سردیوں میں پھٹے ہاتھ پاؤں کو ریشم جیسے نرم وملائم بنائیں

خوبصورت ہاتھ اور پاؤں آپ کی شخصیت کو پرکشش بناتے ہیں۔چہرے کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ہاتھ اور پاؤں کی خوبصورتی بھی بہت اہمیت رکھتی ہے۔ہاتھوں کی جلد حساس ہوتی ہے جب موسم تبدیل ہوتا ہے تو ایسے میں ہاتھوں اور ناخنوں کومعمول سے زیادہ نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے۔موسم سردی کاہویاگرمی کادوسروں کی نظر آپ کے ہاتھوں اور ناخنوں پر ضرور پڑتی ہے۔

خواتین خوبصورت نظرآنے کیلئے اپنے چہرے کا خاص خیال رکھتی ہیں اور طرح طرح کے ٹوٹکے آزماتی ہیں تاکہ ان کاچہرہ تروتازہ اور شاداب نظر آئے لیکن دیکھا جائے تو چہرہ ہی آپ کی شخصیت کو نمایاں نہیں کرتا بلکہ ہاتھ اور پاؤں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ہاتھوں اور پیروں کی خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے ہاتھوں کودھونے سے پہلے ہمیشہ کولڈکریم یا موئسچرائزراستعمال کریں۔ ہفتے میں دوبارہ ہاتھوں پر لیمن کارس ملیں۔دس منٹ سادہ پانی سے ہاتھ دھوئیں اور ہینڈلوشن لگائیں اس سے ہاتھوں کی جلد صاف اور ملائم ہوجاتی ہے۔جب بھی آپ کو فرصت کے اوقات ملیں اپنی انگلیوں کو اس طرح حرکت دیں جیسے آپ ٹائپ کررہی ہیں۔ یہ ورزش ہاتھوں کولچک برقرار رکھنے کیلئے بہترین ہے۔

نرم وملائم اور شفاف ہاتھ اور صحیح انداز میں ترشے گئے ناخن دیکھنے والے کی توجہ مبذول کرتے ہیں اور آپ کی دلکشی کوچاندلگ جاتے ہیں۔لہٰذا چہرے کے ساتھ ساتھ آپ کو اپنے ہاتھوں کا بھی خیال رکھنا چاہئے تاکہ آپ کی پوری شخصیت دلکش تاثرہیش کرے۔

ہاتھوں کی خوبصورتی کیلئے سب سے پہلے صفائی کاخاص خیال رکھیں اس کیلئے تازہ لیموں کلینر کے طور پر استعمال کریں۔ لیموں کودوحصوں میں کاٹ کرہاتھوں پر اچھی طرح ملیں اس سے داغ دھبے، چکناپن اور ناگوار کاخاتمہ ہوجاتا ہے اور ہاتھوں کی قدرتی خوبصورتی کومزید بڑھانے کیلئے گلسرین اور عرق گلاب ملا کررات کوسوتے وقت ہاتھوں پرلگائیں۔ ہاتھوں کی جلد نرم اور ملائم ہو جائے گی اور ہاتھو ایک دم صاف نظر آئیں گے۔ہاتھوں کی صفائی کرتے وقت ناخنوں کواچھی طرح فائل کریں تاکہ ناخن کے اندر کی میل کچیل پوری طرح صاف ہوجائے،کیونکہ بڑے ناخنوں کے اندر کام کرتے وقت میل کچیل جمع ہو جاتی ہے جو بیماری کاباعث بنتی ہے۔اس لئے ہاتھوں کی صفائی کاہر وقت خیال رکھیں تاکہ جراثیم سے بچ سکیں۔

Looking for hands and feet care tips? Right. Hand and foot require extra care, generally all the time but specifically in winter. Cold dry breezes in winter affect skin badly. It makes skin dry and rough and if not cared properly, it can lead to serious skin problems. We must know how to take care of hands particularly when climate is being changed. Beautiful hands and feet represent the true beauty of your personality. They improve your impression, make you attractive and beautiful. Read and know simple tips for skin care for winters in Urdu in this article.

Tags: Beauty Tips for Hands and Feet Fairness in Urdu Hathon Ki Tips in Urdu

Hand Care Tips

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Hand Care Tips and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hand Care Tips to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shehzad  |   In Beauty and Skin Care  |   1 Comments   |   120929 Views   |   06 Dec 2017
About the Author:

Aqib Shehzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shehzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

I cared a lot of my feet and hands. I applied vaseline and cream everyday but still I see my skin was getting drier from some spots on hands. Now I am taking homeopathic medicines to treat it.

  • Sidra, Samma Satta

سردیوں میں پھٹے ہاتھ پاؤں کو ریشم جیسے نرم وملائم بنائیں

سردیوں میں پھٹے ہاتھ پاؤں کو ریشم جیسے نرم وملائم بنائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سردیوں میں پھٹے ہاتھ پاؤں کو ریشم جیسے نرم وملائم بنائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔