ٹھہریے اسے پھینکیے مت٬ سستی لوکی کے چھلکوں کے یہ 5 مہنگے فائدے جان کر آپ انہیں کبھی بھی نہیں پھینکیں گے

عام طور پر ہمارے گھرانوں میں لوکی کو کدو بھی کہا جاتا ہے، کدو کو خالی کدو نہیں کہا جاتا ہے بلکہ بزرگ اس کو کدو شریف کے نام سے پکارتے ہیں اور ایسا کرنے والوں کا یہ کہنا ہوتا ہے کہ یہ سبزی ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بہت پسند تھی اور کدو کھانا صرف صحت کے لیے ہی مفید نہیں ہے بلکہ یہ ایک سنت بھی ہے اس وجہ سے اس کو کھانے سے بہت ثواب ملتا ہے-

لوکی کے فوائد

ویسے تو اس سبزی کے فوائد کے بارے میں ہمیشہ ہی بہت کچھ کہا جاتا رہا ہے اس کا مزاج سرد ہوتا ہے اس وجہ سے اکثر یونانی حکما معدے اور جگر کی گرمی کے خاتمے کے لیے اس کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں- اس کے علاوہ یہ زود ہضم اور نیا خون بنانے والی غذا بھی ہے اس وجہ سے اکثر بیمار افراد کو اس کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے- مگر آج ہم آپ کو اس کے چھلکوں کے ایسے فوائد بتائیں گے جن کو جان کر آپ ان کو کبھی بھی پھینکنے کی غلطی نہیں کریں گے-

1: سورج کی وجہ سے جلد کے جلنے کی صورت میں

عام طور پر سورج کی گرمی یا دھوپ میں براہ راست باہر نکلنے اور زيادہ دیر تک باہر رہنے سے جلد کے وہ حصے سیاہ ہو جاتے ہیں جو براہ راست دھوپ کا سامنا کرتے ہیں- ایسے حالات میں مہنگی کریموں کے استعمال کے بجائے لوکی کے چھلکوں کو پیس کر اس کا پیسٹس بنا لیں- اس کے بعد اس پیسٹ کو چہرے پر لیپ کر لیں اور پندرہ منٹ تک لگے رہنے دیں اور اس کے بعد سادہ پانی سے اس کو دھو لیں یہ پیسٹ ایک ہفتے تک فرج میں محفوظ کر کے بھی رکھا جا سکتا ہے-

2: جلنے کی صورت میں

گرم چائے گر جائے یا کسی بھی وجہ سے اگر جلد کا کوئی حصہ جل جائے تو فوری طبی امداد کے لیے جلی ہوئی جگہ پر لوکی کے چھلکے لگا دیں اس طرح سے ایک جانب تو چھالے نہیں بنتے ہیں اور دوسری جانب جلی ہوئی جگہ کو بھی ٹھنڈک ملتی ہے-

3: بواسیر کی صورت میں

بواسیر کے مرض کی صورت میں جب ڈاکٹر سے رجوع کیا جاتا ہے تو وہ آپریشن کا مشورہ دیتے ہیں جب کہ لوکی کے چھلکوں کے استعمال سے اس موذی مرض سے بغیر آپریشن کے بھی نجات حاصل کی جا سکتی ہے- اس کے لیے لوکی کے چھلکوں کو دھوپ میں اچھی طرح سکھا لیں اور اس کے بعد ان کو پیس کر پاؤڈر بنا لیں اور صبح شام آدھی چائے کی چمچ اس پاؤڈر کو تازہ پانی کے ساتھ لے لیں کچھ ہی دنوں میں بواسیر کی تکلیف سے فائدہ ہوگا-

4: گیس اور بدہضمی

لوکی کے چھلکوں میں بڑی مقدار میں فائبر موجود ہوتا ہے جو کہ ہاضمے کے عمل کو بہتر بنانے میں بہت مددگار ہوتا ہے- اس وجہ سے بواسیر کے لیے بنائے گئے پاؤڈر کو بدہضمی کی صورت میں استعمال کیا جا سکتا ہے اس سے جسم میں موجود گیس خارج ہوتی ہے اور بدہضمی کی کیفیت میں آرام ملتا ہے-

5: خوبصورتی بڑھائے

لوکی کے چھلکے معدنیات سے بھرپور ہوتے ہیں اس میں بڑی مقدار میں وٹامن بھی موجود ہوتے ہیں ان چھلکوں کو کدو کش کر کے ان کی برفی بھی بنائی جاتی ہے جو تازہ خون بنانے اور صحت کو بہتر بنانے کے لیے بہت مفید ہوتا ہے-

امید ہے کہ لوکی کے چھلکوں کے یہ فوائد جان کر اب آپ بھی ان کو پھینکنے کے بجائے ان کو محفوظ کرنا شروع کر دیں گے-

Kaddu Ke Chilkon Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kaddu Ke Chilkon Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kaddu Ke Chilkon Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Ambreen  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2035 Views   |   30 Apr 2023
About the Author:

Ambreen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Ambreen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 20 April 2024)

ٹھہریے اسے پھینکیے مت٬ سستی لوکی کے چھلکوں کے یہ 5 مہنگے فائدے جان کر آپ انہیں کبھی بھی نہیں پھینکیں گے

ٹھہریے اسے پھینکیے مت٬ سستی لوکی کے چھلکوں کے یہ 5 مہنگے فائدے جان کر آپ انہیں کبھی بھی نہیں پھینکیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ٹھہریے اسے پھینکیے مت٬ سستی لوکی کے چھلکوں کے یہ 5 مہنگے فائدے جان کر آپ انہیں کبھی بھی نہیں پھینکیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔