Naseebo Lal Clear All The Rumors Spreading On Social Media
پاکستان کی معروف پنجابی پلے بیک سنگر نصیبو لال ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں، مگر اس بار وجہ اُن کی گائیکی نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک غلط خبر تھی۔
گزشتہ دنوں مختلف پلیٹ فارمز پر یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ نصیبو لال نے 55 سال کی عمر میں بیٹے کو جنم دیا ہے، جس پر مداحوں میں حیرت کی لہر دوڑ گئی۔ تاہم اب گلوکارہ نے خود ہی ان تمام افواہوں کا واضح اور دلچسپ جواب دے دیا ہے۔
فیس بُک پر ایک پوسٹ اور اسٹوری شیئر کرتے ہوئے نصیبو لال نے کہا
“الحمدللّٰہ! میں دادی بن گئی ہوں، آپ سب کی دعاؤں اور محبتوں کا بے حد شکریہ۔”
ساتھ ہی انہوں نے اپنے پوتے کی دلکش تصویر بھی شیئر کی اور مداحوں سے کہا کہ وہ اس ننھے مہمان کے لیے کوئی خوبصورت اور منفرد نام تجویز کریں۔
گلوکارہ نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی جعلی خبروں پر یقین نہ کریں، کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ اب دادی بننے کی خوشی منا رہی ہیں، نہ کہ ماں بننے کی۔
نصیبو لال کے مداح اس پوسٹ کے بعد خوشی سے جھوم اٹھے اور کمنٹس میں مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا، ساتھ ہی سب اپنے اپنے انداز میں پیارے ناموں کی تجاویز بھی دینے لگے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Naseebo Lal Clear All The Rumors Spreading On Social Media and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Naseebo Lal Clear All The Rumors Spreading On Social Media to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.