ماں کو جگر دیا تو میری گود بھی بھر گئی۔۔ ماں کو جگر عطیہ کرنے والی بے اولاد بیٹی پر قدرت بھی مہربان ہوگئی! دل چھو لینے والی کہانی

“میں اپنے کیرئیر کے عروج پر تھی جب پتہ چلا کہ میری ماں کو جگر کی بیماری ہے۔ اس وقت یہ فیصلہ کرنا آسان نہیں تھا کہ میں اپنا جگر ماں کو عطیہ کرسکوں۔ لیکن میرے سسرال والوں نے بھی میرا ساتھ دیا۔ اس وقت میری اولاد نہیں تھی۔ شوہر نے کہا کہ اگر تمھاری جگہ میں ہوتا تو میں بھی یہی کرتا“

یہ کہنا ایک ایک ایسی عورت کا ہے جس کی بوڑھی ماں کا جگر خراب ہوگیا تھا اور ڈاکٹر نے جواب دے دیا تھا۔ چونکہ بیٹی شادی شدہ اور ملک سے باہر تھی اس لئے فوری طور پر واپس آنا اس کے لئے بھی ممکن نہیں تھا۔

خاص طور پر اس وقت جب ویڈنگ فوٹوگرافر کے طور پر اس کا کام بھی بہت اچھا چل رہا تھا۔ بیٹی کی شادی کا 5 برس گزر جانے کے باوجود وہ اولاد کی نعمت سے محروم تھی

لیکن بیٹی سے ماں کی حالت نہیں دیکھی گئی اور اس نے جگر عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا اور واپس اپنے ملک بھارت آگئی۔ جگر عطیہ کرنے کے بعد جب ماں ہوش میں آئی تو انھوں نے اپنی بیٹی کا ہاتھ تھام کر کہا "جو کچھ تم نے کیا وہ کوئی نہیں کرسکتا تھا"

جگر عطیہ کرنے والی عظیم بیٹی کا کہنا ہے کہ ماں کی زندگی تو بچی لیکن پھر مجھے خبر ملی کے میں بھی حاملہ ہوں۔ یہ بہت جذباتی تھا کیونکہ میں سالوں سے بے اولاد تھی۔ بلا شبہ اوپر والے نے ماں کی محبت کے بدلے مجھے بھی ماں بننے کا شرف عطا کیا۔

Maa Ko Jigar Denay Wali Beti Ki Kahani

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Maa Ko Jigar Denay Wali Beti Ki Kahani and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Maa Ko Jigar Denay Wali Beti Ki Kahani to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   9759 Views   |   21 Sep 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ماں کو جگر دیا تو میری گود بھی بھر گئی۔۔ ماں کو جگر عطیہ کرنے والی بے اولاد بیٹی پر قدرت بھی مہربان ہوگئی! دل چھو لینے والی کہانی

ماں کو جگر دیا تو میری گود بھی بھر گئی۔۔ ماں کو جگر عطیہ کرنے والی بے اولاد بیٹی پر قدرت بھی مہربان ہوگئی! دل چھو لینے والی کہانی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ماں کو جگر دیا تو میری گود بھی بھر گئی۔۔ ماں کو جگر عطیہ کرنے والی بے اولاد بیٹی پر قدرت بھی مہربان ہوگئی! دل چھو لینے والی کہانی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔