کوڑے دان میں آنے والی بدبو کی وجہ سے پریشان ہیں تو اپنائیں یہ 3 آسان ٹپس اور گندی بو سے جان چھڑائیں

ہر گھر میں ایک سے دو کچرے دان موجود ہوتے ہیں کیونکہ یہ ہمارے گھروں کی سب سے عام چیز ہے۔ ہر کوئی کچرے کو کچرے دان میں ڈالتا ہے اور یہ ایک اچھا طریقہ بھی ہے اور صفائی کا معیار بھی لیکن اس کچرے کی وجہ سے کچرے دان میں بدبو سڑ جاتی ہے اور اس کی وجہ سے مذید تعافن پھیلتا ہے اور سانس لینا مشکل ہو جاتا ہے اگر یہی مسئلہ آپ کے بھی ساتھ ہے تو ٹہریں۔۔ بتائی گئی ان 3 آسان ٹپس کو اپنائیں اور بدبو سے جان چھڑائیں۔

ٹپ:

اخبار:

کچرے دان میں کچرا پھینکنے سے قبل اس کو اچھی طرح دھو کر صاف کر لیں اور خشک کرلیں پھر اس کے نیچے اخبار بچھا دیں ۔ اخبار میں استعمال ہونے والی سیاہی میں سوائے سیلیسائیکلک ایسڈ استعمال کیا جاتا ہے جو کہ مختلف جراثیموں میں الرجی پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے اور ایسڈک مرکبات ان کو مارنے اور بدبو ختم کرنے کا کام کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کچرے دان میں اخبار کو بچھانا بہت فائدہ مند ہوسکتا ہے۔

پُرانا تولیہ:

گھر میں استعمال ہونے والے تولیے پُرانے ہو جائیں تو انہیں پھینکنے سے اچھا ہے دھو کر صاف کرلیں اور ہفتے میںا یک مرتبہ اپنے کچرے دان کے سائز کے مطابق کاٹ کر اس میں بچھا دیں اس کی وجہ سے فیبرک پولی اینز کچرے کی بو کو اپنے اندر جذب کرنے کا کام کرتے ہیں اور کچرے میں موجود پانی کو بھی جلدی سکھا دیتے ہیں۔

چائے کی پتی / کافی:

آجکل تو ٹھنڈا موسم ہے چائے کی پتی اور کافی بہت زیادہ استعمال ہوتی ہے اور چائے/کافی بنانے کے بعد اس کو چھانتے ہیں اور پھینک دیتے ہیں اگر ان کو آپ بھی پھینک دیتے ہیں تو ایسا ہر گز نہ کریں بلکہ ان پتی کو ایک پلاسٹک کی تھیلی میں ڈالیں اور ایک چمچ بیکنگ سوڈا ڈال کر مکس کرکے پوٹلی بنائیں اور کچرے دان میں ڈال لیں۔ پتی کے اندر پولیفینول پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے کچرے کی بُو پتی کے اندر جذب ہو جاتی ہے اور یوں کچرے دان کی ساری بُو ختم ہو جاتی ہے۔

Dustbin Ki Smell Door Karne Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Dustbin Ki Smell Door Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dustbin Ki Smell Door Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shagufta  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2268 Views   |   17 Apr 2022
About the Author:

Shagufta is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shagufta is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کوڑے دان میں آنے والی بدبو کی وجہ سے پریشان ہیں تو اپنائیں یہ 3 آسان ٹپس اور گندی بو سے جان چھڑائیں

کوڑے دان میں آنے والی بدبو کی وجہ سے پریشان ہیں تو اپنائیں یہ 3 آسان ٹپس اور گندی بو سے جان چھڑائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کوڑے دان میں آنے والی بدبو کی وجہ سے پریشان ہیں تو اپنائیں یہ 3 آسان ٹپس اور گندی بو سے جان چھڑائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔