ٹماٹروں کوروز کھا کر آپ کے جسم میں کیا تبدیلی آسکتی ہے؟جان کرآپ بھی ٹماٹرکھانے کا معمول بنا لیں گے

ٹماٹر سبزی نہیں پھل ہے اوریہ ایک ایسا سرخ پھل ہے جو صحت کو بے شمار فائدے دیتا ہیں۔ آئیے اس کے کچھ فائدے جانتے ہیں۔

اینٹی آکسیڈنٹ ہے

ٹماٹر میں وٹامن اے اور سی خاصی مقدارمیں پائے جاتے ہیں جو کہ اینٹی آکسیڈنٹ ہیں اور خون میں موجود فری ریڈیکلز کو نیوٹرلائز کرتے ہیں بصورت دیگر یہ فری ریڈیکلز خلیات کو نقصان پہنچاسکتے ہیں۔ ٹماٹر کو پکانے سے زیادہ تروٹامن سی ضایع ہوجاتی ہے اس لیے ٹماٹروں کو کچا کھانا زیادہ بہتر ہوتا ہے۔اس میں موجود لائیکوپین سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے جبکہ ٹماٹر خلیات کو نقصان سے بھی بچاتا ہے۔

ذیابیطس کے مریضوں کے لئے مفید

ٹماٹر میں کرومیم بھی خاصی مقدار میں ہوتا ہے جو کہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگرکو کنٹرول میں رکھتا ہے۔

سگریٹ نوشی کرنے والوں کے لئے بھی مفید

ٹماٹر سگریٹ نوشی سے ہونے والے نقصان کو بھی کم کرتا ہے۔ ٹماٹر دمہ سے متاثر افراد کے لیے ممکنہ طور پر مددگار ہوسکتے ہیں اور اس سے پھیپھڑوں میں ہوا کی نالیوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

آنکھوں کے لئے فائدہ مند

ٹماٹر میں موجود وٹا من اے نظر کو درست رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ ٹماٹروں میں کچھ اجزا جیسے لیوٹین اور زیکساتھین ایسے ہوتے ہیں جوآنکھوں کو تھکاوٹ سے بچانے اور آنکھوں پر دباؤ سے ہونے والے سردرد کی شدت میں کمی بھی لاسکتے ہیں۔

بلڈ پریشر اور دل کے دورے سے بچائے

ٹماٹر میں موجود وٹا من بی بلڈپریشراور کولیسٹرول کی سطح کو کم رکھنے میں معاون ہوتا ہے۔ اس کے نتیجے میں یہ فالج ، دل کے د ورے اور دیگر خطرناک مسائل سے بچاتا ہے۔

بچوں کی صحت کا محافظ

ٹماٹر کے جوس میں وہ تمام اجزاء پائے جاتے ہیں جو بچوں کی پرورش کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔ اس لیے بچوں کو روزانہ صبح ایک ٹماٹردھو کر کھلانا بہت مفید ہوتا ہے۔ ٹماٹر کا رس بچوں کی پرورش اور دانتوں کی حفاظت کرتا ہے۔

دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے فائدہ مند

ان ماؤں کیلئے ٹماٹر کھانا بے حد نفع بخش ہوتا ہے جن کے بچے شیرخوار ہوتے ہیں۔ اس سے ماں کا خون صاف ہوجاتا ہے اور نتیجتاً اس کا اچھا اثر بچے کی صحت پر پڑتا ہے۔

جلد کی حفاظت اور خوبصورتی

ٹماٹر جلد کے لیے بھی مفید ہے کیونکہ اس میں موجود لائکوپین نامی مادہ جلد کی حفاظت کرتا ہے۔اس سلسلے میں ٹماٹر کے استعمال کا ایک طریقہ یہ ہے کہ دس بارہ ٹماٹروں کا چھلکا اتاریں اور چھلکے کو اپنے چہرے یا کسی بھی حصے کی جلد پرپھیلا لیں اور دس منٹ تک لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد اس کو دھودیں۔ آپ کی جلد پہلے سے زیادہ تروتارہ اور چمک دار ہوجائے گی۔ وزن کم کرنے کے ساتھ رنگ بھی نکھارتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کا بطور سلاد استعمال دل کی صحت ‘ وزن میں کمی لانے بالوں کی چمک اور جلد کی خوبصورتی کے لیے بھی معاون ثابت ہوتا ہے

جوڑوں کا درد

اب ماہرین صحت جوڑوں کے مریضوں کے لئے بھی ٹماٹر کے فوائد لائے ہیں۔ جوڑوں کادرد زندگی بھر کا روگ ہوتا ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہڈیوں کی توڑ پھوڑ سے بچنا چاہتے ہیں تو دن میں دو بار ٹماٹر کا جوس پینا لازم کرلیں۔ ۔ہڈیوں کی بیماریوں پرتحقیق کرنے والے سائنس دانوں کا دعویٰ ہے کہ ٹماٹر کے جوس میں خاص قسم کے غذائی جزولائیکو پین کی اتنی مقدار ہوتی ہے جو ہڈیوں کو توڑ پھوڑ سے بچاتی ہے۔

ذیابیطس اور فالج میں مفید

امریکی ماہرین خوراک نے کہا ہے کہ ٹماٹرمیں موجود لائیکو پین بلند فشار خون ‘ ذیابیطس اور کینسر جیسی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔ امریکی ماہرین غذا کی جاری کردہ جدید تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ٹماٹر ہمارے کھانوں کو ذائقہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ہماری صحت کے لیے بھی نہایت فائدہ مند ہے رپورٹ کی مطابق ٹماٹروں میں وٹامن اے سی اور فولاد کی وسیع مقدار موجود ہے جو بلند فشار خون ذیابیطس اور سرطان جیسی بیماریوں کے خلاف ڈھال ثابت ہوتے ہیں۔

Tamatar Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Tamatar Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Tamatar Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2086 Views   |   07 May 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

ٹماٹروں کوروز کھا کر آپ کے جسم میں کیا تبدیلی آسکتی ہے؟جان کرآپ بھی ٹماٹرکھانے کا معمول بنا لیں گے

ٹماٹروں کوروز کھا کر آپ کے جسم میں کیا تبدیلی آسکتی ہے؟جان کرآپ بھی ٹماٹرکھانے کا معمول بنا لیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ٹماٹروں کوروز کھا کر آپ کے جسم میں کیا تبدیلی آسکتی ہے؟جان کرآپ بھی ٹماٹرکھانے کا معمول بنا لیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔