لاش ایک ہفتہ پرانی ہے۔۔ تنہا رہنے والی عائشہ خان کی موت کا کیسے پتہ چلا؟

Senior Actor Ayesha Khan Found Dead In Karachi

کراچی میں سینئر اداکارہ عائشہ خان اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں، ان کی عمر 77 برس تھی۔

کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں واقع ایک فلیٹ سے انکی کئی دن پرانی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس نے واقعے کی تصدیق کر دی ہے۔

اہلِ محلہ کو فلیٹ سے شدید بدبو آنے پر شک ہوا، جس پر انہوں نے رشتہ داروں کو مطلع کیا۔ بعد ازاں، فلیٹ کا دروازہ کھولنے پر اداکارہ کی لاش برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق، عائشہ خان تنہا رہ رہی تھیں اور ابتدائی تحقیقات سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کا انتقال تقریباً ایک ہفتہ قبل ہوا۔ لاش کو جناح اسپتال منتقل کرنے کے بعد سہراب گوٹھ ایدھی سردخانے میں رکھ دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ عائشہ خان کا لواحقین کے کہنے پر پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

اس افسوسناک خبر کی تصدیق اداکارہ کی قریبی دوست تہمینہ خالد نے بھی کی، جنہوں نے بتایا کہ عائشہ خان کا انتقال پانچ روز قبل ہوا تھا، لیکن کسی کو فوری اطلاع نہیں دی جا سکی۔

وہ پاکستان ٹیلی ویژن کے سنہری دور کی معروف فنکارہ تھیں۔ کئی سالوں سے وہ اسکرین سے دور تھیں اور اپنی نجی زندگی گزار رہی تھیں۔ وہ مشہور اداکارہ خالدہ ریاست کی بڑی بہن بھی تھیں۔

عائشہ خان کی زندگی کا اختتام جس تنہائی اور خاموشی میں ہوا، وہ مداحوں کے دلوں کو افسردہ کر گیا۔ ان کے فن، وقار اور کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Senior Actor Ayesha Khan Found Dead In Karachi

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Senior Actor Ayesha Khan Found Dead In Karachi and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Senior Actor Ayesha Khan Found Dead In Karachi to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   6498 Views   |   19 Jun 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 20 June 2025)

لاش ایک ہفتہ پرانی ہے۔۔ تنہا رہنے والی عائشہ خان کی موت کا کیسے پتہ چلا؟

لاش ایک ہفتہ پرانی ہے۔۔ تنہا رہنے والی عائشہ خان کی موت کا کیسے پتہ چلا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لاش ایک ہفتہ پرانی ہے۔۔ تنہا رہنے والی عائشہ خان کی موت کا کیسے پتہ چلا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔