اللہ نے نواز دیا! شادی کے 8 سال بعد جوڑے کے ہاں 4 بچوں کی ایک ساتھ پیدائش ۔۔ خوش قسمت والد نے اولاد کی خوشی میں ایسا کیا کیا کہ غریب بھی خوش ہوگئے؟

اولاد اللہ کا دیا ہوا سب سے خوبصورت تحفہ ہے۔ وہ جب چاہے جس کو چاہے نواز دے۔ کراچی میں جوڑے کے ہاں ایک ساتھ 4 بچوں کی پیدائش ہوئی۔ جہاں گھر والے اور ڈاکٹر خوش تھے وہیں افسوس بھی تھا کیونکہ بچوں کی حالت انتہائی ناساز تھی۔ چاروں بچوں کا وزن انتہائی کم ہے جنہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے جبکہ والدہ کی طبیعت بہتر ہے۔ ان کے وزن 1.4 ، 1.1 ، 1 اور 1 کلو گرام ہیں۔ اکثر ایسا دیکھا گیا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اگر کسی کے ہاں زائد بچوں کی پیدائش ہوتی ہے تو ان میں سے کوئی ایک یا سب ہی انتقال کر جاتے ہیں۔ ان بچوں کی پیدائش پر بھی یہی شبہ تھا مگر اب 2 دن بعد بچوں کی حالت بہتر ہے۔

یہ بچے کراچی کے علاقے ناظم آباد کے سیفی اسپتال میں پیدا ہوئے۔ ان کے والدین شادی کے بعد 8 سال تک بچوں کی نعمت سے محروم رہے لیکن اب خُدا نے ان کی سن لی اور ایک ساتھ 4 بچوں کا انمول تحفہ عطا کردیا۔ خوشی نے نہال والد نے ہسپتال کے قریبی بیٹھے غریبوں، بھکاریوں اور ضرورتمندوں میں کھانا اور کپڑے تقسیم کرکے اپنی خوشی کو دوبالا کیا اور بچوں کی صحت اور زندگی کے لیے دعائیں کروائیں۔

Shadi Ke 8 Saal Baad Bachon Ki Pedaish

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shadi Ke 8 Saal Baad Bachon Ki Pedaish and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shadi Ke 8 Saal Baad Bachon Ki Pedaish to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   2368 Views   |   13 Feb 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

اللہ نے نواز دیا! شادی کے 8 سال بعد جوڑے کے ہاں 4 بچوں کی ایک ساتھ پیدائش ۔۔ خوش قسمت والد نے اولاد کی خوشی میں ایسا کیا کیا کہ غریب بھی خوش ہوگئے؟

اللہ نے نواز دیا! شادی کے 8 سال بعد جوڑے کے ہاں 4 بچوں کی ایک ساتھ پیدائش ۔۔ خوش قسمت والد نے اولاد کی خوشی میں ایسا کیا کیا کہ غریب بھی خوش ہوگئے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اللہ نے نواز دیا! شادی کے 8 سال بعد جوڑے کے ہاں 4 بچوں کی ایک ساتھ پیدائش ۔۔ خوش قسمت والد نے اولاد کی خوشی میں ایسا کیا کیا کہ غریب بھی خوش ہوگئے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔