شوہر کی کس بات کی وجہ سے کامیاب کرئیر چھوڑنا پڑا؟ فضیلہ قاضی اور غزل صدیقی نے نجی زندگی کے راز سے پردہ اٹھا دیا

Fazila Qazi And Gazal Siddiqui Talks About Their Career And Family

حال ہی میں سینئر اداکاراؤں فضیلہ قاضی اور غزل صدیقی نے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے ذاتی تجربات اور کامیاب گھریلو زندگی کے پیچھے چھپی قربانیوں کا کھل کر ذکر کیا۔

فضیلہ قاضی نے اپنی کہانی کا آغاز کچھ یوں کیا؛

"ایک وقت تھا جب میں ایک نئے ٹی وی چینل پر کام کر رہی تھی، بڑے بڑے نام میرے ساتھ کام کر رہے تھے۔ دل میں ایک خواہش تھی کہ کامیابی کی بلندیوں کو چھو لوں، لیکن میرے شوہر قیصر کی ایک بات نے سب بدل دیا۔ وہ کہتے تھے، جب میں گھر آتا ہوں تو ایسا لگتا ہے جیسے گھر میں عورت کی کمی ہے، ایک اداسی چھائی ہوتی ہے۔"

فضیلہ نے دل کی گہرائی سے بتایا کہ، "وہ خود بھی اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارنا چاہتی تھیں۔ میرا خواب ہمیشہ سے ایک خوبصورت اور مکمل گھر بنانا تھا، شاید یہ شوق مجھے ان ڈائجسٹ کہانیوں سے ملا جو میں شوق سے پڑھا کرتی تھی۔ میرے نزدیک اگر ایک عورت گھریلو زندگی میں خوش ہے تو وہ درحقیقت زندگی میں مطمئن ہے۔"

دوسری جانب، غزل صدیقی نے ایک الگ مگر دل کو چھو لینے والی قربانی کی کہانی سنائی۔

"میرے بیٹے کی عمر صرف گیارہ سال تھی جب میرے شوہر نے فیصلہ کیا کہ ہمیں پاکستان چھوڑ کر کینیڈا جانا چاہیے تاکہ ہمارے بیٹے کو بہترین تعلیم مل سکے۔ میرے شوہر خود آکسفورڈ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی تھے، وہ کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں چاہتے تھے۔ ہم نے اپنے کیریئر، اپنی مصروف زندگی کو ایک طرف رکھا، امیگریشن اپلائی کی اور سب کچھ سمیٹ کر نئے سفر پر نکل پڑے۔"

غزل نے کہا، "میں اس لیے گئی کیونکہ میں چاہتی تھی کہ میرے بیٹے کی تربیت ہماری روایات، ہمارے اقدار کے مطابق ہو – اور ماں سے بہتر یہ کون سکھا سکتا ہے؟"

یہ دونوں کہانیاں اس بات کی گواہ ہیں کہ اصل کامیابی صرف شہرت یا پیسہ نہیں، بلکہ وہ رشتے ہیں جنہیں آپ وقت اور محبت دیتے ہیں۔ فضیلہ اور غزل کی یہ گفتگو نہ صرف دل کو چھو گئی بلکہ لاکھوں خواتین کے لیے ایک مثال بھی بن گئی کہ کبھی کبھی پیچھے ہٹ کر ہی آپ زندگی کی اصل جیت حاصل کرتے ہیں۔

Fazila Qazi And Gazal Siddiqui Talks About Their Career And Family

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Fazila Qazi And Gazal Siddiqui Talks About Their Career And Family and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Fazila Qazi And Gazal Siddiqui Talks About Their Career And Family to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   661 Views   |   14 May 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 14 May 2025)

شوہر کی کس بات کی وجہ سے کامیاب کرئیر چھوڑنا پڑا؟ فضیلہ قاضی اور غزل صدیقی نے نجی زندگی کے راز سے پردہ اٹھا دیا

شوہر کی کس بات کی وجہ سے کامیاب کرئیر چھوڑنا پڑا؟ فضیلہ قاضی اور غزل صدیقی نے نجی زندگی کے راز سے پردہ اٹھا دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شوہر کی کس بات کی وجہ سے کامیاب کرئیر چھوڑنا پڑا؟ فضیلہ قاضی اور غزل صدیقی نے نجی زندگی کے راز سے پردہ اٹھا دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔