جسم کی چربی پگھلائے، دل ، جگر اور گردوں کو صحت مند بنانے کے لئے سستا اور غذائیت سے بھرپور تربوز

تربوز گرمیوں میں آنے والا وہ پھل ہے جو کہ ہم لوگوں کے لئے نعمت کہلایا جا سکتا ہے۔ اس کی غذائیت، اس کے فائدے، اس کے خواص اتنے زیادہ ہیں کہ اگر ہم ان کو جان کر اس کا درست استعمال کریں تو کئی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔ اس پھل کو اگر وقت کے حساب سے کھایا جائے جیسے کہ کھانے سے پہلے اس کا کھانا درست ہے یا کھانے کے بعد یہ زیادہ فائدہ کرے گا یا صبح کھانا بہتر ہے یا دن میں وغیرہ وغیرہ، تو اس پھل کی افادیت زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ اس میں 90 فیصد سے زائد پانی موجود ہے، یہ نہ صرف پیاس کی شدت کو کم کرتا ہے بلکہ جسم کو فرحت بخش احساس بھی فراہم کرتا ہے۔ اس کو ٹھنڈا کر کے کھایا جائے تو گرمی میں جسم وجاں کو ایسی راحت محسوس ہوتی ہے کہ گرمی کا تمام احساس ختم ہوجاتا ہے۔
تربوز میں وٹامن سی، وٹامن اے، پوٹاشیم، میگنیشیم، وٹامن بی ون، وٹامن بی 5، وٹامن بی 6 جیسے غذائی اجزا کے ساتھ ساتھ اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات بھی ہوتی ہیں ۔ یہ ہمارے جسم کے لئے مفید ہیں۔ تربوز کو کھانے سے ہمیں کیا کیا فائدے ہو سکتے ہیں آئیے انہیں جانتے ہیں۔

بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے:

یہ بلڈ پریشر کو کنترول کرنے میں مدد کرتا ہے خون کی شریانوں کی رکاوٹوں کو دور کرتا ہے جس سے خون کا بہاؤ بہتر ہو تا ہے۔ ہائی بلڈ پریشروالوں کو اپنی غذا میں تربوز کا استعمال ضرور کرنا چاہیے۔

کینسر کے خلاف لڑنے کی صلاحیت پیدا کرتا ہے:

یہ کینسر کے خلاف قوتِ مدافعت پیدا کرتا ہے اس میں لائیکوپین اور وٹامن سی کے ساتھ کئی ایسے نیوٹرینٹ ہیں جو کینسر پیدا کرے والے فری ریڈیکلز کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں، جس سے کینسر کے سیلز پیدا ہونے کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔

پانی کی کمی دور کر کے توانائی پہنچاتا ہے:

تربوز سے جسم میں پانی کی کمی دور ہوتی ہے یہ جسم کے نمکیات کو بھی کنٹرول میں رکھتا ہے۔ تربوز کھانے والا گرمی سے ہونے والی ڈی ہائیڈریشن کا شکار نہیں ہوتا۔

پٹھوں کو مضبوط بنائے:

ایک تحقیق کے مطابق تربوز میں پائے جانے والے سائٹروولین اور ارجینین خون کی گردش کو بہتر بناتے ہیں،پٹھوں کو مضبوط بناتے ہیں، اگر آپ سخت ورزش یا جسمانی مشقت کے کھیل کھیلتے ہیں تو آپ کے جسم کی تکلیف اور درد کو ختم کرنے کے لئے تربوز بہترین ہے ۔

وزن گھٹاتا ہے، چربی گھلاتا ہے:

تربوز جسم کی چربی گھلانے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے ۔ تربوز میں موجود امینوایسڈز کیلوریز جلانے میں مدد دیتے ہیں۔ ڈائٹ کرنے والے افراد کے لئے یہ بہت اچھا ڈائٹ فوڈ ہے جو کہ کمزوری اور پانی کی کمی دور کرے، جس سے پیٹ بھرے رہنے کا احساس بھی رہے اور وزن بھی نہ بڑھے۔

گردوں کے افعال کو بہتر بناتا ہے:

تربوز گردوں کی کارکردگی کو فعال کرتا ہے اس کے علاوہ جگر کے لئے بھی مفید ہے ، لیکن یہ پھل ہمیشہ خالی پیٹ یا کھانے سے پہلے یا کھانے کے دو سے تین گھنٹے بعد کھانا چاہیے ورنہ جگر کو نقصان پہنچاتا ہے۔ یہ پھل جگرکے دیگر افعال جیسے امونیا کے اخراج میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

نظامِ انہظام کو بہتر بنائے:

اس میں موجود فائبر ہاضمے کے نظام کو بھی درست کرتا ہے۔ قبض سے بچاتا ہے۔

جلد تروتازہ اور شگفتہ ہوجاتی ہے:

تربوز میں وٹامن اے اور وٹامن سی کی موجودگی جسم اور اور بالوں کی صحت کے لیے بے حد مفید ہے ۔ یہ جلد کو تروتازہ اور شگفتہ بناتا ہے۔ اس کے مستقل استعمال کرنے سے چہرے پر رونق اور شگفتگی محسوس ہوتی ہے۔

انفیکشن کا خاتمہ کرتا ہے:

تربوز میں مختلف وٹامنز اور اینٹی آکسیڈینٹس پائے جاتے ہیں اور یہ کسی بھی ہونے والے انفیکشن کا بروقت خاتمہ کرتا ہیں۔ تربوز میں موجود لائیکوپین اور وٹامن سی اینٹی انفیکشن اجزا جو انفیکشن کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوتے ہیں ۔

بینائی کے لئے مفید:

اس میں موجود لائیکو پین آپ کی نظر کے لئے بہت مفید ہے۔ یہ آپ کی بینائی کی حفاظت کر کے اس کو سوزش سے بچاتا ہے۔ اس کے ساتھ اعصابی نظام کو بھی بہتر بناتا ہے۔

Tarbooz Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Tarbooz Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Tarbooz Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4035 Views   |   23 Apr 2023
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

جسم کی چربی پگھلائے، دل ، جگر اور گردوں کو صحت مند بنانے کے لئے سستا اور غذائیت سے بھرپور تربوز

جسم کی چربی پگھلائے، دل ، جگر اور گردوں کو صحت مند بنانے کے لئے سستا اور غذائیت سے بھرپور تربوز ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ جسم کی چربی پگھلائے، دل ، جگر اور گردوں کو صحت مند بنانے کے لئے سستا اور غذائیت سے بھرپور تربوز سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔