ہرے اور کچے ٹماٹروں کو ایک دم تازے اور لال بنانے کا آسان طریقہ

ٹماٹر ہمارے کھانوں میں، مختلف سوپ اور سلاد میں ساتھ ہی جوس وغیرہ میں استعمال کیا جاتا ہے، یہ اس قدر فائدے مند سبزی ہے کہ کسی بھی طریقے سے استعمال کی جائے تو فائدہ ہی پہنچاتی ہے، اگر بات کی جائے ہمارے روزمرہ کے کھانوں کی تو شاید ہی کوئی ایسی ڈش ہو گی جو بِنا ٹماٹر کے استعمال کے بنتی ہو گی۔
کیونکہ اس کے فوائد کے ساتھ ساتھ اس کا زائقہ بھی بے حد لذیذ ہے اسی لئے ہمارے روزمرہ کے کھانوں کو زائقے دار بنانے کے لئے یہ ایک عام طور پر سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سبزی ہے، لیکن اکثر ہم گھر میں ٹماٹر اُگاتے ہیں لیکن وہ پک کر لال نہیں ہوتے یا پھر بازار سے کچے ٹماٹر لے آتے ہیں کہ دیر تک چلیں گے مگر وہ پک کر لال اور اچھی طرح تیار ہی نہیں ہوتے کہ انہیں استعمال کیا جائے۔
ایسا میں کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ کو کیا کرنا چاہیئے، اگر نہیں تو پریشانی کی کوئی بات ہی نہیں کیونکہ آج ہم آپ کو بتائیں گے ہرے اور کچے ٹماٹروں کو لال اور تروتازہ بنانے کا آسان طریقہ جس سے نہ یہ خراب ہوں گے اور نہ ہی کچے رہیں گے۔

ہرے ٹماٹروں کو لال کرنے کے طریقے

• اگر آپ کچے ٹماٹر لال کرنا چاہتے ہیں تو انہیں کسی خالے ڈبے یا پھر خاکی کاغذ میں بھر کر اسے کسی ایسی جگہ رکھ دیں جہاں روشنی نہ ہو جیسے کچن میں بنا ہوا کوئی خانہ وغیرہ۔
• اگر آپ ٹماٹروں کو جلدی پکا کر لال بنانا چاہتے ہیں تو کچے ٹماٹروں کو تھوڑے سے پکے ہوئے لال ٹماٹروں کے ساتھ کسی خاکی کاغذ میں لپیٹ کر رکھ دیں تو یہ جلدی پک جائیں گے۔
• ایک اور طریقہ جس سے ٹماٹر بہت ہی جلدی پک کر تیار ہو جائیں گے وہ یہ ہے کہ کچے ٹماٹروں کے ساتھ ان کے بیچ ایک کیلا، بِنا چھِلکا اُترا ہوا ڈال کر اسے کسی ڈبے میں بند کر کے رکھ دیں اور پھر دیکھیں اس کا کمال ٹماٹر اتنی جلدی لال ہوں گے کہ آپ دوسرے دن ہی ان کا سالن یا سلاد بنا لیں گی۔
تو بس بھر انتظار نہ کریں اور اگر کچے ٹماٹروں کو گھر میں ہی لال لال بنانا چاہتے ہیں تو یہ ٹپس ضرور آزمائیں اور پائیں تازہ لال ٹماٹر۔

Tamatar Ko Laal Karne Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Tamatar Ko Laal Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Tamatar Ko Laal Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   4066 Views   |   10 Mar 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

ہرے اور کچے ٹماٹروں کو ایک دم تازے اور لال بنانے کا آسان طریقہ

ہرے اور کچے ٹماٹروں کو ایک دم تازے اور لال بنانے کا آسان طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ہرے اور کچے ٹماٹروں کو ایک دم تازے اور لال بنانے کا آسان طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔