آپ کی ہتھیلیوں میں چھپا ہے صحت کا خزانہ، جاپانیوں کی لمبی عمر کا پوشیدہ راز جس سے آپ بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں

انسان کی تقدیر اس کے ہاتھوں میں پوشیدہ ہے یہ جملہ تو اکثر آپ نے سنا ہی ہوگا مگر آج ہم اس جملے کو ذرا سی ترمیم کے ساتھ آپ کے سامنے نہ صرف دہرائيں گے بلکہ اس کو ثابت بھی کریں گے کہ انسان کی صحت اس کے ہاتھوں میں پوشیدہ ہے۔ ہاتھوں کے ذریعے صحت کے حصول کو پام تھراپی کہا جاتا ہے جو کہ جاپان کا ایک قدیم طریقہ علاج ہے جو کہ صدیوں سے رائج ہے اس طریقے سے صحت کے حصول کے لیے کسی قسم کی دوا کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ ہاتھ کی ہتھیلی کی مختلف جگہوں پر خاص طریقے سے مساج کر کے فائدے حاصل کیے جاتے ہیں-

ہاتھ کی انگلیوں میں پورا جسم

انسان کے ہاتھ کی چار انگلیوں اور ایک انگوٹھے کا تعلق جسم کے ہر حصے کے اعصاب سے ہوتا ہے جس کا اگر خاص طریقے سے مساج کیا جائے تو ان حصوں کے افعال اور کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے-

انگوٹھا

انسان کے ہاتھ میں موجود انگوٹھا کا تعلق معدے اور تلی سے ہوتا ہے جو کہ ہاضمے کے مسائل کے حل اور سر درد کے علاج کے لیے معاون ہوتا ہے- لہذا ایک ہاتھ کے انگوٹھے پر دوسرے ہاتھ سے مساج کرنے سے نہ صرف سر درد میں افاقہ ہوتا ہے بلکہ ہاضمہ بھی بہتر ہوتا ہے-

پہلی انگلی

ہاتھ کی پہلی انگلی جس کو شہادت کی انگلی بھی کہا جاتا ہے اس کا تعلق انسان کے مثانے اور گردوں سے ہوتا ہے اس کے علاوہ یہ کمر درد اور دانت کے درد سے افاقے کے لیے بھی معاون ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ کہنی یا بازو کے درد کی صورت میں بھی اسی انگلی کا مساج کرنا معاون ہو سکتا ہے-

درمیانی انگلی

درمیانی انگلی جو سب سے لمبی انگلی ہوتی ہے اس کا تعلق انسان کے جگر اور پتے سے ہوتا ہے اس کے علاوہ خشک کھانسی ،تھکن اور تھکن کے سبب آنکھوں میں ہونے والے درد سے نجات دلانے میں بھی اہم کردارادا کرتی ہے-

انگوٹھی والی انگلی

اس انگلی کا تعلق جگر اور بڑی آنت سے ہوتا ہے یہ انگلی ذہانت میں اضافے کا بھی باعث ہو سکتی ہے-

چھوٹی انگلی

چھوٹی انگلی کا تعلق دل اور چھوٹی آنت سے ہوتا ہے اس کے علاوہ گلے کی خرابی یا ٹانسلز کی تکلیف سے بھی نجات دلانے میں اس انگلی کا مساج مددگار ثابت ہوتا ہے-

ہاتھ کی ہتھیلی کو رگڑنے کے فوائد

ہاتھ کی انگلیوں کی طرح انسان کے ہاتھ کی ہتھیلی بھی اعصاب سے بھر پور حصہ ہوتا ہے ماہرین کے مطابق انسان جب اپنے ہاتھوں کی ہتھیلی کو ایک دوسرے سے رگڑتا ہے تو اس سے ایسی توانائی پیدا ہوتی ہے جو کہ دماغ تک اعصاب کے ذریعے پیغام پہنچاتی ہے- اس سے فوری طور پر جسم کے مختلف حصوں تک ایسے کیمیکل کی رسائی آسان ہوتی ہے جو کہ درد سے آرام پہنچا کر جسم کے ان حصوں کے افعال کو بہتر بناتے ہیں-

پام تھراپی کا طریقہ

اس طریقے کے مطابق جسم کے جس حصے میں درد ہو اس حصے سے تعلق رکھنے والی انگلی کی پور کو 10 سے 20 سیکنڈ تک دبائیں اور اس کے بعد ڈھیلا چھوڑ دیں اس عمل کو تین سے چار بار دہرائیں ۔ جس سے نہ صرف تکلیف کی شدت میں کمی واقع ہو گی بلکہ بار بار یہ عمل دہرانے سے تکلیف کا بھی خاتمہ ہو جائے گا-

پام تھراپی کے فوائد

یہ طریقہ علاج جاپان میں صدیوں سے رائج ہے جس کا استعمال انسان آسانی سے تھوڑی سی معلومات کے حصول کے بعد گھر پر آرام سے کر سکتے ہیں۔ اس علاج کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس میں کسی قسم کا خرچ نہیں ہوتا ہے اور دوسرا اس علاج کے کسی قسم کے مضر اثرات نہیں ہوتے ہیں- اس سے انسان کا کے جسم میں دوران خون بہتر ہوتا ہے اور اس کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے اس وجہ سے ہر روز صبح کے آغاز کے ساتھ اپنے ہاتھوں کو آپس میں رگڑ کر کچھ دیر تک پام تھراپی کی مشق انسان کو مختلف بڑی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھ سکتی ہے-

Hatheli Mein Chupa Sehat Ka Khazana

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Hatheli Mein Chupa Sehat Ka Khazana and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hatheli Mein Chupa Sehat Ka Khazana to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hamariweb  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2028 Views   |   17 Jan 2023
About the Author:

Hamariweb is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hamariweb is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 08 October 2024)

آپ کی ہتھیلیوں میں چھپا ہے صحت کا خزانہ، جاپانیوں کی لمبی عمر کا پوشیدہ راز جس سے آپ بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں

آپ کی ہتھیلیوں میں چھپا ہے صحت کا خزانہ، جاپانیوں کی لمبی عمر کا پوشیدہ راز جس سے آپ بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آپ کی ہتھیلیوں میں چھپا ہے صحت کا خزانہ، جاپانیوں کی لمبی عمر کا پوشیدہ راز جس سے آپ بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔