دھنیے کو فریج میں خراب ہونے سے کیسے بچایا جائے؟ چند ایسے طریقے جو خواتین کے لیے آسانی پیدا کرسکتے ہیں

ہرا دھنیا ہر گھر کی ضرورت اور کھانوں، سلاد وغیرہ میں شامل ہونے والا اہم جز ہے جس کے بغیر کوئی بھی کھانا نامکمل لگتا ہے۔

ہرا دنھنیا جب اپنی جڑ سے جدا ہوتا ہے تو بہت جلدی وہ مرجھانے لگ جاتا ہے۔ فریج میں رکھنے کے باجود ایک دو دن میں اس کے پتوں کا رنگ پیلا پڑ جاتا ہے اور پھر اس دھنیے کو پھینکنا پڑ جاتا ہے۔

ذہن میں یہی سوال پیدا ہوتا ہے کہ دھنیے کو خراب ہونے سے کیسے بچایا جائے۔

آج ہم آپ کو چند طریقے بتا کر آپ کی اس پریشانی سے چھٹکارا دلاسکتے ہیں۔

دھنیے کو دھو کر خشک کرلیں

ٹھنڈے پانی سے دھنیے کو دھو کر اسے کسی کپڑے سے سکھا لیں اس سے دھنیے پر لگی گرد دور ہوجائے گی، یہ عمل دھنیے کی اضافی نمی کو روکتا ہے جس سے دھنیے کے پتے خراب نہیں ہوتے۔

ٹشو پیپر کا استعمال کریں

دھنیے کو فریج میں رکھنے سے قبل اسے خشک کرکے ٹشو پیپر میں اچھی طرح لپیٹ کر رکھ لیں کیونکہ ٹشو پیپر نمی جذب کرنے کے طور پر کام کرتا ہے اور دھنیے کو خراب ہونے سے بچا لیتا ہے۔

فریج کے دروازے میں رکھیں

دھنیے کو صاف کرکے اور اسے خشک کرکے فریج کے دروازے میں رکھنے سے بھی کچھ دن تک آپ کا دھنیا چل سکتا ہے کیونکہ فریج کے دروازے میں ٹھنڈک اتنی نہیں ہوتی اور درمیانہ درجہ حرارت سے وہ محفوظ رہتا ہے۔

پانی میں بھگو کر رکھیں

دھنیے کو پانی میں بھگو کر رکھنے سے بھی دھنیا کچھ دنوں تک ہرا بھرا رہ سکتا ہے، اس کیلئے آپ آدھے گلاس پانی میں دھنیے کو ڈال دیں اور ہر روز اس کا پانی تبدیل کرتے رہیں۔

Dhaniye Ko Kharab Hone Se Kaise Bachaya Jaye

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Dhaniye Ko Kharab Hone Se Kaise Bachaya Jaye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dhaniye Ko Kharab Hone Se Kaise Bachaya Jaye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   1148 Views   |   17 Jan 2024

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 10 October 2024)

دھنیے کو فریج میں خراب ہونے سے کیسے بچایا جائے؟ چند ایسے طریقے جو خواتین کے لیے آسانی پیدا کرسکتے ہیں

دھنیے کو فریج میں خراب ہونے سے کیسے بچایا جائے؟ چند ایسے طریقے جو خواتین کے لیے آسانی پیدا کرسکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دھنیے کو فریج میں خراب ہونے سے کیسے بچایا جائے؟ چند ایسے طریقے جو خواتین کے لیے آسانی پیدا کرسکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔