جس دکان پر جاتا ہوں کوئی پیسے نہیں لیتا۔۔ محمد رضوان نے ذاتی زندگی کے بارے میں کیا بتایا؟ دلچسپ انٹرویو وائرل

“پشاور میں بچوں کو کھیلنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ جب اسلامیہ کالج سے میں کرکٹ کھیلنے کے لئے سیلیکٹ کیا گیا تو گھر والوں کو یقین نہیں آیا۔ گھر والے کہتے تھے کہ کرکٹ پر نہیں پڑھائی پر دھیان دو“

یہ کہنا ہے پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی محمد رضوان کا۔ محمد رضوان نے حال ہی میں غیر ملکی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی نجی زندگی کے بارے میں کچھ دلچسپ باتیں بیان کی ہیں جو اپنے قارئین کے لئے ہم یہاں بیان کررہے ہیں۔

دکان دار پیسے بھی نہیں لیتے

محمد رضوان نے بتایا کہ پاکستان میں وہ کچھ بھی خریدنے کے لئے دکان پر جاتے ہیں تو دکان دار انھیں پہچان کر پیسے بھی نہیں لیتے۔

کرکٹ ٹیم میں پٹھان زیادہ کیوں ہوتے ہیں؟

پروگرام کے میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے محمد رضوان نے بتایا کہ پٹھان لوگ باقی لوگوں کی نسبت زیادہ سخت جان اور مضبوط جسامت کے ہوتے ہیں اس وجہ سے وہ کھیل کود کے بھی شوقین ہوتے ہیں۔ پہاڑوں پر رہنے کی وجہ سے ان پر موسم کا اثر بھی کم ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اکثر نوجوان پٹھان ہوتے ہیں۔

زیادہ دوستی کس سے ہے؟

کرکٹ کی دنیا کے بارے میں بات کرتے ہوئے محمد رضوان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں ان کی سب سے زیادہ دوستی کپتان بابر اعظم سے ہے۔

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1787 Views   |   18 Dec 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about جس دکان پر جاتا ہوں کوئی پیسے نہیں لیتا۔۔ محمد رضوان نے ذاتی زندگی کے بارے میں کیا بتایا؟ دلچسپ انٹرویو وائرل and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (جس دکان پر جاتا ہوں کوئی پیسے نہیں لیتا۔۔ محمد رضوان نے ذاتی زندگی کے بارے میں کیا بتایا؟ دلچسپ انٹرویو وائرل) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.