عمر سے چھوٹا دکھنے کے لیئے وہ بھوکی رہتی تھی ۔۔ بونی کپور نے سری دیوی کی موت کے 5 سال بعد پر خاموشی توڑ دی، بیان سامنے آگیا

سری دیوی بالی ووڈ کی وہ اداکارہ تھیں جو اپنے دور میں مردوں کی انڈسٹری میں بننے والی سب سے پہلی خاتون سپر اسٹار تھیں۔ انہوں نے اپنی اداکاری، معصوم چہرے اور چنچل کرداروں سے سب کے دل جیت لیئے تھے۔

سری دیوی بونی کپور سے شادی کے بعد کچھ سالوں تک فلموں سے دور رہیں لیکن جب کم بیک کیا تو ایک کے بعد سپر ہٹ مویز دیں، اور ایک بار پھر لائم لائٹ میں آگئیں۔ لیکن یہ کامیابی زیادہ عرصہ ساتھ نہ دے سکی اور اداکارہ ایک حادثاتی موت کا شکار ہوگئیں۔

سری دیوی کا انتقال 24 فروری 2018ء کو ہوا، اُن کی بے وقت موت کا صدمہ فلم انڈسٹری اور دنیا بھر میں موجود اُن کے مداحوں کو پہنچا۔

ان کے انتقال کے بعد بہت ساری افواہیں گردش میں تھیں لیکن ان کے شوہر بالی ووڈ کے معروف فلمساز بونی کپور نے اس بارے میں کبھی کوئی بیان نہیں دیا۔ جبکہ ارجن کپور اور صاحبزادی جھانوی کپور کئی بار اس بڑے نقصان پر اظہار خیال کرچکے ہیں لیکن اب بونی کپور نے 5 سال میں پہلی بار آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی موت پر خاموشی توڑی ہے۔

ایک انٹرویو میں بونی کپور نے انکشاف کیا کہ، سری دیوی اچھا نظر آنے کے لیے اکثر بھوکی رہتی وہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتی کہ وہ اسکرین پر خوبصورت نظر آئے جو کئی بار بلیک آؤٹ کی وجہ بھی بنا۔ انہوں نے بتایا کہ سری دیوی کی موت فطری نہیں تھی بلکہ حادثاتی تھی، جب مجھ سے 24 تا 48 گھنٹے کی پوچھ گچھ ہوئی تو میں نے فیصلہ کیا تھا کہ میں اس بارے میں بات نہیں کروں گا۔

بونی کپور کا کہنا تھا کہ مجھ سے تفتیشی افسران نے کہا کہ آپ کو اس عمل سے گزرنا پڑے گا کیونکہ ہم پر بھارتی میڈیا کا بہت زیادہ دباؤ ہے۔ مجھے دوران تفتیش تحقیقات کے تمام مراحل سے گزرا، جن میں جھوٹ پکڑنے والی مشین کا ٹیسٹ بھی شامل ہے۔ اور بعد میں سری دیوی کی موت پر جو رپورٹ آئی اُس میں واضح تھا کہ یہ ایک حادثہ تھا۔

بونی کپور نے ماضی کا واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ، سری دیوی کے ساتھی اداکار ناگا ارجنا جب ان کی تعزیت کے آئے تو انہوں نے بتایا کہ بھوکا رہنے کی وجہ سے اداکارہ فلم کی شوٹنگ کے دوران باتھ روم میں گر گئی تھیں اور اُن کے دانت ٹوٹ گئے تھے۔

Boney Kapoor Talks About Sridevi Death

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Boney Kapoor Talks About Sridevi Death and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Boney Kapoor Talks About Sridevi Death to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   3071 Views   |   02 Oct 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

عمر سے چھوٹا دکھنے کے لیئے وہ بھوکی رہتی تھی ۔۔ بونی کپور نے سری دیوی کی موت کے 5 سال بعد پر خاموشی توڑ دی، بیان سامنے آگیا

عمر سے چھوٹا دکھنے کے لیئے وہ بھوکی رہتی تھی ۔۔ بونی کپور نے سری دیوی کی موت کے 5 سال بعد پر خاموشی توڑ دی، بیان سامنے آگیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ عمر سے چھوٹا دکھنے کے لیئے وہ بھوکی رہتی تھی ۔۔ بونی کپور نے سری دیوی کی موت کے 5 سال بعد پر خاموشی توڑ دی، بیان سامنے آگیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔