میری 76 سالہ بوڑھی ماں گھر میں اکیلی ہیں اور.. نادیہ جمیل بارش سے پریشان! ویڈیو دکھا کر مدد مانگ لی

میری 76 سالہ ماں گھر میں بند ہو کر رہ گئی ہیں۔ مجھے اس حقیقت پر افسوس ہے کہ کل رات مجبوراً اپنی دوست کے گھر رکنا پڑا۔ ہم اپنے بیٹوں کی سالگرہ منا رہے تھے اور پھر بارش کی وجہ سے وہیں پھنس گئے۔ میں اپنی ماں کے پاس نہیں جا سکی اور نہ وہ باہر آسکتی تھیں۔ بارش ایک گھنٹہ اور چلی تو میرا گھر تباہ ہوجائے گا۔ میری والدہ دل کی مریضہ ہیں جبکہ میرے بھائی کو دودھ لینے جانے کے لئے سینے تک پانی میں گزر کر جانا پڑا۔ یہ کتنا افسوس ناک ہے۔“

دکھ سے بھرے ہوئے یہ الفاظ معروف اداکارہ اور کینسر سروائیور نادیہ جمیل کے ہیں۔ نادیہ نے گزشتہ روز لاہور شہر میں ہونے والی طوفانی بارش کے بعد اپنے گھر کے باہر کھڑے پانی کی ویڈیو بھی شئیر کی۔

اس کے آگے نادیہ جمیل مزید لکھتی ہیں کہ “سیوریج کا پانی ہے کیونکہ ہم گنڈا نالہ سے تھوڑا فاصلہ پر رہتے ہیں۔ یہ پانی انتہائی زہریلا ہے“

اس کے ساتھ نادیہ حکومتی متعلقہ اداروں اور نیوز چینلز کو بھی ٹیگ کرتی ہیں۔ واضح رہے گزشتہ روز لاہور میں ہونے والی بارش کے بعد کئی علاقوں میں پانی گھروں کے اندر داخل ہوگیا جبکہ شاد باغ کی چائنا اسکیم اور شاہ جمال، تاج پورہ کے گھر پانی سے بھر گئے۔

Mere Maan Akaili Rehti Hai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mere Maan Akaili Rehti Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mere Maan Akaili Rehti Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   3698 Views   |   06 Jul 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 11 October 2024)

میری 76 سالہ بوڑھی ماں گھر میں اکیلی ہیں اور.. نادیہ جمیل بارش سے پریشان! ویڈیو دکھا کر مدد مانگ لی

میری 76 سالہ بوڑھی ماں گھر میں اکیلی ہیں اور.. نادیہ جمیل بارش سے پریشان! ویڈیو دکھا کر مدد مانگ لی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میری 76 سالہ بوڑھی ماں گھر میں اکیلی ہیں اور.. نادیہ جمیل بارش سے پریشان! ویڈیو دکھا کر مدد مانگ لی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔