Tamatar - Khoon ko Saaf Kerny Ka Sasta Tarika

ٹماٹر -خون صاف کرنے کا سستا طریقہ

ٹماٹر سبزی ہے یا پھل ؟
جی ہاں یہ ایک پھل ہے جس کو ہم سبزی کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں یہ پوری دنیا میں استعمال ہوتا ہے اس کے بغیر تمام کھانے بے مزہ ہوتے ہیں ۔ اس کا اصل وطن امریکہ، پیرواور Ecudadoہے ۔ عام طور پر ٹماٹر کی دو اقسام ہیں ایک میدانی اور دوسری پہاڑی ۔ ان میں فرق یہ ہے کہ میدنی علاقوں کا ٹماٹر گول اور پہاڑی علاقوں کا لمبوترا ہوتا ہے ۔

ٹماٹر کا استعمال دونوں حالتوں میں ہوتا ہے چاہے پکا کر کھالیں چاہے کچا کھالیں ۔ اس کو کسی سبزی، دال یا گوشت میں پکا کر کھایاجاتا ہے اور کچا ہم سلاد کے طور پر استعمال کرتے ہیں یا پھر اس کا جوس نکال کر پیتے ہیں ۔ٹماٹر میں وٹامن اے ، سی ، ایچ ، کیلشیم ، فاسفورس، آئرن اور کاربوہائیڈریٹس پائے جاتے ہیں ۔ اس میں پروٹین 0.9%اور فیٹ 0.2%پائے جاتے ہیں ۔

ٹماٹر کے فوائد :
ٹماٹر سے میٹھی چٹنی بنائی جاتی ہے جسے ٹماٹو سوس کہتے ہیں ۔ ٹماٹر کی میٹھی چٹنی بھی بڑے شوق سے کھائی جاتی ہے ۔
یہ بھوک لگاتا ہے اور کھانا ہضم کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے ۔
ٹماٹر خون پیدا کرتا ہے اور خون کو صاف کرتا ہے اور جسم کی خشکی دورکرتا ہے ۔
طبیعت کو راحت ملتی ہے اور یہ قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے ۔
قوت باہ کو بڑھاتا ہے ۔
گرمیوں میں اس کا استعمال زیادہ کریں کیونکہ یہ گرمی اور حرارت کو ختم کرتا ہے ۔
مریض اور کمزور افراد کے لیے ٹماٹر کا استعمال مفید رہتا ہے ۔
دانتوں کو مضبوط بناتا ہے اور ہرقسم کی بیماری سے محفوظ رکھتا ہے ۔
دودھ پلانے والی ماؤں اور بڑھتے بچوں کے لئے ایک ٹماٹر روزانہ استعمال کروائیں ۔
حاملہ خواتین کو ایک ٹماٹر کا جوس نہار منہ پلانے سے متلی اور قے ختم ہوجاتی ہے ۔
ٹماٹر کے استعمال سے معدہ درست رہتا ہے ۔
دوپہر کو سلاد میں دوسری اشیاء کے ساتھ ٹماٹر کا استعمال ضرور کریں ۔
ٹماٹر کھانے کے فوراً بعد پانی نہ پئیں ۔
گردے میں موجود زہریلا پن دورکرتا ہے جو مختلف بیماریوں کا باعث بنتے ہیں ۔
ٹماٹر کے گودے کو چہرے پرلگائیں ، پندرہ سے آدھ گھنٹہ کے بعد نیم گرم پانی سے منہ دھولیں ۔ چہرہ صاف ہوگا اور رنگت بھی نکھر جائے گی ۔
چہرے کے کیل مہاسے بھی ختم ہوجائیں گے ۔
شوگر کے مریض اس کا استعمال ضرور کریں کیونکہ یہ پیشاب میں موجود شوگر کو کنٹرول کرتاہے ۔
سانس کی نالیوں میں موجود تیزابیت کو دورکرتا ہے ۔
اس کے استعمال سے پتھری بننے کے امکانا ت کم سے کم ہوجاتے ہیں ۔
ٹماٹر کا استعمال بواسیر اور تلی کے امراض میں بھی مفید ہے ۔

ٹماٹر کے نقصانا ت :
ٹماٹر بادی ہوتے ہیں ۔
ٹماٹر بلغم پیدا کرتے ہیں ۔
ٹماٹر زکام پیدا کرتا ہے ۔
گردے کی پتھری والے مریض ٹماٹر کا استعمال نہ کریں ۔
ٹی بی کے مریض بھی ٹماٹر استعمال نہ کریں ۔
ٹماٹر پیٹ میں گیس پیدا کرتا ہے ۔
گلے کے امراض میں ٹماٹر استعمال نہ کریں ۔

Tamatar - Khoon ko Saaf Kerny Ka Sasta Tarika | There are a number of health benefits of tomatoes. It helps to improve eyesight, good for stomach health, reduced blood pressure as well as relief from diabetes and helpful for resolving skin problems. Furthermore, tomatoes can increase digestion, stimulate blood circulation, reduce cholesterol levels, improve fluid balance, protect the kidneys and many more. Lets here come to know some more benefits of tomato in urdu.

Tamatar Khoon Ko Saaf Kerny Ka Sasta Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Tamatar Khoon Ko Saaf Kerny Ka Sasta Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Tamatar Khoon Ko Saaf Kerny Ka Sasta Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hamariweb  |   In Health and Fitness  |   2 Comments   |   28317 Views   |   27 Oct 2014
About the Author:

Hamariweb is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hamariweb is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

Sahi Keh rahe hai , Qudrat Ki Her Shay main boht se fawaid poshida hain

  • Imran, Hafazabad

thanks 4 sharing the health tips I use to save ur tips. curing compounds present in edible items.

  • shaista, vellore

Tamatar - Khoon ko Saaf Kerny Ka Sasta Tarika

Tamatar - Khoon ko Saaf Kerny Ka Sasta Tarika ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Tamatar - Khoon ko Saaf Kerny Ka Sasta Tarika سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔