“میرا بیٹا ہوتا تو میں یہاں نہیں ہوتی“
سڑک پر بوڑھی گجرے بیچنے والی خاتون کے الفاظ نے لڑکے کے دل پر اتنا اثر کیا کہ اس نے گجرے خریدے اور اماں کے ہاتھ میں ہی پہنا دیے۔ ویڈیو دیکھیے
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان ہاتھوں میں پہننے والے گجرا بیچتی ضعیف خاتون سے کچھ پوچھتا ہے جس کے جواب میں وہ شاید بیٹے کے نہ ہونے کا اسے بتاتی ہیں۔ لڑکے کے دل پر ماں جی کی اس بات کا گہر اثر ہوتا ہے اور وہ بجائے صرف ان سے گجرا خریدنے کے انھیں پہنا بھی دیتا ہے۔ لڑکے کی اس بات پر ماں جی کی آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں اور وہ ایک ماں کی طرح بیٹے کا ماتھا چوم کر اسے دعائیں دینے لگتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر مقبول اس ویڈیو پر صارفین کئی کمنٹس کر چکے ہیں۔ ایک صارف کا کہنا ہے کہ واقعی مائیں سڑکوں پر مجبور ہر کر چیزیں بیچ کر پیٹ پال رہی ہیں جبکہ کئی لوگ نوجوان کے عظیم جذبے کو سراہ رہے ہیں کہ کس طرح اس نے ایک بوڑی عورت کا مان رکھا۔ بے شک ہمیں بھی دکھی دلوں اور بے سہاراوں کے بارے میں اسی طرح سوچنا چاہئے جیسے کہ ہم اپنے پیاروں کے لئے سوچتے ہیں۔