ہاتھوں کے خطرناک اشارے سمجھیے اور زندگی کی فکر کیجیے

بہترین معالج چند علامات سے ہی اصل بیماری کا اندازہ لگا لیتا ہے اور پھر اس اندازے کی بنیاد پر علاج کی شروعات یا پھر پہلے ٹیسٹ کروا کر بیماری کی تصدیق کرتا ہے- ہمارے جسم کے مختلف حصوں سے ظاہر ہونے والی علامات کئی بیماریوں کی جانب اشارہ کرتی ہیں- تاہم ہم یہاں ان بیماریوں کا ذکر کریں گے جن کی جانب آپ کے ہاتھ اشارہ کرتے ہیں- اگر آپ کے ہاتھوں سے بھی مندرجہ ذیل علامات میں سے کوئی علامت واضح ہورہی ہے تو آپ کو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے تاکہ بروقت علاج شروع کیا جاسکے-

Shaky hands reveal: Parkinson's disease
عام طور پر ہاتھوں کا کانپنا اس بات کی جانب اشارہ ہوتا ہے کہ آپ کو ایسی اشیاﺀ کا استعمال کم کرنا چاہیے جن میں کیفین پائی جاتی ہو جیسے کہ کافی- اس کے علاوہ سانس کی دوا کے مضر اثرات کی صورت میں بھی بعض اوقات ہاتھ کانپنے لگتے ہیں- لیکن اگر ایک ہاتھ کانپتا ہے تو یہ پارکنسن کی بیماری لاحق ہونے کا سب سے پہلا اشارہ ہے- آپ کو فوراً اپنے ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے اور اسے اس کے بارے میں آگاہ کرنا چاہیے-

Nail color reveals: Kidney disease
بھارتی محققین نے 100 سے زائد گردوں کے مریضوں پر ایک تحقیق کی- محققین نے 36 فیصد مریضوں کے ناخنوں کو دو رنگوں میں تقسیم پایا- ان مریضوں کے ناخنوں کی سطح کا رنگ سفید تھا جبکہ اوپر والا حصہ بھورے رنگ کا حامل تھا- محققین کے مطابق ممکنہ طور پر ناخنوں کی یہ حالت خون کی کمی اور گردوں کی بیماری کے باعث تھی-

Grip strength reveals: Heart health
Lancet کی تحقیق کے مطابق ہاتھوں کی کمزور گرفت ہارٹ اٹیک اور فالج کا شکار بننے کے بہت زیادہ خطرات کی جانب اشارہ کرتی ہے اور اس سے بچنا بھی مشکل ہوتا ہے- یہ تحقیق 17 ممالک کے تقریباً 1 لاکھ 40 ہزار بالغ افراد پر کی گئی تھی- محققین کے مطابق ہاتھوں کی گرفت کی طاقت تمام پٹھوں کی طاقت اور صحت کے بارے میں نشاندہی کرتی ہے-

Sweaty palms reveal: Hyperhidrosis
ہاتھوں میں چپچپا پن اور بہت زیادہ پسینہ آنا تھائیرائیڈ کی خرابی کی جانب بھی اشارہ ہوسکتا ہے- اس میں پسینہ پیدا کرنے والے غدود غیر ضروری طور پر اضافی فعال ہوجاتے ہیں- زیادہ تر افراد کو جسم کے ایک یا دو حصوں میں پسینے آتے ہیں جیسے کہ ہاتھوں٬ بغلوں یا پھر پاؤں پر- اپنے ڈاکٹر سے رجوع کیجیے تاکہ اضافی پسینے کی پیداوار کو روکا بھی جاسکے اور اس کی اصل وجہ بھی معلوم کی جاسکے-

Hatho Ke Khatarnak Ishare

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Hatho Ke Khatarnak Ishare and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hatho Ke Khatarnak Ishare to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Noor Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   21444 Views   |   13 Jun 2020
About the Author:

Noor Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Noor Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 23 April 2024)

ہاتھوں کے خطرناک اشارے سمجھیے اور زندگی کی فکر کیجیے

ہاتھوں کے خطرناک اشارے سمجھیے اور زندگی کی فکر کیجیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہاتھوں کے خطرناک اشارے سمجھیے اور زندگی کی فکر کیجیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔