کیا زندگی بھر بے اولاد ہی رہو گی، اتنے سال بعد بیٹا کیسے ہوا؟ 40 سال کی عمر میں ماں بننے والی خاتون نے طعنے سُنے مگر علاج کیسے کروایا؟

ماں بننے خواہش ہر عورت کی ہوتی ہے چاہے وہ ایک ہاؤس وائف ہو یا آفس وومن، ماں بچے کا رشتہ دنیا میں انمول سمجھا جاتا ہے۔ شادی کے بعد تو خواتین کی خواہش ہوتی ہے کہ جلد از جلد اولاد کی خوشی مل جائے، لیکن آج kfoods.com میں ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں ایک ایسی خاتون کی کہانی جو 40 سال کی عمر میں ماں بنیں۔

یہ کہانی ہے بھارتی خاتون نیدی پرماہرا کی جو ایک پروڈیوسر اور فلم میکر بھی ہیں۔ انہوں نے شادی کے بعد بھی اپنے کیئریر کو آگے بڑھانے کا سوچا اور کام کی جانب توجہ دی جس پر ان کے شوہر نے ان کی بہت مدد کی۔ اس دوران یہ سوال کئی مرتبہ اٹھا کہ ہماری اولاد نہیں، لوگوں نے میں بہت بولا سوال اٹھائے، اب ایک مشرقی معاشرے میں اولاد کا دیر سے ہونا یا نہ ہونے کا الزام عورت کو ٹہرایا جاتا ہے جبکہ میرے شوہر نے کبھی مجھے کچھ بھی غلط نہ کہا اور نہ کوئی سوال کیا بلکہ ہمیشہ میرا ساتھ دیا۔

ہم دونوں نے مل کر ایک فیصلہ کیا کہ میں اپنی بیضہ دانی میں موجود انڈوں کو محفوظ یعنی فریز کرلیتی ہوں، میرے شوہر نے بھی اس کو ایک مثبت اقدام قرار دیا اور ہم نے ایسا ہی کیا، لیکن اس دوران کئی مرتبہ گھر والوں نے اور اطراف کے لوگوں نے مجھے بانجھ بھی کہا کسی نے مجھے کہا اب کیا دادی بننے کی عمر میں ماں بنو گی، وغیرہ وغیرہ، جس پر میں نے اپنے شوہر سے کہا کہ اگر ان فریز انڈوں کی مدد سے ہمیں کوئی فائدہ نہ ہوا تو ہم کیا کریں گے؟ اس وقت ہم نے فیصلہ کیا کہ آئی وی ایف پراسیس کے تحت کام لیں گے۔

جب میں اپنا پروڈکشن ہاؤس بنا چکی، میری فلمیں بڑی اسکرین پر چل رہی تھیں، اب مجھے شدت سے اولاد کی ضرورت محسوس ہوئی، ہم نے ڈاکٹر سے رجوع کیا اور وہ فریز انڈے جو 30 سال کی عمر میں شادی کے وقت فریز کروائے تھے ان کا استعمال کیا اور آئی وی ایف کا مہنگا علاج کیئے بغیر ہی خدا نے ہمیں اولاد کا تحفہ دیا۔ جب بیٹا ہوا تو ایسا لگا جیسا دنیا بھر کی دولت مجھے دے دی گئی ہو۔

میں نا اُمید ہو رہی تھی لیکن مجھے لگا کہ میرا فیصلہ بالکل صحیح تھا، کیونکہ ایگز فریز کروانا بانجھ پن کا ایک اچھا علاج ہے کیونکہ یہ ہمیشہ ہر عمر میں موافق نہیں ہوتے اور اگر آپ کے پاس یہ سہولت موجود نہیں تو آئی وی ایف کے طریقے کو اپنائیں، یہی وہ طریقہ ہے جس سے آپ اولاد کا سکون حاصل کرسکتے ہیں، تو کیوں ایک عورت کو بانجھ کا طعنہ دے کر ذہنی اذیت دیتے ہو۔ میں اپنی کہانی سب کو بتاتی ہوں تاکہ لوگ تکلیف سے آگے آسانیاں سوچیں اور ان راہوں پر چل سکیں۔

40 Saal Main Mother Bannae Wali Khatoon

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like 40 Saal Main Mother Bannae Wali Khatoon and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 40 Saal Main Mother Bannae Wali Khatoon to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5897 Views   |   30 Aug 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 April 2024)

کیا زندگی بھر بے اولاد ہی رہو گی، اتنے سال بعد بیٹا کیسے ہوا؟ 40 سال کی عمر میں ماں بننے والی خاتون نے طعنے سُنے مگر علاج کیسے کروایا؟

کیا زندگی بھر بے اولاد ہی رہو گی، اتنے سال بعد بیٹا کیسے ہوا؟ 40 سال کی عمر میں ماں بننے والی خاتون نے طعنے سُنے مگر علاج کیسے کروایا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا زندگی بھر بے اولاد ہی رہو گی، اتنے سال بعد بیٹا کیسے ہوا؟ 40 سال کی عمر میں ماں بننے والی خاتون نے طعنے سُنے مگر علاج کیسے کروایا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔