ماں بننے کی خواہش ہے تو لازمی یہ کھائیں۔۔ جانیں شریفہ پھل میں چھپے صحت کے 10 ایسے راز، جو دوسرے کسی پھل میں نہیں

Shareefa Phal Khane Ke Fayde

پاکستان میں کچھ پھل ایسے بھی ہیں جو عام بازاروں میں کم ہی نظر آتے ہیں، اور شریفہ اُن میں سے ایک خاص پھل ہے۔ اسے ہندی میں سیتا پھل اور انگریزی میں شوگر ایپل یا کسٹرڈ ایپل کہا جاتا ہے۔ لذیذ ذائقے، کریمی ساخت اور بے شمار غذائی فوائد کے باعث یہ پھل اصل میں قدرت کا خزانہ ہے۔

شریفہ کے حیران کن فوائد

حاملہ خواتین کے لیے بہترین انتخاب

شریفہ فولیٹ سے بھرپور ہے، جو حمل کے دوران نہایت اہم غذائی جز سمجھا جاتا ہے۔ یہ نیورل ٹیوب ڈیفیکٹس سے بچانے میں مدد دیتا ہے اور اُن خواتین کے لیے بھی فائدہ مند ہے جو حمل ٹھہرانے کی کوشش کر رہی ہوں۔ دودھ پلانے والی ماؤں کو بھی اس کا استعمال فائدہ دیتا ہے کیونکہ یہ دودھ کی پیداوار کو بہتر کرتا ہے۔

کریلے

شریفہ کے پتوں کا کاڑھا خون کے بہاؤ کو بہتر بناتا ہے۔ اس پھل میں موجود آئرن اور دیگر منرلز ماہواری کے دوران جسم سے کم ہونے والی غذائی کمی کو پورا کرتے ہیں۔

جسم سے زہریلے مادے خارج کرتا ہے

شریفہ میں موجود فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس اسے قدرتی ڈیٹاکس بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ مسلسل استعمال سے جسم صاف، ہلکا اور بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔

جلد کے لیے جادوئی پھل

وٹامن اے، بی کمپلیکس، سی اور مضبوط اینٹی آکسیڈنٹس جلد کو جوان، نرم اور لچک دار بناتے ہیں۔ شریفہ کولیجن کی پیداوار بڑھاتا ہے، جھریاں کم کرتا ہے اور جلد پر پڑنے والے بھورے دھبوں میں بھی کمی پیدا کرتا ہے۔

دمہ کے مریضوں کے لیے مددگار

شریفہ میں موجود وٹامن سی سانس کے نظام کو مضبوط بناتا ہے اور دمے کے دوروں کے امکانات کو کم کرتا ہے۔ اس لیے سانس کے مسائل رکھنے والوں کے لیے یہ بہترین پھل ہے۔

شوگر لیول کنٹرول کرنے میں فائدہ مند

اس میں موجود فائبر خون میں شوگر کے اچانک بڑھنے سے محفوظ رکھتا ہے اور ٹائپ ٹو ذیابیطس کے خطرے کو کم کرتا ہے۔

فوری توانائی کا ذریعہ

شریفہ تھامین سے بھرپور ہوتا ہے، جو جسم میں چینی کو توانائی میں بدلتا ہے۔ تھکن، نقاہت یا کمزوری محسوس کرنے والوں کے لیے یہ ایک قدرتی انرجی بوسٹر ہے۔

انفیکشن کے علاج میں موثر

شریفہ اور اس کے پتوں میں موجود وٹامن سی جلدی امراض، چنبل، پھوڑے اور ایکزیما کے علاج میں کارآمد ہیں۔ پتوں کا کاڑھا سردی، بخار اور پیچش میں بھی فائدہ پہنچاتا ہے۔

ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے

کیلشیم اور میگنیشیم کی زیادہ مقدار ہڈیوں کی مضبوطی اور کثافت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ بڑھتی عمر میں ہڈیوں کی صحت کے لیے یہ بہترین پھل ہے۔

بالوں کے لیے قدرتی ٹانک

شریفہ کے بیجوں کا تیل بالوں کو نمی دیتا ہے، ٹوٹ پھوٹ کم کرتا ہے، اور چمک بڑھاتا ہے۔ کھوپڑی کی سوزش، خشکی، قبل از وقت سفید ہونے سے بھی بچاتا ہے۔ اس میں موجود کاپر اور آئرن بالوں کی نشوونما تیز کرتے ہیں۔

Shareefa Phal Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Shareefa Phal Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shareefa Phal Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   401 Views   |   28 Nov 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 28 November 2025)

ماں بننے کی خواہش ہے تو لازمی یہ کھائیں۔۔ جانیں شریفہ پھل میں چھپے صحت کے 10 ایسے راز، جو دوسرے کسی پھل میں نہیں

ماں بننے کی خواہش ہے تو لازمی یہ کھائیں۔۔ جانیں شریفہ پھل میں چھپے صحت کے 10 ایسے راز، جو دوسرے کسی پھل میں نہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ماں بننے کی خواہش ہے تو لازمی یہ کھائیں۔۔ جانیں شریفہ پھل میں چھپے صحت کے 10 ایسے راز، جو دوسرے کسی پھل میں نہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts