مولی کھانے کے بعد یہ چیزیں ہر گز نہ کھائیں ورنہ خطرناک بیماری بھی ہوسکتی ہے۔۔ جانیں مولی کو کون سی 3 چیزوں کے ساتھ نہیں کھانا چاہیے؟

سردی کی شام ہو یا بارش کا موسم، گرم گرم اگر مولی کے پراٹھے ہو جائیں تو واہ! کیا بات ہے۔ مولی سلاد کے طور پر تقریباً ہر گھر میں استعمال کی جاتی ہے، یہ وہ سبزی ہے جسے کئی لوگ پسند کرتے ہیں جبکہ متعدد اسے پسند نہیں کرتے۔

بے شک یہ بات بھی ہر کوئی جانتا ہے کہ کسی بھی چیز کی زیادتی ہمارے جسم کے لیے اچھی نہیں ہوتی۔ جہاں انہیں کھا کر فائدہ حاصل ہوتا ہے وہیں کچھ ایسے سنگین نقصان بھی ہیں جس سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ ہمارے معاشرے میں لوگوں کو مختلف غذاؤں کی افادیت تو بتائی جاتی ہے لیکن یہ نہیں بتایا جاتا کہ ان چیزوں کو کون سی اشیاؤں کے ساتھ نہیں کھانا چاہیے۔

آج کے فوڈز آپ کو مولی کے کچھ ایسے نقصان بتانے جا رہی ہے جو یقیناً اس سے قبل آپ کو معلوم نہیں ہوں گے۔

مولی اور ٹماٹر

گھروں میں جب سلاد بنائی جاتی ہے تو بلاشبہ اس میں پیاز، ٹماٹر، کھیرے اور مولی شامل کی جاتی ہے۔ لیکن ایک بات یاد رکھیں کہ مولی کو ٹماٹر کے ساتھ رات کے کھانے کے وقت بالکل نہ کھائیں۔ عموماً رات کا کھانا دن بھر کے لمبے وقفے کے بعد کھایا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے معدے میں گیس بننا شروع ہو جاتی ہے اور اگر آپ اس کے بعد مولی کو ٹماٹر کے ساتھ کھائیں گے تو یہ آپ کے سینے میں سخت جلن کا باعث بنے گی۔ سینے میں جلن کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ معدے کی تیزابیت منہ کی جانب آتی ہے جس سے آپ کو کھٹی ڈکاریں بھی آتی ہوں گی۔

مولی اور دودھ

مولی کھانے کے بعد دودھ کا استعمال ہرگز نہ کریں۔ مولی اور دودھ کی تاثیر ایک دوسرے سے مختلف ہیں اور چونکہ مولی 26 سے 40 فیصد تک کیمیائی مادوں سے مل کر بنی ہے، لہٰذا معدے میں جا کر یہ کسی بھی قسم کے ری ایکشن کا باعث بن سکتی ہے جس کی وجہ سے آپ کی جان بھی جا سکتی ہے۔ ری ایکشن میں مختلف الرجیز اور بخار شامل ہے۔ آپ کے جسم پر بدنما داغ بھی آ سکتے ہیں۔

مولی اور مچھلی

مولی اور مچھلی ایک ساتھ کھانے کا کوئی بڑا نقصان تو نہیں لیکن یہ آپ کے معدے کے نظام کو ضرور متاثر کر سکتی ہے۔ چونکہ مولی اور مچھلی دونوں وہ غذائیں ہیں جو مشکل سے ہضم کی جاتی ہیں، لہٰذا کوشش کریں ان دونوں کو ایک ساتھ نہ کھایا جائے۔

Mooli Ke Sath Ye Cheezain Na Khayen

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Mooli Ke Sath Ye Cheezain Na Khayen and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mooli Ke Sath Ye Cheezain Na Khayen to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hamariweb  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3548 Views   |   09 Jan 2022
About the Author:

Hamariweb is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hamariweb is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 April 2024)

مولی کھانے کے بعد یہ چیزیں ہر گز نہ کھائیں ورنہ خطرناک بیماری بھی ہوسکتی ہے۔۔ جانیں مولی کو کون سی 3 چیزوں کے ساتھ نہیں کھانا چاہیے؟

مولی کھانے کے بعد یہ چیزیں ہر گز نہ کھائیں ورنہ خطرناک بیماری بھی ہوسکتی ہے۔۔ جانیں مولی کو کون سی 3 چیزوں کے ساتھ نہیں کھانا چاہیے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مولی کھانے کے بعد یہ چیزیں ہر گز نہ کھائیں ورنہ خطرناک بیماری بھی ہوسکتی ہے۔۔ جانیں مولی کو کون سی 3 چیزوں کے ساتھ نہیں کھانا چاہیے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔