انجیکشن سے 12 کلو وزن کم کرسکتے ہیں۔۔ وزن کم کرنے والے انجیکشن کون سے ہیں؟ جانیں اہم معلومات

موٹاپا تمام بیماریوں کی جڑ ہے۔ ایسے لوگ جو اپنے موٹاپے سے پریشان ہیں اور ڈائیٹنگ یا ورزش نہیں کرسکتے وہ آج کل ویٹ لاس انجیکشن کی جانب توجہ دے رہے ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم اپنے قارئین کو ویٹ لاس انجیکشنز کے استعمال اور ان کے فوائد اور خطرات سے آگاہ کریں گے۔

اگرچہ ڈاکٹر شائستہ لودھی نے ابھی تک ان انجیکشنز کے حوالے سے تفصیلی بیان نہیں دیا لیکن چند دن پہلے نادیہ خان کے وی لاگ میں آئے ہوئے مشہور آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر زبیر مرزا نے ویٹ لاس انجیکشن کے بارے میں چند باتیں بتائیں جو ہم اپنے قارئین کی معلومات کے لئے یہاں بیان کر رہے ہیں۔

6 ہفتوں میں 10 کلو وزن کم ہوسکتا ہے

ڈاکٹر زبیر مرزا کہتے ہیں کہ "یہ انجیکشنز صرف 6 ہفتوں میں 10 سے 12 کلو وزن گھٹا سکتے ہیں۔ میرے پاس ایسی بہت سی اداکارائیں آتی ہیں جنھیں جلد سے جلد وزن کم کرنا ہوتا ہے اور ایسی لڑکیاں بھی آتی ہیں جن کی چند دنوں میں شادی ہونے والی ہوتی ہے پھر میں انھیں یہ انجیکشنز استعمال کراتا ہوں"

ویٹ لاس انجیکشنز کیسے کام کرتے ہیں

یہ انجیکشنز HUMAN CHORIONIC GONADOTROPIN یعنی HCG کہلاتے ہیں اور یہ جسم میں موجود چربی کو پگھلا دیتے ہیں جس سے تیزی سے وزن کم ہوتا ہے۔ ڈاکٹر زبیر کے مطابق چربی چونکہ پگھل کر استعمال ہونے لگتی ہے اس لیے جسم کو طاقت ملتی رہتی ہے اور بھوک محسوس نہیں ہوتی۔

40 دن مخصوص ڈائٹ

البتہ HUMAN CHORIONIC GONADOTROPIN کے ساتھ اس کی ڈائٹ بھی کرنی پڑتی ہے جس میں 40 دن تک بغیر تیل کے کھانا کھانا ضروری ہے اگرچہ اس کا پورا چارٹ بھی ملتا ہے جس میں ہر 3 گھنٹے بعد بتائ گئی غذائیں کھانی ہوتی ہیں۔

انجیکشنز کے مضر اثرات

جہاں تک سوال اس کے مضر اثرات کا ہے تو ان انجیکشنز سے تھکن، لو بلڈ پریشر، الٹی اور قبض جیسی شکایات ہوسکتی ہیں لیکن یہ ضروری ہے کہ انجیکشنز کا استعمال ڈاکٹر کے مشورے سے کیا جائے۔

Injection Se Wazan Kam Krain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Injection Se Wazan Kam Krain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Injection Se Wazan Kam Krain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1552 Views   |   07 Feb 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

انجیکشن سے 12 کلو وزن کم کرسکتے ہیں۔۔ وزن کم کرنے والے انجیکشن کون سے ہیں؟ جانیں اہم معلومات

انجیکشن سے 12 کلو وزن کم کرسکتے ہیں۔۔ وزن کم کرنے والے انجیکشن کون سے ہیں؟ جانیں اہم معلومات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ انجیکشن سے 12 کلو وزن کم کرسکتے ہیں۔۔ وزن کم کرنے والے انجیکشن کون سے ہیں؟ جانیں اہم معلومات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔