السی کے استعمال شدہ بیجوں کو ضائع نہ کریں بلکہ، بالوں کو سیدھا سِلکی اور چمکدار بنانے کیلیئے اسکی کریم بنائیں

اکثر ہم السی کے بیجوں سے جیل نکال کر انہیں پھینک دیتے ہیں جو کہ اسکا ضیاع ہے، جبکہ السی ایک ایسی چیز ہے جو نہ صرف بالوں کیلیئے بہت مفید ہے بلکہ اسکو کھایا بھی جاتا ہے۔

آج ہم آپ کو بتائیں گے السی کا جیل نکالنے کے بعد ان استعمال شدہ بیجوں کو آپ کیسے کام میں لا سکتے ہیں، جس سے آپ کے بال سیدھے، سِلکی اور چمکدار ہوجائیں گے اور ساتھ ساتھ یہ آپ کے بالوں کی اندر سے نشونما کرئے گا۔

السی کے بیجوں کا جیل

ایک کپ السی کے بیج کو چار کپ پانی میں ڈال کر ابال لیں اسکے بعد گرم گرم ہی چھلنی سے چھان لیں ورنہ ٹھنڈا ہونے کے بعد بیج اکڑ جائیں گے اور جیل نکلے گا نہیں۔ چھان کر جیل کو ٹھنڈا کرلیں پھر اسے ایک کانچ کی بوتل میں بھر کر فریج میں رکھ دیں، یہ جیل آپ ایک مہینے تک استعمال کر سکتے ہیں۔

بچے ہوئے بیجوں سے کیا بنائیں؟

عموماً جیل بنانے کے بعد ہم بچے ہوئے بیجوں کو پھینک دیتے ہیں لیکن اب ہم انہیں بھی استعمال میں لے کر اس سے بالوں کی کریم بنائیں گے

السی کے بیجوں کی کریم

جیل نکالنے کے بعد جو بیج بچ گئے تھے انہیں زرا ٹھنڈا کر کے مکسچر بلینڈر میں ڈال کر پیس لیں، اگر صحیح سے بلینڈ نہ ہو تو تھوڑا پانی شامل کر سکتے ہیں۔ جب وہ بلکل نرم پیسٹ بن جائے تو اسے ململ کے کپڑے سے اچھی طرح چھان لیں تاکہ بیجوں کا سارا گودا نکل جائے۔ اب اس کریم کو ایک کانچ کی بوتل میں بھر کر فریج میں رکھ دیں۔

بالوں پر لگانے کا طریقہ

نہانے سے پہلے اس کریم کو اچھی طرح اپنے بالوں کی جڑوں میں لگا کر مساج کریں، پھر پورے بالوں میں اوپر سے نیچے تک لگا کر آدھے ایک گھنٹے کیلیئے چھوڑ دیں۔
اسکے استعمال سے آپ کے بال سیدھے، سِلکی، نرم و ملائم ہونے کے ساتھ خوبصورت اور مضبوط بھی ہونگے

Balun Keliye Alsi Ky Beejon Ky Faida

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Balun Keliye Alsi Ky Beejon Ky Faida and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Balun Keliye Alsi Ky Beejon Ky Faida to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In News  |   0 Comments   |   3641 Views   |   25 Nov 2022
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 15 January 2025)

السی کے استعمال شدہ بیجوں کو ضائع نہ کریں بلکہ، بالوں کو سیدھا سِلکی اور چمکدار بنانے کیلیئے اسکی کریم بنائیں

السی کے استعمال شدہ بیجوں کو ضائع نہ کریں بلکہ، بالوں کو سیدھا سِلکی اور چمکدار بنانے کیلیئے اسکی کریم بنائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ السی کے استعمال شدہ بیجوں کو ضائع نہ کریں بلکہ، بالوں کو سیدھا سِلکی اور چمکدار بنانے کیلیئے اسکی کریم بنائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔