شادی کے دن سفید جوڑا نہ پہنو، یہ بُرا شگن ہے ۔۔ ماہرہ خان نے بھی شادی پر خوبصورت سفید لہنگا پہنا، پُرانے وقتوں کی بدلتی ہوئی روایات

گزشتہ روز ماہرہ خان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر آتے ہی صارفین نے ماہرہ کے لباس پر تبصروں کی بوچھاڑ کردی.

جنگ میں شایع خبر کے مطابق ماہرہ خان نے اپنی شادی کے موقع پر معروف ڈیزائنر فراز منان کا تیار کردہ خصوصی جوڑا پہنا۔ ڈیزائنر کے ترجمان نے اگرچہ اصل قیمت تو نہیں بتائی لیکن ان کا کہنا تھا کہ ان کے کسٹمائزڈ برائیڈل ڈریسز کی قیمت 35 لاکھ روپے سے شروع ہوتی۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ماہرہ کا لباس بھی کم سے کم 35 لاکھ کا ہوگا۔

لباس کی خاص بات اس کا سفید رنگ تھا جبکہ برصغیر پاک و ہند میں دلہنیں سرخ لباس زیب تن کرتی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق ایک زمانہ تھا جب دلہنوں کے لئے سفید رنگ برا شگون سمجھا جاتا تھا لیکن اب تو بالی وڈ اداکاراؤں کے ساتھ پاکستانی اداکارائیں بھی سفید عروسی لباس پہننے لگی ہیں. عوام کا کہنا ہے کہ ہماری مشرقی روایات اسی طرح دم توڑتی جارہی ہیں

البتہ جہاں تک عروسی جوڑے کے رنگ کی بات ہے تو سفید، سیاہ یا سرخ رنگ کا لباس اچھا یا برا شگن نہیں ہوتا۔ عام طور پر دلہنیں ثقافتی اعتبار سے ہی رنگوں کا انتخاب کرتی ہیں جبکہ سفید رنگ کا عروسی جوڑا تو ہمارے نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی صاحبزادی حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بھی اپنی شادی کے دن پہنا تھا۔ البتہ اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ لباس حیا کے تقاضے پورے کرتا ہو بھلے رنگ کوئی بھی ہو.

Mahira Khan White Wedding Dress

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mahira Khan White Wedding Dress and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mahira Khan White Wedding Dress to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2094 Views   |   02 Oct 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

شادی کے دن سفید جوڑا نہ پہنو، یہ بُرا شگن ہے ۔۔ ماہرہ خان نے بھی شادی پر خوبصورت سفید لہنگا پہنا، پُرانے وقتوں کی بدلتی ہوئی روایات

شادی کے دن سفید جوڑا نہ پہنو، یہ بُرا شگن ہے ۔۔ ماہرہ خان نے بھی شادی پر خوبصورت سفید لہنگا پہنا، پُرانے وقتوں کی بدلتی ہوئی روایات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شادی کے دن سفید جوڑا نہ پہنو، یہ بُرا شگن ہے ۔۔ ماہرہ خان نے بھی شادی پر خوبصورت سفید لہنگا پہنا، پُرانے وقتوں کی بدلتی ہوئی روایات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔