مجھ پر بد ترین تشدد ہوا، میری مدد کیجیئے ۔۔ بھارتی ڈرامہ اداکارہ ویشنوی نے ماں کیخلاف مقدمہ درج کرادیا، ویڈیو

آج کل سوشل میڈیا کا زمانہ ہے ایسے میں کوئی بات زیادہ دیر تک ڈھکی چھپی نہیں رہتی، خاص کر اگر وہ بات فلمی دنیا یا شوبز سے جڑی ہوئی ہو تو۔

ایسا ہی ایک واقعہ ان دنوں سرخیوں میں ہے جس میں بھارت کے مقبول ترین کرائم ڈرامہ 'سی آئی ڈی' کی اداکارہ ویشنوی دھنراج نے اپنے گھر والوں پر تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے اپنی والدہ کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ویشنوی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اس وقت پولیس اسٹیشن میں موجود ہیں اور اس کی وجہ انکے اہل خانہ ہیں۔

ویشنوی نے مزید بتاتے ہوئے کہا کہ، میری فیملی نے مجھ پر بدترین تشدد کیا، میرا چہرہ اور ہاتھ زخمی ہیں اور ساتھ ہی اپنے زخم بھی دکھائے۔ ان کا کہنا تھا کہ، میرے گھر والوں نے مجھے برا بھلا کہا میرے ساتھ ظلم کیا، اب مجھے آپ لوگوں کی ضرورت ہے، میری مدد کیجیے۔

بھارتی پولیس حکام نے ویشنوی کی درخواست پر ان کی والدہ اور بھائی کے خلاف کیس رجسٹرڈ کر لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ، ویشنوی کے گھر والوں نے اُنہیں گھر میں یرغمال بناکر رکھا ہوا تھا، ان کے بھائی اور ماں نے موبائل فون بھی ضبط کرلیا تھا اور ساتھ ہی انہیں گھر سے باہر جانے کی اجازت بھی نہیں تھی۔

Indian Drama Actress Vaishnavi Dhanraj Abused By Family

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Indian Drama Actress Vaishnavi Dhanraj Abused By Family and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Indian Drama Actress Vaishnavi Dhanraj Abused By Family to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   899 Views   |   18 Dec 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

مجھ پر بد ترین تشدد ہوا، میری مدد کیجیئے ۔۔ بھارتی ڈرامہ اداکارہ ویشنوی نے ماں کیخلاف مقدمہ درج کرادیا، ویڈیو

مجھ پر بد ترین تشدد ہوا، میری مدد کیجیئے ۔۔ بھارتی ڈرامہ اداکارہ ویشنوی نے ماں کیخلاف مقدمہ درج کرادیا، ویڈیو ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مجھ پر بد ترین تشدد ہوا، میری مدد کیجیئے ۔۔ بھارتی ڈرامہ اداکارہ ویشنوی نے ماں کیخلاف مقدمہ درج کرادیا، ویڈیو سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔