تھائیرائیڈ آپ کی گردن میں ایک تتلی نما غدود ہے، جو آپ کے جسم میں ایسے ہارمون پیدا کرتا ہے جن کا تعلق آپ کے میٹابولیزم اور دماغی صحت سے ہے، لیکن اگر اس غدود میں کوئی خرابی پیش آئے تو یہ آپ کے جسمانی بدلاؤ کے زریعے آپ کو اشارہ دینے لگتا ہے کہ آپ اس مرض میں مبتلا ہو چُکے ہیں۔
ایسی نشانیاں ملنے پر آپ کو فوری ڈاکٹر سے رجوع کر لینا چاہیئے، مگر وہ نشانیاں کیا ہیں؟؟ یہ آج ہم آپ کو بتائیں گے۔
• تھائیرائیڈ کی نشانیاں
اگر آپ کو بار بار قبض ہو رہا ہے تو جان لیں کہ یہ ایک غیر متوقع تھائیرائیڈ کی علامت ہوسکتی ہے، کیونکہ تھائیرائیڈ سے بننے والے ہارمون آپ کے عمل انہضام کے راستے کو برقرار رکھنے میں حصہ لیتے ہیں، اور اگر یہ بننا رُک جائیں تو آپ کو بار بار قبض کی شکایت ہونے لگتی ہے جو کہ تھائیرائیڈ کی نشانی ہے۔
• ماہواری میں تبدیلی
بہت زیادہ اور غیر اعصابی تھائیرائیڈ دونوں ہی خواتین کی ماہواری میں خلل ڈال سکتے ہیں، مگر اس کی وجہ سے ہونے والی تبدیلیوں کی نوعیت کا انحصار اس بات پر ہے کہ آیا متاثرہ خاتون ہائپوتھائیرائیڈزم یا پھر ہائپر تھائیرائیڈزم میں مبتلا ہے۔
• وزن بڑھنا
اگر آپ کی غذا کی مقدار پہلے جیسی ہی ہے لیکن پھر بھی دن بہ دن وزن بڑھتا جا رہا ہے تو جان لیں کہ آپ کے غدود نے میٹابولزم بڑھانا چھوڑ دیا ہے اور آپ کو تھائیرائیڈ ہو گیا ہے، اگر بہت تیزی سے وزن کم ہو اور ضرورت سے زیادہ غذا کھانے کے بعد بھی کم ہی ہوتا جائے تو دوںوں صورتوں میں یہ تھائیرائیڈ کی علامت ہے۔
• خشک جِلد
اگر آپ کی جِلد خشک اور اس میں کھجلی ہو رہی ہے تو آپ کو ہائپوتھائیرائیڈزم ہے، کیونکہ اس کی وجہ سے نئے ہارمون پیدا ہونے نہت کم ہوجاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پسینہ آنا بھی کم ہو جاتا ہے تو یہ میٹابولزم کم ہونے کی وجہ سے ہی ہوتا ہے۔
• تھکاوٹ محسوس کرنا
اگر آپ پوری نیند لے رہے ہیں کھانے پینے کا پورا خیال رکھ رہیں ہیں لیکن بھر بھی تھکن محسوس ہو رہی ہے اور کمزوری لگ رہی ہے تو یہ بھی تھائیرائیڈ کا شکار ہونے کی علامتوں میں سے ایک ہے۔
• کولیسٹرول بڑھنا
اگر نارمل غذا کا استعمال کرنے کے بعد بھی اچانک آپ کا کولیسٹرول لیول بڑھ گیا ہے اور آپ کو دل کے درد کی شکایت اُلٹے ہاتھ میں درد وغیرہ محسوس ہو رہا ہے تو جان لیں یہ خطرے کی گھنٹی ہے کیونکہ ہائپوتھائیرائیڈزم بہت تیزی سے کولیسٹرول لیول بڑھا دیتا ہے۔
• جوڑوں میں درد جسم میں درد
اگر آپ کو بے وجہ ہر وقت کسی نہ کسی جوڑ میں درد یا جسم میں درد ہو رہا ہے تو آپ کا جسم آپ کو اشارہ کر رہا ہے کہ آپ کو تھائیرائیڈ ہو گیا ہے اور اب آپ کو اس کا علاج کروانے کی ضرورت ہے۔
• گردن میں سوزش
اگر آپ کی گردن میں سوزش ہے اور آپ اس کو ڈبل چن کہہ کر موٹاپے کی نشانی سمجھ رہے ہیں تو یہ صِرف ڈبل چِن نہیں بلکہ ایک اشارہ ہے کہ آپ کی گردن میں کچھ تبدیلی چل رہی ہے۔
• بالوں کا پتلا ہو جانا
اگر آپ کے بال گِرنا اور گھنے ہونے کے بجائے پتلے ہوتے جا رہے ہیں تو یہ بھی ایک علامت ہے کہ آپ کی گردن میں موجود غدود میں کوئی خرابی ہے جس کی وجہ سے ضروری ہارمونز کی پیداوار میں کمی ہو رہی ہے۔
تو یہ تھیں وہ 9 علامتیں جن سے آپ کو باآسانی معلوم ہو سکتا ہے کہ آپ تھائیرائیڈ کا شکار ہیں اور آپ کو اس کا علاج کرنے کی ضرورت پڑنے والی ہے ورنہ جسم میں ہونے والی یہ تبدیلیاں بہت زیادہ بڑھ جائیں گی۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Thyroid Ka Asaan Gharelu Ilaaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Thyroid Ka Asaan Gharelu Ilaaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.