مسجد کے امام کو مہنگی گاڑی دے دی ۔۔ زندگی بھر مسجد کی خدمت کرنے والے کو جب تحفہ دیا گیا تو امام نے کیا کیا؟ دیکھیے

دنیا بھر میں ہر پیشے کی قدر کی جاتی ہے اور اس سے منسلک افراد کو ایک خاص نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔اسپین میں امام مسجد نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کر لی جب انہیں علاقے کے نمازیوں کی جانب سے ایک مہنگی گاڑی بطور تحفہ دی گئی۔

مسجد الرحمہ کے امام اور خطیب شیخ اسامہ ابو گزشتہ کئی سال سے اسی مسجد میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ بنا کسی لالچ اور مفاد کے خدمات جاری رکھے امام کو نمازیوں کی جانب سے بے حد سراہا جاتا تھا۔

اسپین کے شہر لبیدا میں واقع مسجد کے مقامی مسلمانوں کی جانب سے امام کے لیے اس عید الفطر ایک ایسا تحفہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا جو کہ منفرد بھی ہو اور خود امام کے لیے فائدہ مند بھی۔

پھر کچھ یوں ہوا کہ چھوٹی عید کی نماز کے بعد امام کو مقامی نمازیوں نے ایک بڑی خوش خبری دے دی، جب انہیں مسجد کے باہر لایا گیا اور گاڑی پر چڑھے پردے کو ہٹوایا گیا، تو خود امام بھی جذباتی ہو گئے۔

پہلے تو امام کو سمجھ ہی نہیں آیا اور ہکے بکے رہ گئے لیکن جب انہیں احساس ہوا کہ ان کے مسلمان بھائیوں نے ان کے لیے یہ تحفہ پیش کیا ہے تو ان کی آنکھوں میں آنسو تھے اور لب پر اللہ کا شکر تھا، کہ اس نے آج بھی مسلمانوں کو متحد کیے رکھا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلمان کس طرح آپس میں خوشی کا اظہار کر رہے ہیں، اگرچہ گاڑی امام کو دی جا رہی ہے، مگر خوش ہر کوئی ہو رہا ہے، اور امام کی خوشی میں شریک ہو رہے ہیں۔

واضح رہے امام کو کوئی چھوٹی گاڑی نہیں بلکہ آڈی 6 جو کہ مہنگی ترین گاڑی ہے، وہ تحفے میں دی گئی ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے۔

Imam Ko Mehngi Gari De Di

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Imam Ko Mehngi Gari De Di and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Imam Ko Mehngi Gari De Di to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   2261 Views   |   15 Dec 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

مسجد کے امام کو مہنگی گاڑی دے دی ۔۔ زندگی بھر مسجد کی خدمت کرنے والے کو جب تحفہ دیا گیا تو امام نے کیا کیا؟ دیکھیے

مسجد کے امام کو مہنگی گاڑی دے دی ۔۔ زندگی بھر مسجد کی خدمت کرنے والے کو جب تحفہ دیا گیا تو امام نے کیا کیا؟ دیکھیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مسجد کے امام کو مہنگی گاڑی دے دی ۔۔ زندگی بھر مسجد کی خدمت کرنے والے کو جب تحفہ دیا گیا تو امام نے کیا کیا؟ دیکھیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔