کچھ ہی دنوں بعد پولیس افسر کی شادی تھی ۔۔ خاتون پولیس افسر نے پنے ہی مگنیتر کو جیل میں ڈال دیا، جانیے کیوں؟

سوشل میڈیا پر دلچسپ اور حیرت انگیز خبریں تو کئی ہیں، کچھ ایسی ہیں جو سب کی توجہ حاصل کرلیتی ہیں۔

بھارت میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جہاں خاتون پولیس افسر نے شادی سے چند ماہ قبل ہی شوہر کو گرفتار کر لیا۔دراصل بھارتی ریاست آسام کے ناگوان ضلع کی سب انسپکٹر جنمنی ربھا نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی جب انہوں نے اپنے ہی منگیتر رانا پوگاگ کو ٹھگنے اور چوری کے جرم میں گرفتار کر لیا۔

سب انسپکٹر جنمنی ربھا کو بتایا گیا تھا کہ رانا پوگاگ آئل اور نیچرل گیس کارپوریشن کے پبلک ریلیشنز افسر بن کر لوگوں کو بے وقوفی بناتا ہے اور پھر ان سے پیسے نکلواتا ہے۔ جبکہ لاکھوں روپے کے لے کر شہریوں کو جعلی نوکری کا جھانسہ بھی دیتا ہے۔

تحقیقات کے دوران اس بات کا بھی انکشاف ہوا کہ ملزم نے 11 جعلی آئی ڈی کارڈز بنائے ہوئے تھے، جبکہ سب میں منگیتر رانا پوگاگ کا ایڈریس درج تھا۔

سب انسپکٹر جنمنی ربھا کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال اکتوبر میں رانا اور میری منگنی ہوئی تھی، جبکہ رواں سال کے نومبر میں شادی طے تھی۔ سوشل میڈیا پر اس منفرد کیس کے چرچے ہو رہے ہیں۔

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   586 Views   |   17 Dec 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about کچھ ہی دنوں بعد پولیس افسر کی شادی تھی ۔۔ خاتون پولیس افسر نے پنے ہی مگنیتر کو جیل میں ڈال دیا، جانیے کیوں؟ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (کچھ ہی دنوں بعد پولیس افسر کی شادی تھی ۔۔ خاتون پولیس افسر نے پنے ہی مگنیتر کو جیل میں ڈال دیا، جانیے کیوں؟) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.