نصرت فتح علی خان کا شمار پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنی قوالیوں سمیت پُر اثر آواز کی بنا پر سب کی توجہ حاصل کر رہے تھے، تاہم ان کی شخصیت میں موجود اخلاص اور عاجزی انکساری نے بھی کئی افراد کو حیران کر دیا تھا۔
آج آپ کو ایک ایسے ہی واقعے سے متعلق بتائیں گے۔
بھارتی ٹی وی شو میں اداکار اجے دیوگن نے ایک ایسے واقعے کا ذکر کیا جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔
اجے دیوگن کی جانب سے بتایا گیا کہ مجھے یاد ہے نصرت صاحب میری فلم کچے دھاگے کے لیے پاکستان سے بھارت گانے بنانے کے لیے آئے تھے۔ موسیقار آنند بخشی اور نصرت فتح علی خان اجے دیوگن کی فلم کے لیے ساتھ ہی گانا لکھ رہے تھے۔
اس حوالے سے دونوں کو مل کر ایک جگہ بیٹھ کر کام کرنا تھا جس کے لیے نصرت فتح علی خان نے آنند بخشی کو اپنی رہائش گاہ بلا لیا جہاں وہ بھارت میں رُکے ہوئے تھے۔ اجے دیوگن نے بتایا کہ بخشی صاحب کو یہ بات ناگوار گزری اور انہیں لگا کہ نصرت صاحب میں انا پرستی ہے۔ لیکن بخشی صاحب کو نہیں معلوم تھا کہ نصرت صاحب کا وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ چل نہیں پاتے تھے۔
اجے دیوگن نے بتایا کہ بخشی صاحب گانا لکھ کر بھیجتے تو نصرت صاحب کو وہ پسند نہیں آتا اور وہ واپس بھیج دیتے، اور جب نصرت صاحب گانے کی دُھن بھیجتے تو بخشی صاحب کو وہ پسند نہیں آتی۔ یہ صورتحال کچھ دن تک چلی۔
آخر کار نصرت صاحب نے کہا کہ مجھے اٹھا کر بخشی صاحب کے گھر لے چلو۔ چونکہ بخشی صاحب اس وقت پہلے فلور پر رہ رہے تھے۔ اسی لیے جب 8 بندے نصرت صاحب کو اٹھا کر ان کے گھر پہنچے تو آنند بخشی صاحب کی آنکھوں میں آنسو تھے۔
آںند بخشی نصرت فتح علی خان کو اس طرح دیکھ کر شرمندہ تھے، انہوں نے کہا کہ میری سوچ کتنی بکواس تھی، آپ واپس اپنے گھرچلیے اب میں آپ کے گھر جاؤں گا اور وہیں پر گانا بناؤں گا۔
آںند بخشی نصرت فتح علی خان کی اس نرم دلی پر ایسے مر مٹے تھے کہ ان کی آنکھوں میں آنسوں اور ان کے دل میں نصرت فتح علی خان کے لیے محبت اور عزت مزید بڑھ گئی تھی۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like 8 Bandy Utha Kar Laye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 8 Bandy Utha Kar Laye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.