس پانی میں ۳ چائے کے چمچ لیمو کا رس ایک چائے کا چمچ شہد اور پاؤ چائے کا چمچ تازہ پسی ہوئی کالی مرچ شامل کریں ۔
۔ صبح نہار منہ پئیں۔
۔ روزانہ ۳ ماہ تک استعمال کریں۔
اسکے علاوہ ایک کپ نیم گرم پانی میں صرف ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس ملا کر بھی پی سکتے ہیں۔

۲۔ سیب کا سرکہ :
سیب کا کچا سرکہ (جو فلٹر نہ کیا گیا ہو) یہ بھی وزن گھٹانے کے لیے بہترین ہے۔ یہ جسم میں فیٹس کو جمع نہیں ہونے دیتا اور جسم کو موٹاپے سے محفوظ رکھتا ہے۔ ۔دو چائے کے چمچ سیب کا سرکہ ایک گلاس پانی میں شامل کریں اور روزانہ صبح نہار منہ پئیں ۔
۔ ایک گلاس پانی میں ایک چمچ سرکہ اور ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس ملا کر بھی پی سکتے ہیں۔
سیب کا سرکہ دن میں دو کھانے کے چمچ سے زیادہ استعمال نہ کریں کیوں کہ یہ خون میں موجود پوٹاشئم لیول کو کم کرتا ہے ۔

۳۔ایلوویرا:
ایلوویرا جسم میں میٹابولزم کو بڑھا کر توانائی میں اضافہ کرتا ہے اور چربی کو جذب کرتا ہے اس میں موجود پروٹین کو جذب کرنے کے لیے جسم کو زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے ۔ اس کے علاوہ یہ نظام ہضم سے ٹوکسن کو بھی ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
۔ ایلوویرا کے دو پتے چھیل کر گودا نکال لیں۔
۔ ایک کپ کینو یا گریپ فروٹ کا جوس لے کر ایلو ویرا کے گودے کے ساتھ بلینڈر میں ڈالکر دو تین منٹ کے لیے بلینڈ کریں۔
۔روزانہ کم ازکم ایک ماہ تک پئیں۔

۴۔ گرین ٹی:
گرین ٹی بھی وزن گھٹانے کا قدرتی نسخہ ہے۔ یہ وزن بڑھنے کے عمل کو کم کرنے کے ساتھ جسم میں فیٹ استعمال کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتی ہے۔ گرین ٹی میں وٹامن سی ، زنک، سیلینئیم اور دوسرے معدنیات موجود ہوتے ہیں۔
۔ دن میں تین سے چار کپ گرین ٹی پئیں آپ اس میں ادرک بھی شامل کرسکتے ہیں۔

۵۔ کڑی پتے:
روزانہ دس تازہ کڑی پتے چبانے سے نہ صرف وزن میں کمی ہوتی ہے بلکہ موٹاپے کی وجہ سے ہونے والے ذیابیطس میں بھی فائدہ مند ہے۔ ۳ سے ۴ ماہ مستقل استعمال کریں ۔
تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ کڑی پتے وزن کم کرنے سے ساتھ کولیسٹرول کو بھی گھٹاتے ہیں۔

۶۔ ٹماٹر:
صبح نہار منہ دو ٹماٹر کھائیں ۔ یاد رکھیے ٹماٹر چھلکے اور بیجوں سمیت کھانے ہیں کیونکہ ان میں فائبر موجود ہے ۔ ٹماٹر ایسے ہارمونز کے لیول کو بھی برقرار رکھتے ہیں جو کہ بھوک پر اثر انداز ہوتے ہیں ۔
ٹماٹر میں وٹامن اے ، سی اور کے موجود ہیں ان کے علاوہ میگنیشیم اور بہت سے غذائی اجزاء شامل ہیں جو صحت کے لیے مفید ہیں۔اس میں موجود اینٹی اوکسی ڈینٹ کینسر سے بچاتا ہے۔

۷۔ بندگوبھی:
وزن کم کرنے کے لیے ابلی ہوئی یا کچی بند گوبھی کو غذا کا حصہ بنائیں۔اس میں موجود ٹارٹرک ایسڈ شکر اور کاربوہائیڈریٹ کو فیٹس میں تبدیل ہونے سے روکتا ہے۔مزید یہ کہ اس میں وٹامن سی ، فائبر اور پانی کی مقدار زیادہ ہے جبکہ اس میں بہت کم کیلوریز ہوتی ہیں۔

۸۔ سونف:
سونف کے استعمال سے زیادہ پیشاب آتا ہے۔ اس وجہ سے یہ وزن کم کرنے کے لیے کار آمد ہے جسم سے زیادہ پیشاب خارج ہونے سے وزن تیزی سے کم ہوتا ہے۔
۔ سونف کو ہلکا سا بھون کر پیس لیں پاؤڈر کو چھان لیں۔آدھا چائے کا چمچ نیم گرم پانی کے ساتھ صبح شام کھائیں۔
یہ ٹوٹکا پیٹ کی گیس ،بد ہضمی اور قبض میں بھی مفید ہے۔

۹۔ شہد اور دارچینی:
شہد اور داز چینی کی چائے میٹابولزم کو بڑھانے کے ساتھ توانائی میں اضافہ کرتی ہے۔ اور جسم کو ڈی ٹوکس کرتی ہے۔یہ تمام چیزیں وزن کم کرتی ہیں ۔ شہد فیٹس کو جذب کرنے میں مدد دیتا ہے جبکہ دارچینی زیادہ کھانا کھانے کی خواہش کو کم کرتی ہے۔
۔ ایک کپ گرم پانی آدھا چائے کا چمچ داز چینی پاؤڈر پر ڈال کر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں ۔ (اس کے لیے ثابت دار چینی بھی استعمال کر سکتے ہیں )۔
۔ اس میں ایک چائے کا چمچ شہد ملا ئیں ۔
۔ اس میں سے آدھا کپ ناشتہ سے آدھا گھنٹہ پہلے پئیں بقیہ ریفریجریٹر میں رکھ دیں اور رات کو سونے سے پہلے پئیں۔

۱۰۔ پپیتہ:
تیزی سے وزن کم کرنے کے لیے روزانہ صبح سویرے نہار منہ پپیتہ کھائیں۔ وزن کو کم کرنے کے ساتھ گیس کے مسائل کو بھی ختم کرتا ہے۔
ان سب چیزوں کے استعمال کے ساتھ دن میں آٹھ گلاس پانی ضرور پئیں تاکہ جسم سے ٹوکسن نکل سکے۔

Find 10 super weight loss foods in Urdu.

Increasing fats in the body are the main cause of obesity. This problem usually occurs due to unbalanced lifestyle. Habits like eating fatty foods, eating too much, having soft drinks too much, less walk and sleep deprivation also cause obesity and fats in the body.

How to get rid of it?

Here are 10 super weight loss foods in Urdu. Make use of these foods and reduce your weight quickly and effectively.

Quick Weight Loss Foods

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Quick Weight Loss Foods and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Quick Weight Loss Foods to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   18714 Views   |   14 Aug 2017
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

Foods for Quick Weight Loss

Foods for Quick Weight Loss ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Foods for Quick Weight Loss سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔