کیا! گول گپے کھانے سے بھی وزن کم ہوتا ہے؟ گول گپوں کے پانی میں چھپے وہ راز جو خواتین نہیں جانتی ہیں

گول گپوں کا نام سنتے ہی منہ میں پانی آجاتا ہے، یہ تقریباً ہر کسی کو ہی پسند ہوتے ہیں پھر چاہے مرد ہو یا عورت۔ لیکن اسے شوق سے کھانے والوں کی تعداد میں زیادہ تر خواتین شامل ہیں۔ ہم بچپن سے سنتے آرہے ہیں کہ گول گپے کھانے سے گلا خراب ہوجاتا ہے، منہ میں چھالے آجاتے ہیں یا پھر پیٹ میں گڑبڑ ہوجاتی ہے پر ان باتوں میں کتنی سچائی ہے یہ جاننا ضروری ہے۔

اگر کوئی آپ سے کہے کہ گول گپے کا پانی آپ کے وزن میں کمی کا باعث بن سکتا ہے تو یقیناً آپ حیران ہوجائیں گی کہ یہ کیسے ممکن ہے؟ تو آئیے آج آپ کو بتاتے ہیں گول گپے کے فائدے

گول گپوں کا پانی در حقیقت بہت سارے مصالحوں سے مل کر بنتا ہے جو ہاضمہ ٹھیک کرنے میں مدد کرتا ہے۔

وزن میں کمی:

گول گپوں کے چٹ پٹے پانی کو اگر ٹھیک طرح سے بنایا جائے تو اس سے وزن کم ہوسکتا ہے، جیسے کہ اگر اس میں میٹھا نہ ہو اور پودینہ، ہینگ، لیموں اور کچا آم ملا ہوا ہو تو یہ سب مل کر آپ کے موٹاپے کو بڑھنے سے روکتا ہے، ساتھ میں ٹماٹر نہ ڈالیں تو بہتر ہے۔ اسکے علاوہ گول گپ کو آٹے سے بنا کر کم فرائی کیا جائے تو یہ اچھا رہتا ہے۔

منہ کے چھالے:

آپ نے سنا ہوگا کہ اکثر بڑے بوڑھے منہ کے چھالوں کیلیئے تیکھا کھانے کا مشورہ دیتے ہیں، جی ہاں اس سے منہ کے چھالے ٹھیک ہوتے ہیں۔ گول گپے کے پانی میں دراصل زیرہ، ادرک، کالی مرچ، کالا نمک، پودینہ اور املی ہوتی ہے، اس کا تیکھا اور کھٹا پن پیٹ صاف کرنے کے ساتھ ساتھ منہ کے چھالوں کا پانی نکال کر اسے سُکھا دیتا ہے۔ ضرورت سے زیادہ نہ کھائے جائیں۔

گول گپے کھانے کا بہترین وقت:

گول گپے کھانے کیلیئے دوپہر کا وقت سب سے بہترین اور فائدہ مند ہوتا ہے، شام میں کھانے سے وزن بڑھنے کا خطرہ ہوسکتا ہے۔ ورزش سے پہلے اور بعد میں کھانا نقصان پہنچا سکتا ہے، اسکے علاوہ اس میں آلو ڈالنے کے بجائے مونگ یا چنے ڈال کر کھائیں۔

Kia Gol Gappa Se Wazan Kam Hota Hai

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Kia Gol Gappa Se Wazan Kam Hota Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kia Gol Gappa Se Wazan Kam Hota Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   3442 Views   |   22 Nov 2022
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 18 April 2024)

کیا! گول گپے کھانے سے بھی وزن کم ہوتا ہے؟ گول گپوں کے پانی میں چھپے وہ راز جو خواتین نہیں جانتی ہیں

کیا! گول گپے کھانے سے بھی وزن کم ہوتا ہے؟ گول گپوں کے پانی میں چھپے وہ راز جو خواتین نہیں جانتی ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا! گول گپے کھانے سے بھی وزن کم ہوتا ہے؟ گول گپوں کے پانی میں چھپے وہ راز جو خواتین نہیں جانتی ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔