آدھا کلو گرمے میں دو روٹی کے برابر غذائیت اور تین پاؤ دودھ کے برابر کیلشیم ہوتا ہے، گرم موسم کی شدت کو کم کرنے والا شاندار پھل

رب کائنات نے اپنی مخلوق کے لئے رنگا رنگ پھل اور سبزیاں پیدا کی ہیں۔ جن کو اگر مناسب طریقے سے استعمال کیا جائے تو اس کے ان گنت فائدے ہیں۔ ایسے ہی فائدے مند پھلوں میں سے ایک بہترین پھل گرما بھی ہے جو اللہ کی اتاری جانے والی نعمتوں میں سے بہترین نعمت ہے۔ گرما فرحت بخش اور لذیذ پھل ہے۔ اس سے متعدد بیماریوں کا قدرتی طور پر علاج ہوتا ہے ۔ اس کو غذائیت کا خزانہ بھی کہا جا سکتا ہے۔ یہ خربوزے اور سردے کی نسل میں سے ہی ایک پھل ہے۔ ماہرین غذائیت کے مطابق گرمیوں کے لحاظ سے گرما ایک صحت بخش غذا ہے، گرما کے 100 گرام میں 34 کیلوریز، 0.2 گرام فیٹ، 16 ملی گرام سوڈیم، 267 ملی گرام پوٹاشیم، 8 گرام کاربوہائیڈریٹس، 0.8 گرام پروٹین پائی جاتی ہے جبکہ 67 فیصد وٹامن اے، 61 فیصد وٹامن سی، 5 فیصد وٹامن بی 6 اور 3 فیصد میگنشیم پایا جاتا ہے۔ ان کے علاوہ کیلشیم، فولاد، فاسفورس، گلوکوزبھی پایا جاتا ہے۔ اس میں 85 فیصد تک پانی موجود ہے۔

گرما کے ان گنت طبی فوائد

گرما کے بےشمار طبی فوائد ہیں، یہ گردوں، مثانے، پتھری، یورک ایسڈ ، ڈی ہائیڈریشن، حاملہ خواتین اورڈائٹ کرنے والوں کے لئے بہترین غذائیت سے بھرپور پھل ہے۔ آدھا کلو گرمے میں دو چپاتیوں کے برابر غذائیت اور تین پاؤ دودھ کے برابر کیلشیم ہوتا ہے۔ جن کو پیشاب میں جلن کا مرض ہو ان کو یہ ضرور کھانا چاہیے۔

قوت مدافعت میں اضافے کا باعث بنتا ہے

گرمے میں وٹامن اے اور وٹامن سی پائے جانے کے سبب اس کے استعمال سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے اور موسمی بیماریوں، وائرل، انفیکشن سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے، اس میں موجود پوٹاشئیم بلڈ پریشر کنٹرول کرتا ہے۔ پٹھوں کو مضبوطی ملتی ہے۔

گردوں میں پتھری بننے کے عمل کو روکتا ہے

گرمے میں پانی کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے ، جس کی وجہ سے پانی کی کمی کا خطرہ نہیں رہتا ، پانی کی کمی سے گردوں کے افعال متاثر ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں ’آکسیکن‘ نامی اجزا پائے جاتے ہیں جو گردوں میں پتھری بننے سے روکتے ہیں۔

حمل میں بھی مفید ہے

گرمے میں فولک ایسڈ بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے ، جو کہ حاملہ خواتین کے لئے انتہائی ضروری مانا جاتا ہے۔ فولک ایسڈ کی وجہ سے جسم سے اضافی سوڈیم کو خارج ہونے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں موجود فائبر قبض نہیں ہونے دیتا ۔ جو کہ کئی بیماریوں کی جڑ ہے۔

دل کی بیماریوں میں مفید

گرمے میں موجود فائبر کولیسٹرول لیول کو متوازن رکھتا ہے ، اس میں فیٹس معمولی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ کاربوہائیڈریٹ کی مقدار بھی کم ہے۔ ان عناصر کی وجہ سے خون کی روانی اچھی رہتی ہے۔ اور دل کی بیماریوں کا خدشہ کم ہوتا ہے۔

وزن کم کرنے میں مفید

جیسا کہ ہم نے بتایا کہ اس میں فیٹ اور کاربوہائیڈریٹ کی مقدار بہت معمولی سی ہوتی ہے ، اس کے علاوہ اس میں کیونکہ پانی بہت زیادہ ہوتا ہے اس لئے اس کو کھا کر دیر تک پیٹ بھرا رہتا ہے۔ جس کی بدولت بار بار کھانا کھانے کی خواہش نہیں ہوتی۔ اس کے علاوہ پیشاب کی حاجت بار بار ہوتی ہے جس کے باعث غیر ضروری فاسد مادے جسم سے نکل جاتے ہیں اور وزن میں کمی ہوتی ہے۔

ڈپریشن کم کرتا ہے

خون میں آکسیجن کی صحیح ترسیل کے سبب دماغ کو بھی آکسیجن صحیح پہنچتی ہے۔ جس سے انسان خود کو ہلکا پھلکا اور پرسکون محسوس کرتا ہے۔ اور اس سے ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے۔

گرما کے دیگر فوائد:

اس کے بیجوں کی گری (مغز) نکال کر رکھ لیں۔ دماغ کمزور ہو یا نسیان کا عارضہ ہو تو اس کا مغز چار پانچ ہفتے استعمال کرنے سے دماغ طاقتور اور بھولی ہوئی باتیں یاد آنے لگتی ہیں۔ اس کے بیج ایک سے دو چھٹانک تک رگڑ کر اس کے پانی میں چاول بقدر ضرور ت پکاکر چند روز تک استعمال کریں تو ایک عمدہ غذا کے علاوہ بدنی خشکی اور مزاج کا چڑچڑا پن دور ہوجاتا ہے۔

Garma Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Garma Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Garma Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2578 Views   |   07 Jun 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

آدھا کلو گرمے میں دو روٹی کے برابر غذائیت اور تین پاؤ دودھ کے برابر کیلشیم ہوتا ہے، گرم موسم کی شدت کو کم کرنے والا شاندار پھل

آدھا کلو گرمے میں دو روٹی کے برابر غذائیت اور تین پاؤ دودھ کے برابر کیلشیم ہوتا ہے، گرم موسم کی شدت کو کم کرنے والا شاندار پھل ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آدھا کلو گرمے میں دو روٹی کے برابر غذائیت اور تین پاؤ دودھ کے برابر کیلشیم ہوتا ہے، گرم موسم کی شدت کو کم کرنے والا شاندار پھل سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔