بیوی کے پاؤں دھوکر پینے والا شوہر ۔۔ اہلیہ کے ناراض ہونے پر شوہر رونے لگا، پھر کیا ہوا؟ دیکھیے

رن مرید یا جورو کا غلام تو زبان زد عام ہے، تاہم ایک ایسا شوہر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو چکا ہے، جس نے اپنی اہلیہ کے پیر دھو کر پانی پیا پھر بھی بیوی کو ناراض کر بیٹھا۔
آج آپ کو اسی شخص کے بارے میں بتائیں گے۔

پنجاب سے تعلق رکھنے والے رانا خرم سوشل میڈیا پر اسی وجہ سے مشہور ہیں کہ اپنی اہلیہ کے پاؤں دھو کر پانی پیتے تھے۔ لیکن رانا خرم اپنی اس عادت کی وجہ سے اب مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔

رانا خرم اپنی اہلیہ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ رن مرید کہلوانے میں بھی خوشی محسوس کرتے ہیں۔ رانا صاحب تو اس لقب کو اپنے لیے اچھا سمجھتے ہیں لیکن شاید اہلیہ سمیت سماج اس لقب کو ایک بری نگاہ سے دیکھتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کی اہلیہ انہیں چھوڑ کر میکے چلی گئی۔

سوشل پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے رانا خرم کا کہنا تھا کہ ایک دن ہم بیٹھے ہوئے تھے، کہ ان کے والد کا فون آیا کہ میرے والد بلا رہے ہیں۔ ان کی اس بات پر میں نے صرف اتنا کہا کہ تم مجھے چھوڑ کر نہیں جاؤ، میں کیسے رہوں گا۔ مجھے صبح اٹھنا ہوتا ہے کیسے جی پاؤں گا۔ اتنا کہنے پر اہلیہ نے پاس رکھا لیمپ اٹھا کر دے مارا۔ اہلیہ کے اس حملے میں رانا خرم کے سر پر چوٹ آئی تھی، اگرچہ ان کے سر پر موجود چوٹ اب پہلے سے بہتر ہے مگر ان کے دل کی چوٹ اب بھی جوں کی توں ہے۔ رانا صاحب کہتے ہیں کہ جب بھی میں اس چوٹ کو ہاتھ لگاتا ہوں تو مجھے اہلیہ کی یاد آتی ہے۔

رانا خرم کا کہنا تھا کہ میں نے اہلیہ کے لیے کیا کچھ نہیں کیا، اسے شاپنگ پر جانا ہوتا تھا، تو میں اسے لے کر جاتا تھا، ہر ایک کام کرتا تھا۔ گھر کے کام میں بھی مدد کرتا تھا۔ مگر مجھے یہ صلاح ملا ہے۔

رانا خرم اپنی اہلیہ کے پاؤں دھو کر وہی پانی پی لیا کرتے تھے، وہ کہتے ہیں کہ میں اہلیہ کے پاؤں دھو کر پانی پیتا بھی تھا اور بوتل میں بھر کر آفس لے جایا کرتا تھا۔ اہلیہ رن مریدی کو پسند نہیں کرتی تھیں مگر میں بضد تھا کہ میں یہ سب آپ کی خوشی کے لیے کر رہا ہوں۔ میں اپنی اہلیہ کے پاؤں دھو کر پانی پیتا تھا، اس سے مجھے ایک مختلف سکون اور خوشی محسوس ہوتی تھی۔

اہلیہ نے کئی بار منع کیا مگر میں پاؤں دھو کر پیتا تھا، پانی فریج میں بھی رکھتا تھا۔ لیکناب مجھے احساس ہو رہا ہے کہ وہ سب میری غلطی تھی، جس کام سے میری اہلیہ خوش نہیں ہے، اس کام سے میں توبہ کرتا ہوں۔ میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں نے رن مریدی سے توبہ کر لی ہے۔

میں بالکل تنہا ہو چکا ہوں، بچے بھی اہلیہ ساتھ لے گئی ہیں، جبکہ کھانا بھی خود پکا رہا ہوں۔ گھر کا سارا نظام خراب ہو چکا ہے۔
اینکر کے دوسری شادی کے سوال پر رانا خرم بھڑک اٹھے اور کہنے لگے کہ یہ میں سوچ بھی نہیں سکتا ہوں، چاہے اہلیہ نے میرے ساتھ جو بھی کیا ہو۔ میں اس کے بغیر نہیں رہ سکتا ہوں۔ میں آج بھی اتنی ہی محبت کرتا ہوں، جتنی پہلے کرتا تھا۔ لیکن وہ کام کروں گا جو وہ چاہیں گی۔

میں گھر کے سارے کام کرتا تھا، لیکن چھوٹی سے بات پر وہ چلی گئیں۔ آپ یہ سمجھیں کہ رن مریدی سے میں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اہلیہ کو گئے ہوئے دو سے تین ہو گئے ہیں۔ دن میں کئی دفع فون کیے مگر اہلیہ نے مجھے بلاک کر دیا۔ رانا خرم نے ان تمام لوگوں کو خبردار بھی کیا کہ اہلیہ کی رن مریدی نہ کریں نہیں تو میرے جیسا حال ہوگا۔

Paon Dho Kar Peeny Wala Shohar

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Paon Dho Kar Peeny Wala Shohar and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Paon Dho Kar Peeny Wala Shohar to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   2756 Views   |   24 Oct 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

بیوی کے پاؤں دھوکر پینے والا شوہر ۔۔ اہلیہ کے ناراض ہونے پر شوہر رونے لگا، پھر کیا ہوا؟ دیکھیے

بیوی کے پاؤں دھوکر پینے والا شوہر ۔۔ اہلیہ کے ناراض ہونے پر شوہر رونے لگا، پھر کیا ہوا؟ دیکھیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیوی کے پاؤں دھوکر پینے والا شوہر ۔۔ اہلیہ کے ناراض ہونے پر شوہر رونے لگا، پھر کیا ہوا؟ دیکھیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔