دھنیا سے بنی چٹنی کا نام سنتے ہی منہ میں پانی آجاتا ہے، کھانوں میں دھنیا ڈالنے سے ذائقہ بھی بڑھ جاتا ہے اور خوشبو بھی ۔ دھنیا کے استعمال سے آپ نہ صرف کھانے کا ذائقہ بڑھا سکتے ہیں بلکہ اپنی خوبصورتی کو بھی بڑھا سکتے ہیں۔ جی ہاں، آپ دھنیا کا فیس پیک استعمال کر کے چمکدار اور خوبصورت جلد حاصل کر سکتے ہیں۔ آج ہم آپ کو گھر پر دھنیا سے فیس پیک بنانے کا طریقہ بتائیں گے۔
1۔ ہرا دھنیا اور ایلوویرا :
ہرا دھنیا اور ایلو ویرا جیل کو پیس لیں اس میں ایلو ویرا جیل ڈال کر پیسٹ بنائیں۔ اسے کچھ دیر اپنی جلد پر لگائیں اور پھر دھو لیں۔ اس سے جلد صاف اور چمکدار ہوگی۔ یہ پیک جلد پر بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرے گا اور جھریوں اور باریک لکیروں کو دور کرے گا۔
2۔ ہرا دھنیا اور لیموں :
لیموں کا رس نچوڑ لیں اور اس کو ہرا دھنیا کے پیسٹ کے ساتھ ملا کرچہرے پر لگائیں تھوڑی دیر لگا رہنے دیں اورپھر دھو لیں۔ اس سے آپ کو ایکنی اور بلیک ہیڈز سے نجات ملے گی۔ یہ جلد کے مردہ خلیات کو ہٹا کر جلد کو جوان کرے گا۔
3۔ دھنیا اور دودھ :
دھنیا کو پیس کر اس میں تھوڑا سا دودھ، شہد اور لیموں ڈال کرمکسچر بنائیں۔ دھنیا جلد کے مردہ خلیوں کو ختم کرنے کا کام کرتا ہے جبکہ دودھ جلد کو قدرتی طور پر صاف کرتا ہے۔ اس سے آپ کی جلد صاف شفاف ہو جائے گی۔
دھنیا اور ٹماٹر:
دھنیا کو پیس لیں اور اس میں 3 سے 4 چمچ ٹماٹر کا رس اور تھوڑا سا لیموں ملا لیں۔ مکس کرنے کے بعد اس میں تھوڑی سی ملتانی مٹی ڈالیں، اس پیک کو چہرے پر لگا کر خشک کر لیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ حیرت انگیز رزلٹ ملیں گے۔
Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Dhaniye Se Khubsoorti Barhayn and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dhaniye Se Khubsoorti Barhayn to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.