خربوزہ گرمی کے موسم کی وہ سوغات ہے جو اللہ تعالیٰ نے خصوصی طور پر اس موسم کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے اتاری ہے۔ خربوزے میں پانی کے ساتھ ساتھ گلوکوز کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جو گرمی کے سبب جسم سے پانی اور نمکیات اور گلوکوز کی کمی کو پورا کرنے کے لیے جادو کا اثر رکھتی ہے-
اکثر افراد خربوزے کے اندر کے گودے کو تو کھا لیتے ہیں لیکن اس کے جھلکے اور اس کے بیجوں کو ضائع کر دیتے ہیں جب کہ خربوزے کے یہ حصے بھی صحت کے لیے کئی حوالوں سے بہت مفید ثابت ہو سکتے ہیں- آج ہم آپ کو خربوزے کے بیجوں کے کچھ ایسے فوائد بتائیں گے جن کو جاننے کے بعد ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ آپ کبھی بھی ان کے بیجوں کو ضائع نہیں کریں گے-
خربوزے کے بیج
2030 خربوزے کے بیج غذائی اعتبار سے بہت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ یہ پروٹین کی فراہمی کا ایک اہم ذریعہ ہوتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ان میں بڑی مقدار میں وٹامن بی 6، فولیٹ بھی پایا جاتا ہے اس کے علاوہ یہ ميگنیشیم، زنک، پوٹاشیم، اور تانبے سے بھرپور ہوتے ہیں-
ان بیجوں کی یہ اہمیت اس کی مختلف بیماریوں کے حوالے سے افادیت میں بہت اضافہ کر دیتے ہیں جن کے بارے میں ہم آپ کو بتائيں گے
1: جلد کو چمک دار اور بے داغ بنائے
خربوزے کے بیجوں کے اندر غیر حل پزیر فیٹی ایسڈ کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جس کی موجودگی کی وجہ سے شدید گرمی کے باوجود جلد کے نکھار اور چمک دمک کو برقرار رکھا جا سکتا ہے- اس کے علاوہ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ اجزا جلد پر سے بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات کو بھی کم کرنے میں مدد دیتے ہیں-
2: ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید
یہ قدرتی طور پر خون میں شوگر کے لیول کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں جس کے لیے خربوزے کے کچھ چھلے ہوئے بیج لے لیں اور ان کو ایک گلاس پانی میں ابال کر اس کی چائے سی بنا لیں اور ہر روز خالی پیٹ پی لیں اس سے دن بھر شوگر لیول کنٹرول رہتا ہے-
3: مردانہ کمزوری کو دور کرے
خربوزے کے بیچ میں لائکوپین نامی ایک جز موجود ہوتا ہے جو کہ اینٹی آکسیڈنٹ ہوتا ہے جو کہ مردانہ کمزوری کے خاتمے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں- اس کے لیے ہر روز سونے سے قبل آدھی مٹھی چھلے ہوئے خربوزے کے بیج ایک کپ گرم دودھ سے استعمال کیا جا سکتا ہے-
4: یاداشت کو بہتر بناتے ہیں
عام طور پر مائیں اپنے بچوں کی یاداشت کو بہتر بنانے کے لیے انہیں باقاعدگی سے نہار منہ سات بادام کھلاتی ہیں جو کہ گرمی کے موسم میں بند کروانے پڑتے ہیں اور چونکہ بادام مہنگے بھی ہوتے ہیں اس وجہ سے ہر کوئی ان کو افورڈ بھی نہیں کر سکتا ہے- لہٰذا بادام کی جگہ ماہرین کے مطابق خربوزے کے بیجوں کا استعمال بھی وہی فوائد دے سکتےہیں جو کہ بادام کھانے سے حاصل ہوتے ہیں اس کے لیے بیجوں کو نہار منہ خربوزے کے بیچ کھانے کو دیں اور جادو دیکھیں-
5: بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے
خربوزے کے بیجوں میں پوٹاشیم اور میگنیشیم کی بڑی مقدار اس کو ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے ایک محفوظ غذا بناتا ہے- یہ نہ صرف بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے بلکہ جسم کو دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ کرتا ہے- ہائی بلڈ پریشر کے مریض دن بھر میں کسی بھی وقت دس سے بارہ بیج کھا سکتے ہیں جس سے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکتی ہے-
6: ورم اور سوزش کے خاتمے کے لیے
اکثر افراد کے پیر اور جسم کے مختلف حصوں میں سوزش ہو جاتی ہے ان افراد کے لیے خربوزے کے بیجوں کا بتائے گئے طریقے سے استعمال بہت مفید ثابت ہوتا ہے- ایک چمچ چھلے ہوئے خربوزے کے بیج لے لیں اور ان کو پیس لیں اس سفوف کو ایک چمچ شہد میں شامل کر لیں اور اس کے بعد نہار منہ ان کو نیم گرم پانی سے کھا لیں۔ یہ جسم کی اندرونی اور بیرونی سوزش کا خاتمہ کر کے صحت کو بحال کرتے ہیں-
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kharboozy Ke Beejon Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kharboozy Ke Beejon Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.