جیسے جیسے موسم بدل رہا ہے جلد، صحت اور بالوں کے مختلف مسائل سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، آج کل کے اس خشک موسم میں ہر دوسرا شخص بالوں کے تیزی سے جھڑنے کی وجہ سے پریشان ہے، آیئے آپ کو اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے چند گھریلو نسخے بتاتے ہیں۔
• خشک موسم میں جھڑتے بالوں کا علاج
ماہرین کے مطابق خوبصورت اور مضبوط بال حاصل کرنے کے لیے اِن کی جڑوں میں تیل کی مالش کرنا بہت اہمیت رکھتی ہے، یہی وجہ ہے کہ گھر کے بڑے بزرگ بھی سر پر تیل کی مالش کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
خشک موسم میں جھڑتے بالوں کو کنٹرول کرنے اور انہیں گرنے سے روکنے کے ساتھ ساتھ انہیں نرم و ملائم اور نم بنانے کے لئے کلونجی کا تیل سب سے بہترین ہے، کلونجی کا تیل بالوں کو گرنے سے روکنے میں مدد فراہم کر کے گنج پن سے بچاؤ اور بالوں کی بہتر نشوونما ممکن بناتا ہے۔
خشک موسم میں بالوں کو مطلوبہ نمی کی مقدار فراہم کرنے میں کلونجی کا تیل اہم کردار ادا کر سکتا ہے، بالوں اور جلد کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کلونجی کے دانے انسانی صحت کے لیے بے حد مفید ہیں اس لئے جہاں کلونجی کھانے کے بےشمار فوائد ہیں وہیں اس کے تیل کا استعمال بھی بالوں کو مضبوط بنانے اور ان کی بہتر نشونما کے لئے بےحد مفید ہے۔
کلونجی کے تیل کا استعمال کس طرح کیا جائے؟
جھڑتے بالوں کو روکنے اور انہیں مضبوط بنانے کے لئے کلونجی کے تیل کو براہِ راست بھی استعمال کیا جا سکتا ہے یا پھر اگر آپ چاہیں تو اس کے ساتھ بادام کا تیل یا پھر بالوں کو گھنا کرنے والے تیل کیسٹر آئل کا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
• کلونجی کا تیل لگانے کا مفید طریقہ
کلونجی کے نیم گرم تیل سے اگر بالوں کی جڑوں میں مساج کیا جائے تو بال مضبوط، لمبے گھنے اور ملائم ہو جاتے ہیں آپ اس میں وٹامن ای کا کیپسول بھی یا ٹی ٹری آئل وغیرہ بھی شامل کر سکتے ہیں اس نے نتائج مزید بہتر حاصل ہو سکیں گے۔
• کلونجی کے تیل سے فارمولا آئل بنانے کا طریقہ
کلونجی کے تیل سے فارمولا تیل بنانے کے لیے اس میں سرسوں کا تیل اور زیتون کا تیل شامل کریں اور انہیں اچھی طرح مکس کریں، اب اس تیل میں دیگر تیلوں سے آدھی مقدار میں بادام اور ناریل کا تیل بھی شامل کر لیں اب ان تمام تیل کو چولہے پر تھوڑا گرم کریں اور اس میں ایک سے دو چمچ کلونجی ڈال کر اسے 1 سے 2 دن کے لئے دھوپ میں رکھ دیں، اب اس تیل سے روزانہ سر کی اچھی طرح مالش کریں تمام مسائل با آسانی حل ہو جائیں گے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sardi Main Girty Balon Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sardi Main Girty Balon Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.