بہت ہی قدیم چینی طب کی کتابوں میں متعدد بیماریوں کے ایسے بے شمار علاج بتائے گئے ہیں جن پر آج بھی سائنسی تحقیق جاری ہے۔ کئی چینی ماہرین کا ماننا ہے کہ جسم میں مختلف پریشر پوائنٹس موجود ہوتے ہیں جن سے مختلف اعضاء کو صحت مند رکھا جاسکتا ہے۔
ایسا ہی ایک پوائنٹ کان کے اوپر والے حصے کے وسط میں بھی پایا جاتا ہے، قدیم چینیوں نے اس کا نام ’شین مین‘ یعنی ’جنت کا دروازہ‘ رکھا تھا۔ ایسی کیا خصوصیت ہے کہ اس محصوص پوائنٹ کو جنت کا دروازہ کہا جاتا تھا؟ ڈاکٹر مارک سینڈو مرسکی کا کہنا ہے کہ اس پوائنٹ کو دبانے سے ذہنی دباﺅ، پریشانی تیزابیت اور نشے کی لت سے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے۔
ان کے مطابق جب ہم ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیں تو عموماً بے اطمینانی اور عجیب سی بے چینی ہوتی ہے اور آہستہ آہستہ یہ جسم کے مختلف حصوں میں درد یا بھاری پن کا سبب بن جاتی ہے۔ اگر آپ یہ طریقہ علاج اپنانا چاہتے ہیں تو ضروری ہے کہ پہلے اپنے ذہن کو تمام برے یا منفی خیالات سے صاف کریں۔
پھر ’کاٹن بڈ‘ لیں اور اپنے کان میں اس پوائنٹ کو دبا کر ہلکا ہلکا مساج کریں۔ گہری سانس لیں، جب سانس اندر کھینچیں تو بائیں جانب دیکھیں اور سانس باہر نکالیں تو دائیں جانب دیکھیں۔ آہستہ آہستہ آپ کو محسوس ہوگا جیسے جسم میں ٹھہراﺅ آرہا ہے۔ اس پوائنٹ کو آپ اپنی انگلیوں سے بھی دبا سکتے ہیں، چند روز رات کو سونے سے قبل یہ تجربہ کرکے دیکھیں، آپ کو بہت اچھا اور پر سکون محسوس ہوگا۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kan Is Jaga Dabane Se Kia Hota Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kan Is Jaga Dabane Se Kia Hota Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
کان میں اس جگہ کو دبانے سے کیا ہوتا ہے؟ وہ اہم بات جس کو جاننے کے بعد آپ کو بہت فائدہ ہوگا
کان میں اس جگہ کو دبانے سے کیا ہوتا ہے؟ وہ اہم بات جس کو جاننے کے بعد آپ کو بہت فائدہ ہوگا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کان میں اس جگہ کو دبانے سے کیا ہوتا ہے؟ وہ اہم بات جس کو جاننے کے بعد آپ کو بہت فائدہ ہوگا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔