کولیسٹرول بڑھ گیا ہے تو ڈر کی بات نہیں بس ایک کپ بلیک ٹی پیئیں اور مہنگی دواؤں سے جان چھڑائیں۔۔

آج کل کولیسٹرول کا مسئلہ اتنا بڑھ گیا ہے کہ کسی بھی ڈاکٹر کے پاس صرف بخار کی دوا بھی لینے جائیں تو وہ دیکھتے ہی ایک جملا کہتا ہے، اپنا کولیسٹرول کم کریں کہیں آپے سے باہر نہ ہو جائے۔ کسی کو پیلیا بھی اگر ہو جائے تو بھی کولیسٹرول کا ٹیسٹ کروایا جاتا ہے ایسا کیوں ہے؟ بعض اوقات لوگوں کو لگتا ہے ڈاکٹر کا کام تو بولنا ہے مگر ہم یہ نہیں جانتے کہ وہ کیا سوچ کر بول رہے ہیں۔ دراصل کولیسٹرول کے بڑھنے سے ہر دوسری بیماری آپ کو لگ سکتی ہے یہ ایک ایسا راز ہے جسے ڈاکٹر آپ کو بتا کر پریشان نہیں کرنا چاہتے مگر کولیسٹرول کو نہ بڑھنے دینا یہ آج کل ہر کسی کی اپنی ذاتی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے کولیسٹرول کا خود خیال رکھے۔
کے-فوڈز ہمیشہ سے آپ کی صحت اور ذائقوں کا خیال رکھتا آیا ہے اور روزانہ مختلف قسم کی ریسیپی سمیت صحت کے مسائل کو بھی اجاگر کرتا ہے اور ان کا گھریلو علاج بھی آپ کی خدمت میں پیش کرتا ہے اور یہی سچ ہے کہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ آپ کھانوں کا صحیح استعمال کریں۔
آج ہم آپ کو بلیک ٹی کے فائدوں سے متعلق چند اہم معلومات دے رہے ہیں جس کو 15 دن تک مکمل طور پر استعمال کرنے کے بعد آپ خود ہمیں دعائیں دیں گے۔

٭ بلیک ٹی فائدہ مند کیوں؟

بلیک ٹی میں وٹامن اے، سی، ڈی، پوٹاشیئم، سوڈیئم، صفر فیصد کولیسٹرول، تھائی فلاونز، پولی فینولز، اینٹی آکسیڈنٹس، کیٹی چنز، سٹرک ایسڈ اور کیفین ہوتے ہیں جو اس کو ہمارے لئے فائدہ مند بناتے ہیں۔

بلیک ٹی کے فائدے:

٭ ڈپریشن:

بلیک ٹی میں کیفین کی مقدار کافی سے زیادہ ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ بلیک ٹی اینٹی ڈپریشن سمجھی جاتی ہے اور یہ دماغ کو ہر طرح سکون پہنچانے کی طاقت رکھتی ہے۔

٭ کولیسٹرول:

کولیسٹرول کو کم کرنے کے لئے اس سے سستا کوئی ٹانک نہیں ہے بس روزانہ نہارمنہ ایک کپ بلیک ٹی نیم گرم کرکے پیئیں اور پانچ یا دس منٹ بعد کھانا کھائیں اور پائیں بہترین فائدہ۔

٭ بلڈ پریشر:

ذرا سا غصہ کیا آ جائے بلڈ پریشر اتنا بڑھ جاتا ہے کہ بس ۔۔۔ اگر آپ بھی ایسے لوگوں میں سے ایک ہیں تو ٹہریں، دوائیں استعمال کرنے کے ساتھ بس بلیک ٹی کو دن میں دو مرتبہ پیئیں اور بلڈ پریشر کو بلکل کنٹرول میں رکھیں۔

٭ مضبوط دل:

اگر آپ کا دل بھی کمزور ہے، بات بات میں ڈر جاتے ہیں یا دل میں درد کی شکایت ہے، ہارٹ اٹیک کے خدشات ہیں تو آپ بلیک ٹی کو اس وقت پیئیں جب آپ کو دل میں تکلیف کی شکایت ہو، کیونکہ فوری پینے سے ہی آپ کو فائدہ ہوگا ایک خیال یہ رکھیں کہ کبھی دل کے مسائل میں بلیک ٹی کو بے وقت نہ استعمال کریں۔

٭ گردے میں پتری:

گردے میں پتری کی تکلیف برداشت نہیں ہوتی اور چلنے پھرنے میں مسئلہ ہوتا ہے اس کے لئے آپ بلیک ٹی میں ایک انچ ادرک کا ٹکڑا ڈال کر استعمال کریں۔ یوں پتری جسم سے جلدی ہی خارج ہو جائے گی۔

٭ بلیک ٹی کیسے بنائیں؟

بلیک ٹی بنانے کے لئے آپ دو کپ پانی کو ابالیں اس میں آدھا چمچ چائے کی پتی کو مکس کریں اور ابال آنے پر اس کو سروو کریں۔ وہ لوگ جن کو شوگر نہیں ہے وہ اس میں چینی یا گڑ کا استعمال کرسکتے ہیں۔

Black Tea Se Cholesterol Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Black Tea Se Cholesterol Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Black Tea Se Cholesterol Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   25837 Views   |   18 May 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کولیسٹرول بڑھ گیا ہے تو ڈر کی بات نہیں بس ایک کپ بلیک ٹی پیئیں اور مہنگی دواؤں سے جان چھڑائیں۔۔

کولیسٹرول بڑھ گیا ہے تو ڈر کی بات نہیں بس ایک کپ بلیک ٹی پیئیں اور مہنگی دواؤں سے جان چھڑائیں۔۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کولیسٹرول بڑھ گیا ہے تو ڈر کی بات نہیں بس ایک کپ بلیک ٹی پیئیں اور مہنگی دواؤں سے جان چھڑائیں۔۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔