ایک کپ تربوز کے بیج روزانہ کھائیں ۔۔۔ پھینک دیے جانے والے ان تربوز کے بیجوں میں کتنی غذائیت چھپی ہے؟ جانیں معمولی سی چیز کے بیشمار فائدے

تربوز اب گرمی اور سردی دونوں موسموں میں آتا ہے اور ہر کوئی اسے مزے سے کھاتا ہے۔ ٹھنڈا تربوز افطار میں کھانے کے لیے مل جائے تو دن بھر کی پیاس بھی بجھ جاتی ہے اور جسم کو توانائی بھی بھرپور ملتی ہے۔ لیکن تربوز کو کھانے کے ساتھ ساتھ لوگ اس کے بیجوں کو چن چن کر نکالتے ہیں اور پھر پھینک دیتے ہیں لیکن یہی پھینکے جانے والے تربوز کے بیج آپ کی صحت کو کئی بڑے فائدے دیتے ہیں جن کا ہمیں اندازہ ہی نہیں رہتا ۔

تربوز کے بیج کے فائدے:

٭ تربوز کے بیج اور موٹاپا:

یہ بیج موٹاپے کو کم کرنے اور وزن کو بھی کنٹرول میں رکھنے کے لیے مفید ہیں، ان میں سیچوریٹڈ اجزات پائے جاتے ہیں جو جسم کے میٹا بولزم کو بوسٹ کرکے توانائی فراہم کرتے ہیں اور چکنائی کو پسینے کی صورت میں زیادہ اخراج کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

٭ جسمانی اور ہڈیوں کی مضبوطی:

کچھ لوگوں کی ہڈیوں میں اکثر و بیشتر درد رہتا ہے اور وہ خود کو جسمنای طور پر کمزور محسوس کرنے لگتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں تربوز کے بیج روزانہ ایک کپ کھانا بڑا حکیمی نسخہ ہے۔ آپ بھی اسے استعمال کرکے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

٭ بالوں کی صحت:

تربوز کے بیجوں سے بننے والا تیل بالوں میں لگانے سے نہ صرف دو شاخہ بال کم ہوتے ہیں بلکہ ان کی جڑیں بھی مضبوط ہوتی ہیں۔ اس تیل سے سر میں خشکی و سکری بھی نہیں رہتی۔

٭ جلد:

خوبصورت دکھنے کا شوق ہے تو یہ بیج بھی کھائیں اور تربوز کا فیس پیک گھر میں بنا کر لگا لیں۔ اس کے لیے آپ کو چاہیے 2 پھانک تربوز کو اچھی طرح میش کرلیں جس میں بیج بھی شامل رہنے دیں۔ اس میں آدھا چمچ بیسن اور لیموں شامل کرکے پیسٹ تیار کریں۔ جب وقت ملے چہرے پر لگائیں اور سکن کو شاداب بنائیں۔

٭ بلڈ شوگر:

بلڈ شوگر کم یا زیادہ ہونے کی صورت میں تربوز کی صرف ایک پھانک کھانا جبکہ 3 چمچ تربوز کے بیج کھانا بہت مفید ہے یہ علاج حکیم بھی بتاتے ہیں۔

یہ بیج فائدے مند کیوں؟

یہ پروٹین، وٹامنز، اومیگا 3 اور اومیگا 6 فیٹی ایسڈز، میگنیشیم، زنک، کاپر، پوٹاشیم سے بھرپور ہوتے ہیں اس لیے ان کا استعمال آپ کو فائدہ دیتا ہے۔

Tarbooz Ke Beejon Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Tarbooz Ke Beejon Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Tarbooz Ke Beejon Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2033 Views   |   10 Apr 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ایک کپ تربوز کے بیج روزانہ کھائیں ۔۔۔ پھینک دیے جانے والے ان تربوز کے بیجوں میں کتنی غذائیت چھپی ہے؟ جانیں معمولی سی چیز کے بیشمار فائدے

ایک کپ تربوز کے بیج روزانہ کھائیں ۔۔۔ پھینک دیے جانے والے ان تربوز کے بیجوں میں کتنی غذائیت چھپی ہے؟ جانیں معمولی سی چیز کے بیشمار فائدے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ایک کپ تربوز کے بیج روزانہ کھائیں ۔۔۔ پھینک دیے جانے والے ان تربوز کے بیجوں میں کتنی غذائیت چھپی ہے؟ جانیں معمولی سی چیز کے بیشمار فائدے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔