کیا آپ جانتے ہیں کہ آم کو پھلوں کا بادشاہ کیوں کہا جاتا ہے؟ جانیں آم سے متعلق چند اہم معلومات

ہمارے ملک میں گرمیاں آتے ہی جس چیز کا لوگوں کو انتظار ہوتا ہے وہ ہے آم اور بارش لیکن یہ دونوں ہی آنے میں بڑا وقت لگاتے ہیں اور جیسے ہی آم آتے ہیں ان کے شیدائی فوری ان کے مزے لینا شروع کر دیتے ہیں۔
آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے کیونکہ اس کی کاشت 4 ہزار سال سے ہو رہی ہے اور اب پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس کی سینکڑوں اقسام پائی جاتی ہیں اور یہی نہیں بلکہ ہر قسم کے آم کا ذائقہ، ساخت، حجم اور رنگ دوسرے سے الگ ہوتا ہے، لیکن قسم کوئی بھی ہو مگر اس کا مزہ الگ ہی ہے اور اسی وجہ سے آم کو سامنے دیکھ کر کوئی اس میٹھے اور مزیدار پھل کو کھانے سے خود کو روک نہیں پاتا۔
آم جتنا لذیذ ہوتا ہے اتنا ہی بہترین غذائی اجزاٰء سے بھرپور بھی ہوتا ہے اور یہ متعدد فائدے فراہم کرتا ہے، آم کھانے سے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے، ہاضمہ، بینائی اور دیگر کئی مسائل سے نجات کے لئے اس کا استعمال بے حد مفید ہے، آم کے استعمال سے مخصوص قسم کے کینسر کا خطرہ بھی ٹل جاتا ہے۔

آم میں موجود غذائیت اور فوائد

ایک کپ آم سے جسم کو 99 کیلوریز، 1.4 گرام پروٹین، 24.7 گرام کاربوہائیڈریٹس، 0.6 گرام چکنائی، 2.6 گرام غذائی فائبر، 67 فیصد وٹامن سی مخصوص مقدار میں کاپر، فولیٹ، وٹامن بی ،6 وٹامن اے، وٹامن ای اور دیگر اہم غذائی اجزاء حاصل ہوتے ہیں، گرمیوں کے موسم میں آم کا جتنا استعمال کیا جائے صحت کے لئے مفید ثابت ہوتا ہے۔

اینٹی آکسیڈنٹس

آم اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں، ان میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس خلیات کو جسم میں گردش کرنے والے مضر مواد یعنی فری ریڈیکلز سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے انتہائی اہم ہوتے ہیں جن کی وجہ سے دائمی امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، اس لئے آم میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھانے والے فری ریڈیکلز سے مقابلہ کرتے ہیں اور ساتھ ہی ہماری قوتِ مدافعت میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔

نظامِ ہاضمہ

آم نظامِ ہاضمہ کو بہتر بنانے کے لئے بہترین پھل ہے اس میں فائبر کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو نظامِ ہاضمہ کو بہتر بنانے کے لئے اہم غذائی جُز ہے، جبکہ آم میں پانی کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے یہ قبض اور ہیضے جیسے مسائل کو ختم کرنے کی خاصیت رکھتا ہے، یہ رسیلہ پھل جتنا زیادہ پکا ہوا ہو اتنا ہی میٹھا اور فائدے مند ہوتا ہے جبکہ شوگر کے مریض بھی ایک مخصوص مقدار میں آم کھا سکتے ہیں۔

دل کی صحت

آم دل کی صحت کے لئے بھی مفید ہوتے ہیں، اس میں موجود میگنیشیم اور پوٹاشیم دل کی شریانوں کو پرسکون کر کے خون کی روانی کو بہتر بناتے ہیں، اور یوں بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے جبکہ کولیسٹرول اور فیٹی ایسڈ کی سطح بھی متوازن رہتی ہے۔

بینائی کے کئے مفید

آم میں وٹامن اے کی وافر مقدار اور 2 اہم ترین اجزا لیوٹین اور zeaxanthin جیسے اینٹی آکسائیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو بینائی کو بہتر بنانے اور آنکھوں کی کئی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے بے حد اہم ہیں، اس لئے گرمیوں میں آم ایک بڑی نعمت ہے اور اگر آپ اس نعمت سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے وٹامن اے کی کمی کو پورا نہ کریں تو آپ کو آنکھوں کی بینائی ٹھیک نہیں ہو سکتی کیونکہ سردی کے موسم میں گاجر اور گرمی میں آم وٹامن اے حاصل کرنے کا بہترین زریعہ ہیں۔ اس کے علاوہ آم بالوں، جلد، معدے، کینسر اور مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے لئے بھی بے حد مفید ہے، تو آپ بھی اُٹھائیں اس مزیدار رسیلے اور میٹھے پھل کا فائدہ اور رکھیں اپنی صحت کا بھرپور خیال۔

Aam Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Aam Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Aam Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3278 Views   |   25 Jun 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کیا آپ جانتے ہیں کہ آم کو پھلوں کا بادشاہ کیوں کہا جاتا ہے؟ جانیں آم سے متعلق چند اہم معلومات

کیا آپ جانتے ہیں کہ آم کو پھلوں کا بادشاہ کیوں کہا جاتا ہے؟ جانیں آم سے متعلق چند اہم معلومات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ آم کو پھلوں کا بادشاہ کیوں کہا جاتا ہے؟ جانیں آم سے متعلق چند اہم معلومات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔