الحمد اللہ حافظ قرآن ہوں ۔۔ پاکستان کی کونسی 6 مشہور شخصیات حافظ قرآن ہیں؟

حافظ قرآن وہ ہوتا ہے جو اللہ کے کلام کو اپنے سینے میں محفوظ کرلیتا ہے اور یہی عمل روزِ محشر میں اس کے لیے بخشش کا وسیلہ بنے گا جبکہ اس کے والدین کو بھی اللہ باری تعالیٰ کی طرف سے خوب نوازا جائے گا۔

یہاں یہ بات بھی کتنی خوبصورت ہے کہ اللہ پاک نے جہاں قرآن کا ایک حرف پڑھنے پر ڈھیروں نیکیاں رکھی ہیں تو اس کے لیے کیا خاص کرے گا جس کے قرآن مجید کو اپنے دل میں محفوظ کیا ہو۔

حافظ قرآن صرف عام گھرانوں اور میں ہی نہیں ہوتے بلکہ شوبز انڈسٹری اور اسپورٹس کے شعبے سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں میں بھی حافظ قرآن موجود ہیں۔

آج ہم آپ کو شوبز اداکار اور کھیل کے شعبے سے وابستہ کھلاڑیوں کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے قرآن کریم حفظ کیا مگر کم ہی لوگوں کو یہ بات معلوم ہے۔

1- سعید اجمل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سعید اجمل کا شمار ان کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جو حافظ قرآن ہیں۔ سابق کرکٹر اکثر دینی محافل میں شرکت کرتے دکھائی دیتے ہیں اور مذہب کو کافی فوقیت دیتے ہیں۔

2- غنا علی

پاکستانی شوبز سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ غنا علی اپنی شادی کے بعد سے اکثر سوشل میڈیا پر متحرک دکھائی دینے لگی ہیں۔ غنا علی سے متعلق حال ہی میں انکشاف سامنے آیا کہ وہ حافظ قرآن بھی ہیں۔ دو روز قبل اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا گیا جہاں ان کے پرستاروں نے اداکارہ سے مختلف سوالات کیے۔

ایک صارف نے پوچھا کہ کیا آپ حافظِ قرآن ہیں؟ اداکارہ نے جواب دیا کہ جی ہاں! میں ہوں۔

3- سرفراز احمد

پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان سرفراز احمد سے ہر کوئی واقفیت رکھتاہے۔ سابق کپتان اکثر دینی محافل نعتِ رسول مقبول ﷺ پڑھتے دکھائی دے چکے ہیں اور بہت خوبصورت قرآن کی تلاوت بھی کرتے ہیں۔ سرفراز احمد بھی حافظ قرآن ہیں اور ہر کوئی ان کی انفرادیت سے واقف ہے۔

4- سعود قاسمی

پاکستانی فلمی اداکار سعود قاسمی میزبان اور ڈرامہ پروڈیوسر بھی ہیں۔ انہوں نے اداکارہ جویریہ سے شادی کی ہے۔ ساتھ ہی مذہب کو کافی فالو کرتے ہیں۔ ان کے چچا قاری وحید ظفر ایک مشہور نعت خواں ہیں جبکہ سعود قاسمی حافظ قرآن ہیں۔

5- شفقت چیمہ

شفقت چیمہ پاکستانی فلم انڈسٹری کا جانا مانا نام اور ولن کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار شفقت چیمہ کے بارے میں بھی بہت کم لوگ جانتے ہونگے کہ انہوں نے بھی قرآن پاک حفظ کر رکھا ہے اور اس بات کا انکشاف اداکار نے ایک ٹی وی پروگرام میں کیا تھا۔

6-اسد ملک

90 کی دہائی میں پی ٹی وی اسکرین پر نظر آنے والے معروف اداکار اسد ملک حافظ قرآن ہے ۔اداکار اپنی منفرد کارکردگی کی وجہ سے آج بھی مشہور ہیں۔

Mashallah Hafiz E Quran Hu

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mashallah Hafiz E Quran Hu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mashallah Hafiz E Quran Hu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   12802 Views   |   26 Oct 2022
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 March 2024)

الحمد اللہ حافظ قرآن ہوں ۔۔ پاکستان کی کونسی 6 مشہور شخصیات حافظ قرآن ہیں؟

الحمد اللہ حافظ قرآن ہوں ۔۔ پاکستان کی کونسی 6 مشہور شخصیات حافظ قرآن ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ الحمد اللہ حافظ قرآن ہوں ۔۔ پاکستان کی کونسی 6 مشہور شخصیات حافظ قرآن ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔